حوالہ جات و حواشی۔10 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 827
عنوان حوالہ جات و حواشی۔10
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 215888
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالہ جات و حواشی۔10 کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالہ جات و حواشی۔10 - کی دوسری شاخیں-

حوالہ جات و حواشی۔10


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ3
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذشتہ صفحہ

تک مسلسل ایسی فضا میں کام کئے جا رہی ہے جسے بمشکل ہی برداشت کیا جا سکتا ہے، اور جو خوراک اس کو دی جاتی ہے اگر یہ کچھ بہتر بھی ہو تب بھی تازی ہوا کی عدم موجودگی میں ہضم نہیں ہو سکے گی۔ ان لوگوں میں دقکا مرض پھیل جاتا ہے جو کہ خالصتاً گندی ہوا کا مرض ہے۔ ڈاکٹر رچرڈ سن کی کتاب: Works and Over Works,اور دوسری کتاب: Social Science Review,18th july 1863.

58؂۔23جولائی 1866کا اخبار مارننگ سٹار۔ روزنا مہ دی ٹائمزنے غلام رکھنے والے امریکیوں کے دفاع کے لئے برائٹ کے خلاف ان حالات کو استعمال کیا ۔ 2جولائی 1863کے ایک راہنما کا کہنا ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جب ہم خود اپنی ہی عورتوں سے اتنا کام لیں کہ وہ موت کے گھاٹ اتر جائیں تو تازیانیکے زناٹے کی جگہ فاقوں مرنے کی مجبوری کو استعمال میں لائیں تو ہمیں قطعاً کوئی حق حاصل نہیں کہ ہم پیدائشی طور پر غلاموں کے مالکان کے خلاف خون آشام تیر چلائیں جو کم از کم اپنے غلاموں کو خوراک تو خوب دیتے ہیں اور اس کے بدلے میں کام بہت کم لیتے ہیں۔ اسی انداز میں ایک ٹوری اخبار The Standard نے مقدس نیو مان ہال پر کافی لے دے کی ہے: اس نے غلاموں کے ان مالکان کو دین بدر کر دیا ہے،لیکن اُس اچھی رعایا کے لئے دعا کی ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر لندن کے بس چلانے والوں اور کنڈکٹروں سے روزانہ 16گھنٹے کام لیتے ہیں ،اور انہیں کُتوں کے برابر معاوضہ دیتے ہیں۔ آخر کار صاحبِ وحی تھامس کارلائل صاحب کہتے ہیں جس کے متعلق میں نے 1850میں چھپنے والی کتاب(Zum Teufel ist der Genius, der Kultus ist geblieben میں کہا تھا کہ اس نے معاثر تاریخ کے ایک بہت اہم واقعہ _ امریکہ کی خانہ جنگی _کو ایک خیالی کہانی fable تک محدود کر دیاکہ شمال کا پیٹر جنوب کے پال کا سر پھوڑ دینا چاہتا ہے کیونکہ پیٹر آف نارتھ ایک دن کے لئے محن کو خریدتا ہے جبکہ ساؤتھ کاپال اس کوپوری زندگی کے لئے خرید لیتا ہے۔( Macmillans Magazine,Ilias Americana in nuce. August, 1863.)اس طرح سے شہری مزدوروں کے لئے ٹوری کے رحم کا بُلبلہ پھٹ گیا، لیکن دیہی کے لئے ہر گز نہیں۔اس تمام گفتگو کا حاصل محض غلامی ہے!

59؂۔ڈاکٹر رچرڈ سن ،( l. c.)

60؂۔چلڈرن ایمپلائمنٹ کمیشن ۔ تیسری رپورٹ. لندن ، 1864، ص. iv, v, vi۔

61؂۔سٹافورڈ شائر اور ویلز ہر دو میں عورتیں اور لڑکیاں کانوں کے پاس اور کوئلے کے ڈھیروں پر نہ صرف دن کو بلکہ رات کو بھی کام کے لئے ملازم رکھی جاتی ہیں۔ پارلیمنٹ کو جو رپورٹیں پیش کی جاتی ہیں ان میں کثرت سے اس بات کا ذکر ملتا ہے کہ اس میں بہت بڑی بڑی اور گندی برائیاں شامل ہیں ۔جن عورتوں کو مردوں کے ساتھ ملازم رکھا جاتا ہے انہیں لباس کے معاملے میں مردوں سے بمشکل ہی ممیز کیا جا سکتاہے وہ گندگی اوردھوئیں میں اٹی ہوتی ہیں، اور مسلسل کردار کی پستگی کی زد میں رہتی ہیں جو عزتِ نفس کے اس فقدان سے پیدا ہوتا ہے جس سے اس غیر نسائی شعبے میں نجات پاناممکن نہیں۔(l. c., 194, p. xxvi. Cf Fourth Report(1865 ), 61, p. xiii. )۔ شیشہ سازی کے کاموں میں بھی صورتِ حال یہی ہے۔

62؂۔فولاد بنانے والے ایک کارخانے کا مالک جو بچوں کو رات کے محن کے لئے استعمال کرتا ہے اس کا کہنا ہے: یہ بات فطری ہی نظر آتی ہے کہ جو لڑکے رات کے وقت کام کرتے ہیں وہ دن کے وقت نہ تو ٹھیک طرح سے سو سکتے ہیں اور نہ انہیں معقول آرام ہی ملتا ہے، بلکہ وہ اِدھر ُادھر بھاگتے پھرتے ہیں۔(l. c., Fourth Report, 63, p. xiii )

جسمانی نشوونما اور بحالی کے لئے ضروری سورج کی روشنی کی اہمیت کے بارے میں ایک معالج رقم طراز ہے: روشنی بھی انسانی جسم کی بافتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، یہ ان کو فعال اور آزاد کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ جب جانوروں کے پٹھوں کو معقول روشنی سے محروم کر دیا جائے تو ان کے پٹھے نرم اور بے لچک ہو جاتے ہیں۔ اعصابی قوت کا آہنگ ناقص محرک کی وجہ سے جاتا رہتا ہے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ساری نشوونما رک گئی ہو....۔ بچوں کے معاملے میں دن کے دوران روشنی کی بہت زیادہ مقدار، اور کچھ وقت کے لئے سورج کی شعاعوں سے براہِ راست روشنی حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ روشنی ایک اچھے تند رست خون کی پیداوا ر کے لئے ضروری ہے، اور یہ ریشوں کو اس وقت مضبوط کرتی ہے جب یہ کمزور پڑ جائیں۔ بصری اعضاء پر بھی اس کا خوش گوار اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے دماغی عمل تیز تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈبلیو سٹرینج جو کہ وارکیسٹر جنرل ہسپتال کا سینئر معالج ہے ، جس کی کتاب Health(مطبوعہ 1864)سے یہ اقتباس لیا گیا ہے اپنے ایک خط بنام مسٹر وہائٹ_جو ایک کمشنر ہیں_ میں لکھتے ہیں: جب میں لنکا شائر میں مقیم تھا تو مجھے اس بات کا موقع ملا کہ رات کے کام کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لوں۔ کچھ کارخانوں کے مالکان کے دعووں کے بالکل الٹ ، مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ جن بچوں کو رات کو کام کرنا پڑتا تھا ان کی صحت جلد ہی گرنا شروع ہو گئی۔( l. c., 57, p. xii)۔ کہ اس قسم کے سوالات پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے،اس سے اس بات کا بھی بہت واضح طور پر پتا چلتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظامِ پیداوار کس طرح سرمایہ داروں اور ان کے حواریوں کی دماغی اہلیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

63؂۔ایضاً ۔، 57، ص. xii

64؂۔ایضاً ، چوتھی رپورٹ(1865)، 58، صvii

65؂۔ایضاً۔

66؂۔ایضاً ، ص. xiii۔محن کی ان قوتوں کی رہتل کی سطح لازماً کیسی ہونا چاہئے ذیل کے مقالمے سے ظاہر ہو رہا ہے جو ایک کمشنر کے ساتھ کیا گیا۔Jeremiah Haynesعمر 12سال۔ چار مرتبہ چار ہوں تو 8بنتے ہیں؛ جبکہ چار کو اگر چار سے ضرب دیں تو 16بنیں گے۔بادشاہ تو وہی ہو گا جس کے پاس سارے کا سارا روپیہ اور سونا ہو۔ ہمارا بھی ایک بادشاہ ہے(کہتے ہیں کہ وہ ملکہ ہے)اور وہ شہزادی الیگزینڈریا کے نام سے موسوم ہے۔کسی نے بتایا کہ اس نے ملکہ کے بیٹے سے شادی کی۔ ملکہ کے بیٹے کا نام شہزادی الیگزینڈریا ہے۔ شہزادی تو ایک مرد ہی ہوتا ہے۔ ولیم ٹرنر ، عمر 12سال_انگلستان میں مت رہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک ملک کا نام ہے لیکن پہلے اس کا علم نہ تھا۔جان مارئر عمر 14سال_ہم نے سن رکھا ہے کہ دنیا خدا نے بنائی ،اور یہ کہ سب ڈوب گئے مگر ایک بچ نکلا ؛ سُنا ہے کہ وہ بچنے والا ایک چھوٹا پرندہ تھا۔ ولیم سمتھ عمر 15سال_خدا نے انسان کو پیدا کیا اور انسان نے عورت کو۔ ایڈورڈ ٹیلر عمر15سال_میں لندن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ ہینری میتھیو مین ، عمر 17سال _میں کلیسا میں گیا تھا مگر یہ خوشگوار مواقع بعد ازاں ہاتھ سے نکل گئے۔ وہ ایک نام جس کی وہ تبلیغ کرتے تھے یسوع مسیح کا تھا ، لیکن میں دوسروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، اور نہ ہی میں اس کے بارے میں کوئی بات بتا سکتا ہوں۔ اسے قتل نہیں کیا گیا تھا، بلکہ ایک عام آدمی کی طرح مرا تھا۔ وہ ایسا بالکل نہیں تھا جیسے لوگ عام طورپر ہوتے ہیں، وجہ یہ کہ وہ کئی انداز میں مذہبی تھا، جبکہ دوسرے اس طرح نہیں ہوتے۔( l. c., p. xv.)شیطان ایک اچھی شخصیت ہے۔ میں نہیں جانت




ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ3
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذريل صفحو

حوالہ جات و حواشی۔10 ان داشلائوں میں استعمال ھے
دیہاڑی
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے