حوالہ جات و حواشی۔10 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 827
عنوان حوالہ جات و حواشی۔10
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 215893
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالہ جات و حواشی۔10 کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالہ جات و حواشی۔10 - کی دوسری شاخیں-

حوالہ جات و حواشی۔10


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ11
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذشتہ صفحہ

ت اس محنت کو متعینہ گھنٹوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ صرف بچوں کے محن کے لئے وقت کادورانیہ صبح 5بجے سے رات 9بجے تک مختص کیا گیا ہے۔ چنانچہ کچھ مالکان اُس حق کو استعمال کرتے ہوئے جو اُنہیں اس مُہلک خاموشی کی وجہ سے مل جاتا ہے اپنے کام کو دن نکلے سے لے کر دن ڈھلے تک بغیر کوئی وقفہ کئے جاری و ساری رکھتے ہیں ، اور اس میں اتوار کی چھٹی کا امکان ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے وہ مزدوروں کے دو دو جتھوں کو استعمال کرتے ہیں جن میں سے کوئی جتھہ بھی اپنے اڈے پر ایک وقت میں 12گھنٹے سے زیادہ نہیں رہتا؛ لیکن کام تو دن رات چلتا رہتا ہے۔ قانون کے تقاضے تو پورے ہو گئے ، لیکن انسانیت؟رات کے محن کے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثراتسے درکناراس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ ایک ہی ورک شاپ میں مردوزن ہر دو جنسوں کا اکٹھے کام کرنا بھی تو مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے جبکہ روشنی کا انتظام بھی ناکافی ہو۔

159؂۔ مثال کے طور پر میرے ضلع میں صرف ایک ہی [کارخانے کا ]مالک ہے، جو دھلائی اور رنگائی کے قانون کی رو سے ایک ہی چار دیواری کے اندر دھلائی والا بھی ہے اور رنگ ساز بھی ؛ چھپائی کی بابت قانون کے تحت وہ چھپائی والا بھی ہے اور فیکٹری کے قانون کے تحت تیار کپڑا دینے والا بھی۔( 31اکتوبر1861کی بابت رپورٹوں وغیرہ میں مسٹر بیکر کی ایک رپورٹ، ص.20۔)ان قوانین کی مختلف شقوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا مطالعہ کرنے کے بعدمسٹر بیکر کہتا ہے: پس معلوم یہ ہو گا کہ پارلیمنٹ کے ان تینوں قوانین کے اطلاق کو موثر بناناخاصا مشکل ہو گا، جبکہ مالک قانون سے چشم پوشی کرے۔ لیکن وکلا کو اس سے صرف مقدمے ملنے کا یقینی ہونا ہے۔

160؂۔ پھر آخر کار فیکٹری کے معائنہ کار یہ کہنے کی جسارت کرتے ہیں: ان اعتراضات کو( جو سرمایہ دیہاڑی کی قانونی حد بندیوں پر اٹھاتا ہے)استحقاقِ محن کے اصول کے سامنے سر نگوں ہو جانا چاہئے...۔پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب مالک اُس استحقاق سے محروم ہو جاتا ہے جو اسے مزدور کے محن پر حاصل ہوتاہے،اور اس[مزدور] کاوقت اس کا اپنا ہو جاتا ہے چاہے وہ تھکا ہو یانہ ۔(31اکتوبر1862کی بابت رپورٹیں وغیرہ، ص54۔)

161؂۔ ہم Dunkrikکے مزدور اعلان کرتے ہیں کہ موجودہ نظام کے تحت دیہاڑی کے طوالت بہت زیادہ ہے؛ اور یہ کہ آرام اور تعلیم کے لئے وقت دینا تو دور کی بات ہے ؛ یہ نظام تو اس کے ساتھ ایسی زیادتی کرتا ہے کہ اسے غلامی سے محض غنیمت ہی جانا جا سکتا ہے۔ چنانچہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ 8گھنٹے دیہاڑی کے لئے کافی ہوں گے، اور اسے قانونی طورپر بھی کافی تسلیم کر لینا چاہیے؛ پھر ہمیں کیا ضرورت ہے کہ پریس ایسے طاقت ور لیور کا سہارہ لیں ....اور ہم ان تمام کو اپنا دشمن کیون تصور کریں جو محن اور مزدوروں کے حقوق کی اصلاح کے بارے میں ہماری مدد کرنے سے انکار کر دیں۔

( Resolution of the Working Men of Dunkirk, New Yark State, 1866.)

162؂۔اکتوبر 1848کی بابت رپورٹیں وغیرہ، ص.112۔

163؂۔مزید یہ کہ ان سرگرمیوں نے(مثال کے طور پر 1848-50کے دوران سرمائے کی چال بازیاں)، اس مفروضے کے غلط ہونے کا غیر متنازعہ ثبوت فراہم کر دیا ہے کہ مزدور و ں کو کسی تحفظ کی ضرورت نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ انہیں صرف اس خاصے کی فروخت کے بارے میں بالکل آزاد سمجھنا چاہیے جو ان کے پاس موجود ہے ، یعنی ہاتھ کی محنت اور ماتھے کا پسینہ ۔(30اپریل 1950کی بابت رپورٹیں وغیرہ،ص. 45۔ )آزاد مزدور( اگر لفظ آزاد استعمال بھی کیا جائے) ؛ چاہے وہ ایک آزاد ملک کا رہائشی ہی ہواُس کو بھی اپنی آزادی کی حفاظت کے لئے قانون کے مضبوط ہاتھ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔( 31اکتوبر1864کی بابت رپورٹیں وغیرہ، ص. 34۔ )اس کی اجازت دینے کا مطلب یہ ہو گا کہ ...... کھانے کا وقفہ دیے بغیرہی 14گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جائے۔(30اپریل 1963کی بابت رپورٹیں وغیرہ،ص. 40۔ )

164؂۔فریڈرک اینگلز، ایضاً ، ص. 5۔

165؂۔ دس گھنٹے کی بابت قانون نے اپنے تحت آنے والی صنعتی شاخوں میںسابقہ دور میں زیادہ گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں میں قبل از وقت ضعف کا خاتمہ کر دیا ہے۔( 31اکتوبر1859کی بابت رپورٹیں وغیرہ،ص. 47۔)سرمائے کو( فیکٹریوں کے اندر )ایک متعینہ مدت کے بعد، مزدور کی صحت یا اخلاقیات کو کسی قسم کا گزند پہنچے بغیرمشینری کو مسلسل طور پر چلائے جانے کے لئے استعمال میں نہیں رکھا جا سکتا ؛ جبکہ وہ اس صورت میں اپنا دفاع بھی نہ کر سکتے ہوں۔( ایضاً ، ص.8)

166؂۔ اس سے بھی بڑی عنایت یہ ہے کہ آخر کار مزدو رکے محن اور اس کے مالک کے محن کے درمیان تخصیص ممکن ہوئی۔ اب مزدور کم از کم یہ جانتا ہے کہ جس وقت کو وہ فروخت کرتا ہے اُس کا اختتام کب ہوتا ہے؛ اور پھر اس کے اپنے وقت کا آغاز کب ہوتا ہے۔ ان معاملات کا حتمی علم موجود ہونے کی وجہ سے وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ اپنے وقت کو خود اپنے ہی فائدے کے لئے استعمال کر سکے۔(ایضاً ص.52۔ )(کارخانوں کی بابت قوانین نے )ان کو اپنے وقت کے مختار بناتے ہوئے ان کو اخلاقی قوت مہیا کی ہے جو ان کو آخر کار سیاسی قوت کے حصول تک لے جائے گی۔( ایضاً ص. 47۔)دبے دبے مزاح اور بہت نپے تُلے الفاظ میں فیکٹری کے معائنہ کاروں نے اشارہ کیا کہ حقیقی قانون سرمایہ دار کو بھی اس بربریت سے نجات دلاتا ہے جو ایک ایسے شخص کا خاصہ ہوتی ہے جو محض سرمائے کی تجسیم ہو، اور یہ کہ اس نے اُسے تھوڑے سے کلچرکے لئے وقت بھی مہیا کیاہے۔ اس سے قبل مالک کے پاس روپے کے علاوہ کسی چیز کے لئے بھی وقت نہ تھا؛ اور نوکر کے پاس محنت کرنے کے علاوہ کوئی وقت نہ تھا۔( ایضاً ،ص. 48۔)

__________________________________________________________

اس کتاب کو مارکسسٹس انٹر نیٹ آرکائیو marxists.orgکے لیے ابن حسن نے ترتیب دیا۔

کمپوزنگ: امتیازحسین، ابن حسن

اپنی رائے اور تجاویز کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں۔









hasan@marxists.org








ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ11
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذريل صفحو

حوالہ جات و حواشی۔10 ان داشلائوں میں استعمال ھے
دیہاڑی
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے