حواشی و حوالہ جات 5 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-17
داخلا نمبر 803
عنوان حواشی و حوالہ جات 5
شاخ سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات
پڑھا گیا 215751
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حواشی و حوالہ جات 5 کے بنیاد
سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حواشی و حوالہ جات 5 - کی دوسری شاخیں-

حواشی و حوالہ جات 5


شاخ سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

قاری دیکھے گا کہ اس بات کا مطلب صرف یہ ہے کہ سرمائے کی تشکیل لازماًاس صورت میں بھی ممکن ہونی چاہئے جب ایک شے کی قدر اور قیمت برابر ہوں؛ چونکہ اس کی تشکیل کے لئے ایک کا دوسرے سے انحراف ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اگر قیمتیں حقیقی طور پر اقدار سے مختلف ہوں تو ،سب سے پہلے ہمیں اول الذکر کو آخر الذکر کے برابر کم کرنا ہو گا ۔دوسرے لفظوں میں فرق کو اس وجہ سے اتفاقی تصور کرنا ہو گا تاکہ مظاہیر کا مطالعہ ان کی خالص صورت میں کیا جا سکے اور ہمارے مشاہدات میں گڑبڑی پیدا کرنے والی صورتِ حال کوئی دخل نہ دے جن کا اس سوال کوئی تعلقِ نہیں۔مزید براں ہم جانتے ہیں کہ اس طرح سے چیزوں کو محدود کر کے دیکھنا صرف اور صرف سائنسی عمل نہیں۔ قیمتوں میں ظاہر ہونے والی مسلسل لرزش یعنی ان کا اتار چڑھاؤ ایک دوسرے کی کمی کو پورا کر دیتا ہے اور اپنے آپ کو ایک اوسط قیمت تک کم کر لیتا ہے، یہی قیمت ان کو قابو میں رکھنے والی مخفی قوت ہے۔ پیداروار کنندہ یا تاجر کو یہی اصول ہر اس کاروبار میں راہنمائی فراہم کرتا ہے جس کے لئے کچھ وقت چاہئے ہوتا ہے۔ اسے علم ہے کہ جب وقت کا دورانیہ زیادہ ہو تو اشیا نہ تو زیادہ نہ ہی کم قیمت میں، بلکہ اپنی اوسط قیمت پرہی فروخت ہوتی ہیں۔ لہٰذا اگر وہ اس معاملے پر ذرا بھی غور کرے گا تو اس نتیجے پر پہنچے گا: ہم کیسے سرمائے کے ظہور کی وجہ جان سکتے ہیں جبکہ مفروضہ یہ ہے کہ قیمتوں کو اوسط قیمت چلاتی ہے، مطلب یہ کہ آخر کار اشیا کی قدر ؟ میں اس لئے‘‘ آخر کار ’’کہہ رہا ہوں کیونکہ اوسط قیمت اشیا کی قدر سے بلا واسطہ ہم آہنگ نہیں ہوتی، جیسا کہ آدم سمتھ، ریکارڈو اور دوسرے یقین رکھتے ہیں۔

___________________________________________________

اس کتاب کو مارکسسٹس انٹر نیٹ آرکائیو marxists.orgکے لیے ابن حسن نے ترتیب دیا۔

کمپوزنگ: امتیازحسین، ابن حسن

انپی رائے اور تجاویز کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں۔

hasan@marxists.org






ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

No Article found
سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات - موضوع کے دوسرے داخلے