اشتراکِ عمل : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 832
عنوان اشتراکِ عمل
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 228491
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

اشتراکِ عمل کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

اشتراکِ عمل - کی دوسری شاخیں-
حوالاجات و حواشي

اشتراکِ عمل


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5-گذشتہ صفحہ

ایہ&x=0'>سرمایہ دار کی حیثیت سے پیدا کرے گا اور بیک وقت مزدوروں کی کثیر تعداد کو کام پر لگائے گا، جن کے محن پر اپنی اجتماعی حیثیت سے فوری طور پر اوسط سماجی محن کی مہر ثبت ہو جاتی ہے۔

نظامِ کار میں کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر بھی مزدوروں کی زیادہ تعداد کو بیک وقت کام پر لگانے سے عملِ محن کی مادی صورتِ حال میں انقلابی تبدیلی بپا ہوتی ہے۔ وہ عمارتیں جن میں وہ کام کرتے ہیں، خام مال کے لئے سٹور روم، اچانک یا باری باری مزدور کے استعمال میں آنے والے آلات و اوزار؛ مختصراً ذرائع پیداوار کا ایک حصہ اب مشترکہ استعمال میں آرہا ہے۔ ایک طرف ان ذرائع پیداوار کی قدرِ مبادلہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا؛ کیونکہ کسی شے کی قدرِ مبادلہ اس وجہ سے نہیں بڑھتی کہ اس کی قدرِ صرف کو وسیع طور پراستعمال کیا جا رہا ہے اور زیادہ فائدے میں لایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اب چونکہ ان کا استعمال مشترکہ طور پر ہو رہا ہے چنانچہ پہلے کی نسبت زیادہ بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔ ایک ایسا کمرہ جہاں بیس کتائی والے بیس لوموں پر کام کرتے ہیں ، اُس کمرے سے یقینا بڑا ہو گا جس میں ایک کتائی والا دو ماتحتوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ لیکن بیس افراد کے لئے ایک کارگاہ بنانے میں اُس سے زیادہ خرچا آئے گا جتنا ہر دو کتائی والوں کے لئے دس کارگاہیں بنانے میں آتا ہے۔ پس اُن ذرائع پیداوار کی قدر،جو بڑے پیمانے پر مشترک استعمال کے لئے مجتمع کئے جاتے ہیں، اُن کی بڑھت اور بڑھے ہوئے مفید اثر کے تناسب سے براہِ راست نہیں بڑھ جاتی۔ جب وہ مشترک استعمال میں آتے ہیں تو وہ ہر مصنوعہ میں ایک چھوٹی قدر منتقل کرتے ہیں ؛ جزوی طور پر اس وجہ سے کہ جو کُل قدر وہ [شے میں ] داخل کرتے ہیں اب مصنوعات کی زیادہ بڑی تعدادپر پھیل جاتی ہے، دوسری جزوی وجہ یہ ہے کہ اُن کی قدر ، اگرچہ اب مجموعی طور بڑی ہے، عمل میں اپنے دائرۂ کار کے حوالے سے الگ الگ استعمال ہونے والے ذرائع پیداوار کی قدر سے نسبتاً کم ہے۔ اس نتیجے کی رو سے بقا پذیر سرمائے کی قدر کا ایک حصہ کم ہو جاتا ہے، اور اس کمی کے حُجم کے تناسب سے شے کی مجموعی قدر بھی کم ہو جاتی ہے۔ یہ اثر ایسا ہی ہے جیسے ذرائع پیداوار پر آنے والا خرچ کم ہو گیا ہے۔ ان کے استعمال کی وجہ سے ہونے والا کم خرچ بنیادی طور پر اس وجہ سے ہے کہ اب وہ مزدوروں کی زیادہ بڑی تعداد کے مشترکہ استعمال میں ہیں۔ مزید یہ کہ سماجی محن کے لئے لازمی شرط ہونے کا یہ خاصہ __ایک ایسا خاصہ جو اُنہیں الگ الگ ، آزاد مزدوروں یا چھوٹے مالکان کے استعمال میں آنے والے بکھرے ہوئے اور نسبتاً زیادہ مہنگے ذرائع پیداوار سے ممیز کرتا ہے__اس وقت بھی حاصل ہو جاتا ہے جب ایک جگہ پر اکٹھے کئے جانے والے متعدد مزدور ایک دوسرے کی معاونت کرنے کے بجائے محض اپنا اپنا کام کریں۔ آلاتِ محن کا ایک حصہ یہ سماجی خاصہ عملِ محن سے پہلے بھی پا لیتا ہے۔

ذرائع پیداوار کے استعمال میں آنے والے کم خرچ کو دو پہلوؤں کے تحت دیکھا جانا چاہیے۔اولاً اشیاء کے سستا ہونے ، اور اس کی وجہ سے قوتِ محن کی قدر میں کمی آنے کے بطور۔ ثانیاً قدرِ زائد کی لگائے جانے والے کُل سرمائے سے تناسب میں بدلاؤ، مطلب یہ کہ اسے ہم تغیر پذیر اور بقا پذیر سرمایوں کی اقدار کے مجموعوں کے تناسب میں بدلاؤ کے بطور دیکھ سکتے ہیں۔ آخرالذکر پہلو کو تیسری کتاب تک نہیں چھیڑا جائے گا؛ جس میں اُنہیں اُن کے موزوں ربط میں دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہم ایسے بہت سے دیگر نِکات بھی لائیں گے جو موجودہ سوال سے ہم آہنگ ہیں۔ ہمارا تجزیہ تقاضا کرتا ہے کہ موضوع کو دو لخت کردیا جائے ، اور یہ ایک ایسی تقسیم ہے جو سرمایہ دارانہ پیداوار کی روح کے عین مطابق ہے۔ کیونکہ اس طبعِ پیداوار میں آلاتِ محن مزدور سے آزادانہ طور پر وجود رکھتے ہیں اورکسی اور شخص کی ملکیت ہوتے ہیں۔مزدور کے حوالے سے ان کے استعمال میں کفایت الگ عمل ہے ، ایسا عمل جس سے اسے کوئی سر و کار نہیں، لہٰذا اس کا ان طریق ہائے کار سے بھی کوئی تعلق نہیں جن سے خود اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جب بہت سارے مزدور ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ، چاہے ایک ہی عمل میں یا مختلف مگر مربوط عملوں میں ، تو کہا جائے گا کہ اشتراکِ عمل میں آ گئے ہیں ، یا اشتراک عمل میں کام کر رہے ہیں۔

جیسے سواروں کے ایک دستے کی جارحانہ قوت یا پیادہ کے ایک دستے کی مزاحمتی قوت ، سوار یا پیادہ دستوں کے ہر جوان کی علیحدہ علیحدہ جارحانہ یا مزاحمتی قوت کے مجموعے سے بنیادی طور پر ہی مختلف ہو گی۔اسی طرح وہ میکانکی قوتیں جو الگ الگ مزدور استعمال کرتے ہیں ، اُس سماجی قوت سے مختلف ہوتی ہے جو اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب بہت سارے مزدور ایک ہی غیر منقسم عمل میں بیک وقت حصہ لیتے ہیں، جیسے ایک بھاری بھرکم وزن اٹھانا، کسی بڑے چکر کو گھمانا، یا کوئی رکاوٹ دور کرنا۔ ایسے معاملات میں مشترکہ محن کا اثر یا تو الگ الگ مزدوروں سے پیدا ہی نہیں کیا جا سکتا ، یا اس کے پیدا کرنے میں بہت زیادہ وقت درکار ہو گا، یا پھراس کو بہت چھوٹے پیمانے پر ہی کرنا ممکن ہو گا۔اشتراکِ عمل سے نہ صرف ایک فرد کی پیداواری قوت میں اضافہ ہوتا ہے ، بلکہ ایک نئی قوت بھی پیدا ہوتی ہے ، جسے اجسام کی اجتماعی قوت کہا جا سکتا ہے۔

اُس نئی قوت سے ہٹ کر جو بہت ساری قوتوں کے ایک واحد قوت میں ضم ہونے سے حاصل ہوتی ہے ، محض سماجی ربط ہی بہت ساری صنعتوں میں حیوانی جبلت کے محرک اور بڑھوتری کا کام کرتا ہے جو ہر ایک کام کرنے والے کی انفرادی استعداد کار کو بڑھا دیتی ہے۔ پس یہ وہ بارہ افراد ہی ہوتے ہیں جو 144گھنٹوں کی ایک اجتماعی دیہاڑی میں اُن 12افراد سے کہیں زیادہ پیداوار دیتے ہیں جن میں سے ہر کوئی بارہ بارہ گھنٹے کام کرتا ہے، یا اُس ایک آدمی سے جو 12گھنٹے روزانہ لگاتار کام کرتا رہتا ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ آدمی، ارسطو کے مطابق اگر ایک سیاسی جانور نہیں تو وہ ہمیشہ ایک سماجی جانور ضرور رہتا ہے۔

اگرچہ افراد کی ایک خاص تعدادبیک وقت ایک ہی یا ایک قسم کے کام پر اکٹھی ہو،اس کے باوجود ہر ایک کا محن مشترکہ محن کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے عملِ محن کے ایک مخصوص مرحلے سے تعلق رکھتا ہو۔ ان تمام مراحل کے ذریعے ، اشتراکِ عمل کے نتیجے میں اُن کے محن کا معمول زیادہ رفتارسے آگے چلتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک درجن مستری ایک قطار میں کھڑے ہو جائیں تا کہ سیڑھی کے نیچے سے چھت پر پتھر پہنچائے جا سکیں، ان میں سے ہر کوئی ایک ہی کام کر رہا ہے؛ تاہم ان کے علیحدہ علیحدہ کام ایک بڑے امر کے مربو




ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5-گذريل صفحو

اشتراکِ عمل ان داشلائوں میں استعمال ھے
دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے