بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 811
عنوان بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 231237
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ - کی دوسری شاخیں-
حوالہ جات و حواشی8

بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4-گذشتہ صفحہ

زیادہ محن بیان کرے تو تمام کی تمام ایک قسم کی تیار شدہ اشیاء متاثر ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تمام ایک ہی جنس کی چیزیں ہیں 8؂اور ان کی قدر کسی بھی وقت میں سماجی طور پر ضروری محن ہی کی بدولت متعین ہو گی۔ مطلب یہ کہ اُس محن سے جو اُن کی پیداوار کے لئے اُن خاص سماجی حالات میں ضروری ہے۔

جب خام مال کی قدر میں تبدیلی آتی ہے توہر وہ چیز بھی متاثر ہوتی ہے جس کا تعلق آلاتِ محن سے ہو یا مشینری سے یا پیداوار کے عمل میں استعمال ہونے والی کسی دوسری چیز سے ہو اور نتیجتاً مصنوعہ کی قدر کا وہ حصہ بھی متاثر ہوسکتا ہے جو اِن چیزوں سے اِس میں منتقل ہو رہا ہے۔ اگر کسی نئی ایجاد کے نتیجے میں کوئی خاص نوعیت کی مشینری محن کی قلیل لاگت سے تیار کی جا سکے تو پرانی مشینری کسی حد تک ارزاں ہو جائے گی اور نتیجتاً مصنوعہ میں اُتنی ہی کم قدر منتقل کرے گی۔ لیکن یہاں پر ایک بار پھر قدر میں تبدیلی اُس عمل سے ہٹ کر نمودار ہوئی ہے جس میں مشین ذرائع پیداوار کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ ایک دفعہ اس عمل میں آنے کے بعد مشین اُس سے زیادہ قدر کو منتقل نہیں کر سکتی جس کی وہ اس عمل سے الگ حامل ہے۔

جس طرح ذرائع پیداوار کی قدر میں تبدیلی ، عملِ محن میں حصہ لینے کے بعد بھی اُن کے بقا پذیر سرمائے کے منصب کو تبدیل نہیں کرتی، اسی طرح بقا پذیرسرمائے کی تغیرپذیر سرمائے سے نسبت میں تبدیلی بھی سرمائے کی ان دونوں اقسام کے سرمائے کے کردار پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ عملِ محن کی تکنیکی شرائط اس حد تک متاثر ہو سکتی ہیں کہ جہاں قبل ازیں دس آدمی چھوٹی قدر کے حامل دس آلاتِ محن کو استعمال کرتے ہوئے خام مال کی تھوڑی مقدار کو استعمال میں لاتے تھے ، ممکن ہے کہ اب ایک آدمی کسی قیمتی مشین کو استعمال کرتے ہوئے اُس سے ایک سو گنا زیادہ خام مال کھپا سکتا ہو۔ آخرالذکر معاملے میں بقا پذیرسرمائے میں اچھی خاصی مقدار کا اضافہ ہوا ہے جس کو ذرائع پیداوار کی کُل مستعمل قدر بیان کرتی ہے؛ اور ساتھ ساتھ وقتِ محن کی شکل میں استعمال کیے جانے والے تغیرپذیر سرمائے کی مقدارمیں بہت بڑی کمی بھی رونما ہوئی ہے۔ اس قسم کی تبدیلی بقا پذیراور تغیرپذیر سرمائے کے صرف مقداری تعلق پر اثر انداز ہوتی ہے،یا پھر اُن نسبتوں پر جن میں کُل سرمایہ اپنے بقا پذیر اور تغیرپذیر اجزاء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ اِن دونوں اقسام کے سرمایوں کے بنیادی فرق پر اثر انداز نہیں ہوتا۔






ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4-گذريل صفحو

بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ ان داشلائوں میں استعمال ھے
بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے