اشتراکِ عمل : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 832
عنوان اشتراکِ عمل
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 228490
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

اشتراکِ عمل کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

اشتراکِ عمل - کی دوسری شاخیں-
حوالاجات و حواشي

اشتراکِ عمل


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5-گذشتہ صفحہ

اجزاء تشکیل دے رہے ہیں۔یہ وہ مخصوص مراحل ہیں جو ہر پتھر نے طے کرنے ہیں اور یہ پتھر قطار میں کھڑے افراد کے 24ہاتھوں سے گزرتے ہوئے اس کی نسبت جلد اوپر پہنچ جائیں گے اگر ہر آدمی کو الگ الگ اپنا وزن اٹھا کر سیڑھی کے نیچے سے اوپر جانا پڑے۔چیز نے وہی فاصلہ نسبتاً کم وقت میں طے کر لیا ہے۔محن کی معاونت اس وقت پھر ظاہر ہوتی ہے جب ، مثال کے طور پر، ایک عمارت پرمختلف سمتوں سے بیک وقت کئی مزدور لگا دئے جائیں۔ اگرچہ یہاں بھی اشتراکِ عمل میں آنے والے مستری ایک ہی یا ایک ہی قسم کاکام کر رہے ہیں۔12مستری اپنی144گھنٹے کی مشترکہ دیہاڑی میں ایک ہی عمارت پر کام کرتے ہوئے اُس ایک مستری کی بہ نسبت بہت زیادہ کام کر لیتے ہیں جتنا وہ 12دن یا 144گھنٹے میں اکیلا کرتا ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ افراد کا وہ جتھہ جو مِل کر اجتماعی طور پر کام کر رہا ہے اپنے آگے پیچھے ہاتھ اور آنکھیں رکھتا ہے ، اور کسی حد تک مکمل طور پر موجود ہوتا ہے۔ کام کے مختلف حصے بیک وقت تکمیل پاتے ہیں۔

اوپر بیان کی گئی مثالوں میں ہم نے اس نکتے پر روشنی ڈالی ہے کہ لوگ ایک ہی یا ایک ہی قسم کا کام کرتے ہیں ، کیونکہ یہ __ محن کی سادہ ترین عمومی بنتر جو مشترک ہے__اپنی ترقی یافتہ ترین شکل میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کام پیچیدہ نوعیت کا ہو تو اشتراک عمل کرنے والے افراد کی تعداد ہی سے کام کے مختلف حصوں کو مختلف ہاتھوں کے سپرد کیا جا سکتا ہے، اسی لئے انہیں بیک وقت بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے کام کی تکمیل کے دورانئے میں کمی آ جائے گی۔

بہت ساری صنعتوں میں ایسے نازک و نامساعد حالات پیدا ہو جاتے ہیں جن کی تعیےن اس عمل کی نوعیت سے کی جاتی ہے اور جس کے دوران مخصوص نتائج کا حاصل ہونا ضروری ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بھیڑوں کے ایک گلّے کی اون اتارنے کا کام، یا گندم کے ایک کھیت کی کٹائی مقصود ہو تو ایسی صورت میں مصنوعہ کی مقدارومعیار کا دارومدار اس بات پر ہو گا کہ کام کو طے شدہ وقت کے اندر شروع اور ختم کرنا ہے۔ایسے معاملات میں عمل کے دوران خرچ ہونے والا ممکنہ وقت بالکل اسی طرح طے ہوتا ہے [جیسے]ہرنگ مچھلی پکڑنا۔اکیلا آدمی دیہاڑی کو فطری دن میں سے 12گھنٹے سے زیادہ لمبا نہیں کھینچ سکتا، لیکن 100آدمی دیہاڑی کو 1200گھنٹوں تک طول دے سکتے ہیں۔ کام سے متعلقہ وقت کی کمیابی کو اس طرح سے فرو کیا جا سکتا ہے کہ محن کی بہت بڑی مقدار کو عین موقعے پر پیداواری شعبے میں جھونک دیا جائے۔ مناسب وقت کے اندر اندر کام کی تکمیل کا انحصار مختلف قسم کی اکٹھی دیہاڑیوں کے بیک وقت اطلاق پر ہے اور کار آمد اثر کا دارومدار مزدوروں کی تعداد پر۔ تاہم یہ تعداد ایسے مزدوروں کی اُس تعداد سے ہمیشہ کم ہو گی جو کام کی اُتنی ہی مقدار کو اُتنے ہی عرصے کے دوران علیحدہ علیحدہ رہ کر مکمل کرتے ہیں۔ ایسے اشتراکِ عمل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریاست ہائے متحدہ کے مغربی علاقوں میں مکئی کی بہت بڑی مقدار ضائع ہوتی ہے،اور مشرقی ہندوستان کے اُن علاقوں میں جہاں انگریز حکومت نے قدیم معاشرتوں کو تباہ کر دیا، غلہ کی بڑی مقدار کو ہر سال ضائع کر دیاجاتا ہے۔

ایک طرف اشتراکِ عمل اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کام کو وسیعجگہ پر سرانجام دیا جا سکے،نتیجتاً یہ کچھ کاموں، مثال کے طور پر، پانی کی نکاسی، پشتوں کی تعمیر، پانی کی سیرابی کے کام، نہروں کی کھدائی، سڑکوں اور ریلوے کی تعمیر، میں اشد ضروری ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف پیداوار کے پیمانے کو وسعت دیتے ہوئے اس علاقے کا سمٹاؤ ممکن بنا دیتا ہے۔کام کے علاقے کا یہ سمٹاؤ جو [پیداوار کے ] پیمانے کی وسعت سے ہم آہنگ ہے اور اسی سے پھوٹتا ہے جس سے بہت سے بے فائدہ اخراجات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے مزدور ایک جگہ پر اکٹھے ہیں، مختلف عمل مجتمع ہو گئے ہیں، اور ذرائع پیداوار ایک جگہ پر مرتکز ہیں۔

مشترکہ دیہاڑی اپنے مساوی الگ الگ دیہاڑیوں کی بہ نسبت اقدارِ صرف کی زیادہ بڑی مقدار پیدا کرتی ہے اور نتیجتاً مطلوبہ مفید اثر کی تخلیقکے لئے ضروری وقتِ محن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اب چاہے ایک خاص صورت میں مشترکہ دیہاڑی یہ بڑھی ہوئی تخلیقی قوت اس طرح حاصل کرے کہ یہ محن کی میکانکی قوت کو بڑھا تی ہے؛ اس کے دائرۂ کار کو وسیع تر جگہ میں کر دیتی ہے ،یا پیداوار کے پیمانے کی نسبت سے پیداواری میدان میں سمٹاؤ لاتی ہے، ناسازگار حالات میں محن کی زیادہ مقدار کو کام پر لگاتی ہے، افراد کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا محرک دے کر ان کی جسمانی قوتوں کو مہمیز دیتی ہے، یا اس کام کو جسے بہت سے افراد سر انجام دے رہے ہیں، تسلسل اور کثیر پہلو ہونے کا وصف عطا کرتی ہے، مختلف کاموں کو بیک وقت کئے جانے کی صلاحیت دیتی ہے، یا ذرائع پیداوار کو اُن کے عمومی استعمال کے ذریعے سستا کرتی ہے، یا ایک انفرادی محن کو اوسط سماجی محن کا خاصا تفویض کرتی ہے__اس اضافے کی وجہ ان میں سے کوئی بھی ہو__مشترکہ دیہاڑی کی خاص تخلیقی قوت بہر حال محن کی سماجی تخلیقی قوت یا سماجی محن کی تخلیقی قوت ہی ہو گی۔ اس قوت کی وجہ خود اشتراکِ عمل ہی ہے۔ جب مزدور کسی قاعدے کے تحت دوسروں سے تعاون کرتا ہے تو وہ اپنی انفرادیت کی زنجیریں اتار پھینکتا ہے، اور اپنی نسلی-اجتماعی اہلیتیں پیدا کرتاہے۔

مزدور ایک جگہ اکٹھے کئے جانے کے بغیر محض ایک عمومی اصول کے تحت اشتراکِ عمل میں نہیں آسکتے ، ایک جگہ اکٹھے ہونا اُن کے اشتراکِ عمل کی لازمی شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُجرتی مزدور اُس وقت تک اشتراکِ عمل میں نہیں آ سکتے جب تک ایک ہی سرمایہ دار اُنہیں بیک وقت ایک ہی سرمائے میں استعمال نہیں کرتا، اور جب تک ان کے محن کی قوتیں وہ [سرمایہ دار] خرید نہیں لیتا۔ محن کی اِن قوتوں کی کُل قدر یا ان مزدوروں کی ایک دن یا ایک ہفتے __یا جو بھی ہو__کی اُجرت کارکنان کے پیداواری عمل کے لئے اکٹھے ہونے سے پہلے سرمایہ دار کی جیب میں موجود ہونی چاہئے۔ پورے سال کے دوران ہفتہ وار ادائیگیوں کی ذیل میں تھوڑے افراد کی بہ نسبت 300کارکنان کی یک مشت ادائیگی کے لئے سرمائے کا زیادہ بڑا خرچ درکار ہو گا۔ پس اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5-گذريل صفحو


اشتراکِ عمل ان داشلائوں میں استعمال ھے
دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے