اشتراکِ عمل : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 832
عنوان اشتراکِ عمل
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 228492
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

اشتراکِ عمل کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

اشتراکِ عمل - کی دوسری شاخیں-
حوالاجات و حواشي

اشتراکِ عمل


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ5
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5-گذشتہ صفحہ

ے کی زراعت اور آزاد دستکاریوں کو جاری رکھنے کے کے تضاد میں پروان چڑھی ہے، چاہے یہ گلڈ guildsمیں تھی یا نہیں تھی۔ ان سرمایہ داروں کے نقطہ ہائے نظر سے سرمایہ دارانہ اشتراکِ عمل نے اپنا اظہار اشتراکِ عمل کی مخصوص تاریخی بُنتر میں نہیں کیا بلکہ خود اشتراکِ عمل ایک ایسی تاریخی بنتر ہے جوسرمایہ دارانہ نظامِ پیداوار سے مخصوص بھی ہے اور خاص طور پر اسے ممیز بھی کرتی ہے۔

جیسے محن کی وہ سماجی پیداواری قوت جو اشتراکِ عمل سے پروان چڑھتی ہے سرمائے کی پیداواری قوت معلوم پڑتی ہے، اسی طرح خود اشتراکِ عمل، جب اس کا موازنہ اُس پیداواری عمل سے کیا جائے جسے اکیلا آزاد مزدورسر انجام دے رہا ہے ، بلکہ جسے چھوٹا مالک چلا رہا ہے، تو یہ بنتر سرمایہ دارانہ نظامِ پیداوار سے مخصوص لگتی ہے۔ یہ پہلی تبدیل ہے جو حقیقی عملِ محن کے تجربے میں آتی ہے جب وہ سرمائے کے تحت ہو۔ بہت زیادہ تعداد کے اجرتی مزدوروں کو ایک ہی عمل میں بیک وقت کام پر لگا دینے سے __جو اس تبدیلی کے لئے لازمی شرط بھی ہے__سرمایہ دارانہ پیداوار کا نقطۂ آغاز بھی تشکیل پاتا ہے۔ یہ نقطہ خود سرمائے کی پیدائش سے ہم آہنگ ہے۔ پھر اگر ایک طرف سرمایہ دارانہ طبعِ پیداوار ہمارے سامنے اپنے آپ کو تاریخی طور پر پیش کرے، یعنی عملِ محن کو سماجی عمل میں بدلنے کی لازمی شرط کے بطور ، تو دوسری طرف عملِ محن کی یہ سماجی بنتر اپنے آپ کو ایک ایسے طریقے سے پیش کرتی ہے جسے سرمایہ محن کی افزودگی میں اضافہ کرتے ہوئے زیادہ نفع بخش استحصال کے لئے اختیار کرتا ہے۔

ابتدائی بنتر میں،جس کے تحت ہم نے اب تک اس کا مطالعہ کیا ہے،اشتراکِ عمل بڑے پیمانے پر جاری پیداوار کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ لیکن یہ فی الذات ایسی جامد بنتر کی نمائندگی نہیں کرتا جو سرمایہ دارانہ طبعِ پیداوار کے ارتقا میں کسی خاص دور کا خاصہ ہو۔لیکن زیادہ سے زیادہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ ایسا ہی ہے اور وہ بھی قریب قریب دستکاری سے ملتی جلتی مصنوعاتِ محن کی شکل میں پایا جاتا ہے، اور بڑے پیمانے پر زراعت کی اُس نوع میں جو مصنوعات سازی کے عہد میں پائی جاتی ہے اور جسے مزارع کے ذریعے کاشت سے ممیز کیا جاتا ہے، میں بھی اس کی موجودگی نظر آتی ہے جس کی بنیادی وجہ بیک وقت کام پر لگائے جانے والے مزدوروں کی تعداد اور اُن کے استعمال میں آنے والے ذرائع پیداوار کا حجم ہے۔ سادہ اشتراکِ عمل ہمیشہ پیداوار کی اُن شاخوں میں ایک مروج بنتر رہا ہے جن میں سرمایہ بڑے پیمانے پر استعمال میں لایا جاتا ہے اور محن کی تقسیمِ کار اور مشینری محض ضمنی کردار ادا کرتے ہیں۔

اشتراکِ عمل نے ہمیشہ سرمایہ دارانہ طبعِ پیداوار کی بنیادی بنتر تشکیل دی ہے، اس کے باوجود اشتراکِ عمل کی بنیادی بنتربطور سرمایہ دارانہ پیداوار کی ایک خاص بنتر کے زیادہ ترقی یافتہ بنتروں کے ساتھ ساتھ وجود رکھتی ہے۔






ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ5
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5-گذريل صفحو

اشتراکِ عمل ان داشلائوں میں استعمال ھے
دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے