جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 836
عنوان جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 233556
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار - کی دوسری شاخیں-

جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار

The Detail Labrour and his Impliments

اگر ہم زیادہ تفصیل میں جائیں تو اولاً یہ بات واضح ہو گی کہ ایک مزدورجو اپنی پوری زندگی نِرے ایک ہی عمل کو سرا نجام دیتا رہتا ہے، اپنے تمام جسم کو اس امر کے ایک خاص نوعیت کے خود کار اور یک رخے اوزار میں تبدیل کر دیتا ہے۔ نتیجتاً وہ اس کی انجام دہی کے لئے ایک ایسے کاریگر کی نسبت کم وقت خرچ کرتا ہے جو امور کے پورے سلسلے کو ایک ایک کر کے سرانجام دیتا ہے۔ لیکن وہ اجتماعی مزدور جو مینوفیکچر کے زندہ میکانزم کی تشکیل کرتاہے محض ایسے ہی یک رخے specialisedجزویاتی مزدوروں سے مل کر بنتاہے۔ پس خود مختار دستکاری کے ساتھ موازنے میں، مخصوص وقت میں زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے، یا پھر محن کی پیداواری قوت بڑھ جاتی ہے2؂۔ علاوہ ازیں جب ایک بار یہ جزوی کام ایک شخص کے مخصوص منصب کے بطور قائم ہو جاتا ہے تو جو طریقۂ کار وہ استعمال کرتا ہے اس میں اکملیت آ جاتی ہے۔ صرف ایک ہی سادہ سے کام کو مسلسل دہرانا ، اور اس پر توجہ کا ارتکاز مزدور کو تجربے سے یہ بات سکھا دتا ہے کہ کم سے کم محنت سے مطلوبہ اثر کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن چونکہ ایک وقت میں مزدوروں کی ہمیشہ کئی نسلیں موجود ہوتی ہیں اور کسی خاص شے کی مینوفیکچر کے لئے مل جل کر کام بھی کر رہی ہوتی ہیں اس لئے تکنیکی مہارت اور اس پیشے سے وابستہ کاریگری کے راز اس طرح سے حاصل ہو کر عام ہو جاتے ہیں، اورپھر اجتماعی طور پر دوسروں تک پہنچ جاتے ہیں۔3؂ فی الحقیقت مینوفیکچر فطری طور پر ارتقا پذیر ہونے والے مختلف پیشوں کے امتیازات، جو اسے معاشرے میں پہلے ہی سے تیار حالت میں ملتے ہیں، کی باز تخلیق کر کے اور کارگاہ میں اُنہیں انتہاتک پہنچا کر ،جزویاتی مزدور کی مہارت پیدا کرتی ہے۔ دوسری طرف ایک جزوی کام کو کسی شخص کی زندگی کے پیشے میں بدلنا، اولین سماجوں کے رُجحانات کا پتا دیتا ہے، یعنی پیشوں کو موروثی بنانا اورانہیں ذات برادریوں کی صورت میں منجمد کرنا، یا پھر جب کبھی مخصوص تاریخی حالات ایک فرد کے اندر ایسا مختلف رجحان پیدا کر دیں کہ وہ ذات پات کی نوعیت سے میل نہ کھاتا ہو، تاکہ ان کو گِلڈ کی صورت میں جامد کیا جا سکے۔ ذات برادری اور گِلڈ بھی اسی فطری قانون کی عملداری سے ظہور پذیر ہوتے ہیں جو قانون پودوں اور جانوروں کو انواع اور اقسام کی صورت میں ممیز کرتا ہے؛ ماسوائے اس صورت کے کہ جب ارتقا کا ایک خاص درجہ حاصل ہو جائے اور ذات پات کی موروثیت اور گِلڈ کی یکتائی معاشرتی قانون کا درجہ حاصل کر لیں۔4؂ڈھاکے کی ململ اپنی نفاست میں اور Coromandalکا چھپائی والا سوتی کپڑا اور ہلکا پھلکا سازوسامان، اور وہ بھی شانداراور دیرپا رنگوں میں، آج تک ان کا ثانی نہیں مل سکا۔ گو کہ وہ کسی قسم کے سرمائے، مشینری، محن کی تقسیمِ کار، یا اُن ذرائع میں کسی ایک کی بھی معاونت کے بغیر پیدا کئے جاتے ہیں جو یورپ کی صنعت کاری کو ایسی بہت ساری سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ جولاہا محض ایک تنہا فرد ہے جو کسی گاہک کے کہنے پر ، بے ہنگم انداز میں بنی ہوئی ایک کھڈی کے ساتھ __جو لکڑی کی کچھ شاخیں یا چھڑیاں ایک ساتھ جوڑ کر بنائی گئی ہے__کپڑا بُن دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اس میں تانے کو اوپر کی طرف گُھمانے کے لئے کوئی ذریعہ بھی نہیں؛ چنانچہ کھڈی کو اس کی پوری گنجائش تک پھیلا کر رکھنا پڑتا ہے،اور یہ بے ڈھنگے سے انداز میں اس قدر پھیل جاتی ہے کہ اسے بننے والے کی جھونپڑی کے اندر رکھنا محال ہو جاتا ہے۔ چنانچہ اس کو مجبوراً یہ کام کھلے آسمان تلے سرانجام دینا پڑتا ہے چاہے اس طرح یہ تغیراتِ موسم سے کافی حد تک متاثر ہو جائے۔5؂ یہ محض نسلوں کے ارتقا کے بعد مرتکز ہونے والی اور باپ سے بیٹے کو منتقل ہونے والی وہ خاص مہارت ہے جو ہندو کو یہ لیاقت ودیعت کرتی ہے، جیسا کہ مکڑی کے معاملے میں ہے۔ پھر بھی اگر مصنوعات بنانے والے مزدور کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ایک ہندو جولاہے کا کام بہت زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے۔

ایک دستکار جو ایک مکمل چیز کی پیداوار کے سلسلے میں یکے بعد دیگرے بہت سے جزوی امور انجام دیتا ہے، وہ لازمی طور پر ایک وقت میں اپنی جگہ اور دوسرے وقت میں آلات بدلتا ہے۔ ایک سے دوسرے کام کی طرف جانے سے اس کے محن کی چلت اور روانی متاثر ہوتی ہے، اور کہا جا سکتا ہے کہ اُس کی دیہاڑی میں خلا در آتے ہیں۔ یہ خلا عین اس وقت پُر ہو جاتے ہیں جب وہ سارا دن محض ایک ہی کام کی انجام دہی پر معمور ہو جاتا ہے۔ وہ اُس کے کام سے ویسے ویسے غائب ہوتے جاتے ہیں جیسے جیسے اُس کے کام سے تبدیلیاں ختم ہوتی جاتی ہیں۔ مآلِ کار حاصل ہونے والی اضافہ شدہ پیداواری قوت ایک خاص وقت میں قوتِ محن کے بڑھے ہوئے استعمال__مطلب یہ کہ محن کی شدت میں اضافے__کی مرہونِ منت ہے۔ یا پھر غیر پیداواری انداز میں خرچ ہونے والی قوتِ محن کی مقدار میں کمی کی۔ قوت کا اضافی خرچ،جو سکون سے حرکت کے ہر سفر کا تقاضا ہے، کا مداوا ایک دفعہ کام کی نارمل رفتار کے دورانئے کو وسعت دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔دوسری طرف ایک ہی قسم کا یکتا ، مسلسل محن انسان کے جوہرِ حیوانیanimal spiritsکی روانی اور شدت کو متاثر کرتا ہے، جو سرگرمی کی محض تبدیلی ہی سے بحالی اور حظ حاصل کرتا ہے۔

محن کی افزودگی کا انحصار نہ صرف مزدور کی استعداد پر ہے بلکہ اُس کے اوزاروں کی موزونیت پر بھی ہے۔ ایک ہی طرح کے اوزار جیسے چاقو، برما، سوراخ کرنے کے دیگر اوزار، اور ہتھوڑے وغیرہ مختلف عملوں میں استعمال کئے جا سکتے ہیں، اور ایک ہی اوزار واحد اُسی عمل میں کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن جیسے ہی ایک عملِ محن کے مختلف امور کو لخت لخت کر دیا جاتا ہے اور ہر جزوی کام کے لئے ایک جزویاتی مزدور کے ہاتھوں میں ایک مخصوص اور مناسب بنتر کی ضرورت ہوتی ہے، ان اوزاروں میں تبدیلی لانا ضروری ہو جاتا ہے جو سابقہ طور پر ایک سے زیادہ مقاصد کے کام آتے تھے۔ اس تبدیلی کی اختیار کردہ سمت کو اُن مشکلات سے جانا جا سکتا ہے جو آلے کی بے بدل شکل کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہیں۔ مینوفیکچر کی توصیف آلاتِ محن کے مابین فرق سے ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی تفریق ہے جس کے سبب ایک خاص ساخت کے آلات مستقل اشکال پاتے ہیں، اور ان کو کسی مخصوص عمل کے موافق ڈھالا جاتا ہے ۔ اور ان آلات میں خاص قسم کی انفرادیت پیدا کرتے ہوئے، انہیں محض ایک مخصوص جزویاتی مزدور کے ہاتھوں ہی میں استعمال کے لائق بنا یا جاتا ہے۔ برمنگھم میں 500اقسام کے صرف ہتھوڑے ہی بنائے جاتے ہیں۔ اور ان میں سے ہر ہتھوڑے میں ایک خاص عمل کے لئے موزونیت پیدا کی جاتی ہے، بلکہ اس ایک ہی عمل میں مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ان کی بہت ساری اقسام بھی استعمال ہوتی ہیں۔ مینوفیکچرکا عہدآلاتِ محن کو ہر جزویاتی مزدور کے لئے مخصوص امور کی انجام دہی کے لئے موزوں بناتے ہوئے سادہ بناتا ہے، تر




ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزار ان داشلائوں میں استعمال ھے
محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے