حوالاجات و حواشي : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 833
عنوان حوالاجات و حواشي
شاخ اشتراکِ عمل
پڑھا گیا 218198
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالاجات و حواشي کے بنیاد
اشتراکِ عمل / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالاجات و حواشي - کی دوسری شاخیں-

حوالاجات و حواشي


شاخ اشتراکِ عمل
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ


Footnotes

1؂ ۔‘‘ بلاشبہ ایک آدمی کے محن کی وقعت دوسرے سے قوت، ہنر مندی اور دیانت داری سے محنت کرنے میں مختلف ہوتی ہے۔ لیکن اپنے بہترین مشاہدے کے بل پرمجھے مکمل یقین ہے کہ کوئی بھی پانچ آدمی اپنے کُل وقت میں کام کی ایسی مقدار حاصل کر لیتے ہیں جو زندگی کے اُن کُروں کے اندر کوئی سے بھی دیگر پانچ آدمیوں کے کام کے برابر ہوں گی جس کے مشاہدے کی میں بات کر رہا ہوں۔ مطلب یہ کہ ایسے پانچ آدمیوں کے درمیان جن میں ایک شخص اچھے مزدور کی خصوصیات کا حامل ہو ، دوسرا پھوہڑ مزدور کی اور تیسرا مزدور پہلے اور آخری کے بین بین ہو۔ یہی وجہ ہے کہ صرف پانچ افراد جتنے چھوٹے جتھے میں بھی آپ ان تمام کا تکملہ حاصل کر سکیں گے جو وہ پانچوں افراد کر سکتے ہیں۔

( E. Burke, l. c., pp. 15, 16. )compare quetelet on the average individual.

2؂ ۔پروفیسر روشر اس بات کی دریافت کا دعویدار ہے کہ ایک درزن جس کو مسز روشر نے دو دن کام پر لگایا تھا وہ ان درزنوں سے زیادہ کام کرتی تھی جنہیں ایک دن کے لئے اکٹھے کام پر لگایا تھا۔ فاضل پروفیسر کو چاہیے کہ وہ سرمایہ دارانہ پیداواری نظام کا مطالعہ نرسری میں نہ کرے، اور نہ ایسے حالات میں جہاں ضروری شخصیت، یعنی سرمایہ دار کی کمی ہو۔

3؂ ۔concours de forces.(Destutt de Tracy, l. c., p. 80. )‘‘ طاقتوں کی ملاقات

4؂ ۔‘‘ بہت سارے امور ایسی سادہ نوعیت کے ہوتے ہیں کہ ان کی مزید تقسیم ممکن نہیں ہوتی، اور جنہیں بہت سارے مزدوروں کے باہمی اشتراک کے بغیر انجام بھی نہیں دیا جا سکتا۔میں اس سلسلے میں ایک بڑے سے درخت کو چھکڑے پر لادنے کی مثال دوں گا...۔ مختصر یہ کہ ہر وہ کام جو اس وقت تک سرانجام نہ دیا جا سکے جب تک ہاتھوں کے بہت سارے جوڑے اسی ناقابلِ تقسیم کام میں بیک وقت ایک دوسرے کی مدد نہ کریں۔(E. G. Wakefield:A View of the art of Colonisation. , London, 1849, p. 168.)

5؂۔‘‘ جیسے ایک آدمی کے بجائے دس آدمی ایک ٹن کے برابر وزن اٹھا نے کے لئے زور لگاسکتے ہیں ، اسی طرح 100آدمی یہی کام صرف اپنی ایک ایک اُنگلی کا زور استعمال کرتے ہوئے سر انجام دے سکتے ہیں۔

(John Beller:Proposals for Raising a Colledge of Industry. , London, 1696, p. 21.)

6؂ ۔‘‘ وہاں اس وقت،( جب ایک ہی زمیندار 300ایکڑ پر اُتنے ہی آدمی لگاتا ہے جتنے ، دس زمیندارتیس تیس ایکڑ کے کھیتوں پراتنے آدمیوں کو لگاتے ہیں)‘‘ مزارعین کے تناسب میں کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ، جسے عملی آدمی کے علاوہ کوئی دوسرا سمجھ نہیں سکتا ؛ کیونکہ یہ کہنا فطری عمل ہے کہ جو تناسب 1کا 4کے ساتھ ہے وہی3کا 12کے ساتھ بنتا ہے۔ لیکن عملاً ایسا نہیں۔ کیونکہ کٹائی کے موسم میں وقت اور اس قسم کے دیگر کئی کاموں میں جن میں بہت سے لوگوں کا اکٹھے کام کرنا لازمی ہے، کام بہتر طور اور جلد مکمل ہو جاتاہے۔ مثال کے طور پر کٹائی، گھیرابنانے والے، لوڈر، گڑھا کھودنے والے، الغرض تمام لو گ جو گھیرے پر، اناج کے ذخیرے پر، کام کرتے ہیں، [اشتراک عمل سے دگنا کام کریں گے جو اتنی ہی تعداد میں آدمی مختلف جتھوں میں تقسیم کئے جانے پر مختلف فارموں پر کرتے ہیں۔

7؂ ۔‘‘ ارسطو کی ٹھیٹھ تعریف یہ ہے کہ انسان فطری طور پر ایک قصباتی شہری ہے۔یہ بالکل اُسی طرح سے قدیم کلاسیکی معاشرے کی خاصیت ہے جس طرح سے فرینکلن نے انسان کی تعریف کی ہے کہ یہ اوزار بنانے والا جانور ہے، یہ ایک امریکی طرزِ معاشرت کی خاصیت ہے۔

8؂ ۔یہ بات غور طلب ہے کہ محن کی جزوی تقسیم کار اس وقت بھی ہو سکتی ہے جب مزدور ایک ہی کام میں مصروف ہوں، مثال کے طور پر معمارجو ایک اونچی عمارے میں ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ اینٹیں پکڑا رہے ہوں ۔ یہ تمام ایک ہی کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مابین ایک طرح کی تقسیم کار موجود ہے یہ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ ہر ایک کسی خاص جگہ پر اینٹ پکڑ رہا ہے اور مجموعی طور پر وہ اینٹ کو مطلوبہ جگہ پر زیادہ تیزی سے پہنچا رہے ہیں بہ نسبت اس کے کہ وہ علیحدہ علیحدہ سے اونچی منزل پر اینٹیں لے جا رہے ہوتے۔( F. Skarbek, The orie des richeses sociales; Paris, 1839, t. I. pp. 97, 98)

9؂۔ کیا یہ کثیر پہلو کام کے ٹکڑے کا سوال ہے؟ بہت سی چیزیں بیک وقت کی جاتی ہیں۔ ایک آدمی یہ کام کرتا ہے تو دوسرا کوئی اور کام اور اس طرح وہ تمام [کام کی ایسی ] تکمیل کر پاتے ہیں جو ایک آدمی کے بس سے باہر ہے۔ ایک چپو چلاتا ہے تو دوسرا بادبان کو دیکھتا ہے ، اور تیسرا جال پھینکتا ہے یا نیزے سے مچھلی کا شکار کرتا ہے۔اس طرح کامیابی سے مچھلی کا شکار ممکن ہوتا ہے جو اس اشتراک ِ عمل کے بغیر ناممکن ہوتا۔

10؂۔‘‘ اس کام کی انجام دہی(مطلب زراعتی کام)بحرانی صورتِ حال میں بہت اہم نتائج کی وجہ بنتی ہے۔(An Inquiry into the Connexion between the Present Price,&c., p. 9.)

‘‘ زراعت میں وقت سے زیادہ اہمیت کا حامل کوئی اور پہلو نہیں۔( Leibig:Ueber Theorie und Praxis in der Landwirtschaft.1856, p. 23.)

11؂ ۔‘‘ اس سے اگلی برائی ایسی ہے جسے کوئی شخص ایک ایسے ملک میں _چین اور انگلستان کی علاوہ_ تلاش کرنے کی شاز ہی توقع کرے جو دنیا میں کسی بھی ملک کی نسبت زیادہ محن برآمد کرتا ہو کہ ؛ یعنی مزدوروں کی ایک ایسی معقول تعداد کے حصول میں ناکامی جو روئی کو صاف کر سکے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ فصل کا ایک بڑا حصہ چُنے بغیر ہی رہ جاتا ہے ، اور دیگر حصے پر سے روئی اس وقت چُنی جاتی ہے جب یہ پودوں سے زمین پر آ رہتی ہے، چنانچہ یہ بد رنگی اور کہیں کہیں سے خراب ہو چکی ہوتی ہے۔ موزوں موسم میں محن کی کمی کی وجہ سے زمینداراُس فصل کے ایک بڑے حصے کا نقصان برداشت کرتا ہے جس کے لئے انگلستان اتنا بے چین ہو رہا ہوتا ہے۔(Bengal Hurkaru.Bi-MonthlyOverland Summary of News, 22nd July, 1861.)

12؂ ۔زراعت کی ترقی میں‘‘ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سارے کا سارا سرمایہ اور محن ، جوکبھی 500ایکڑ پر پورا آ جاتا ہے، اب وہ زیادہ موثر زرخیزی کے لئے 100[ایکڑ] میں کھپ جاتا ہے۔ اگرچہ‘‘ سرمائے کی مقدار اور لگائے جانے والے محن کی مقدار کی نسبت سے، جبکہ جگہ میں سکڑاؤ آ چکا ہے ، یہ اُس کُرے کی بہ نسبت پیداوار کا توسیع شدہ کُرہ ہے جس پر پیداوار کے ایک تنہا نمائندے نے آزادانہ طور پر کام کیا تھا۔

(R. Jones:An Essay on the Distribution of Wealth,part I. On Rent. London, 1831, p. 191.)

13؂ ۔‘‘ ہر ایک آدمی کے پاس بہت کم قوت ہوتی ہے ، لیکن ان چھوٹی چھوٹی قوتوں کی وحدت ایسی اجتماعی طاقت بن جاتی ہے جو ان کے کل مجموعے سے زیادہ بڑی ہوتی ہے، لہٰذا صرف ایک جگہ جڑنے کی وجہ سے یہ قوتیں [کام کی تکمیل کے لئے]ضروری وقت گھٹا سکتی ہیں اور اپنے عمل کے دائرہ کار کو بڑھا سکتی ہیں۔(G.R Carli, Note to P. Verri, I, c., t. XV, p. 196)

14؂ ۔‘‘ منافع ہی ... تجارت کا نقطۂ انجام ہے۔( J. Vanderlint, l. c., p. 11)

15؂ ۔ یہ احمقانہ جریدا‘‘ دی سپیکٹیٹر لکھتا ہے کہ سرمایہ دار اور مزدور کے درمیان ایک طرح کی شراکت کے قائم ہو جانے بعدWirework Compny of Manchester. میں‘




ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

No Article found
اشتراکِ عمل - موضوع کے دوسرے داخلے