حوالہ جات و حواشی۔10 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 827
عنوان حوالہ جات و حواشی۔10
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 215885
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالہ جات و حواشی۔10 کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالہ جات و حواشی۔10 - کی دوسری شاخیں-

حوالہ جات و حواشی۔10


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ5
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذشتہ صفحہ

جاری رہتا ہے اور اتوار کے 8سے 10گھنٹے۔ اسی یاداشت سے ہمیں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ Exeter Hallکے امراء میں پیٹو اور منافق اس اتوار کے محن کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ مقدس اشخاص جو کھانے پینے کے بہت زیادہ شائق ہوتے ہیں اپنی عیسائت کو اُس انکساری سے ظاہر کرتے ہیں جس کے ساتھ وہ دوسروں کے کثرتِ کار، غربت، اور فاقہ کشی کو برداشت کرتے ہیں ۔ ان( مزدوروں )کے معدے کے لئے کھانے پینے کی ہوس خطر ناک ثابت ہوتی ہے۔

73؂۔ہم نے اپنی پچھلی رپورٹوں میں ایسے بہت سے تجربہ کار کارخانہ داروں کے اس اثر کے بارے میں بیانات رقم کئے ہیں کہ کثرتِ کار..... یقینا انسان کی کام کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کا رجحان رکھتاہے۔( l. c., p. xiii )

74؂۔ The Slave Power Cairns, ،ص. 110،111 ۔

75؂۔جان وارڈ کی کتابThe Borough of Stoke-upon-Trent,لندن، 1843،ص. 42۔

76؂۔ہاؤس آف کامنز میں فیرنڈ کی تقریر، 27اپریل، 1863۔

77؂۔روئی کے صنعت کاروں نے بالکل یہی الفاظ استعمال کئے تھے،l. c.

78؂۔بحوالہ سابقہ ؛ اپنی بہترین اور پُر خلوص نیت کے باوجود مسٹر وِلئیرز اس بات پر مجبور تھا کہ کارخانہ داروں کی درخواست کوماننے سے انکار کرے۔ تاہم ان حضرات نے مقامی قانون برائے غربت کے بورڈ کی عنایت کیش فطرت کی بنا پر اپنا مقصد حاصل کیا۔ فیکٹری کا ایک معائنہ کار مسٹر اے ریڈ گریو کہتا ہے کہ اس مرتبہ وہ نظام جس کے تحت یتیم اور غریب بچوں کے ساتھ قانوناً شاگرد جیسا سلوک کیا جاتا ہے اس میں قدیم انداز کی خباثتیں نہ تھیں۔( ان برائیوں کے بارے میں جاننے کے لئے اینگلز کی متذکرہ کتاب ملاحظہ ہو۔ )اگرچہ ایک صورت میں اس نظام کی، ان لڑکیوں اور عورتوں کے سلسلے میں جو سکاٹ لینڈ سے لنکا شائر اور چے شائر میں لائی گئی تھیں، ایک برائی موجود تھی۔اسی نظام کے تحت کارخانہ دار ایک خاص مدت کے لئے کسی Work Houseکی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرتا تھا۔ اس نے بچوں کو خوراک، لباس اور چھپر مہیا کئے اور ان کو وظیفے کی مد میں کچھ روپے بھی دیے۔ مسٹر ریڈ گریو کے اقتباس کو براہِ راست رقم کرنا عجیب دکھائی دے گا ، خاص طور پر اگر ہم یہ سمجھیں کہ انگلستان کی روئی کی صنعت میں خوش حالی کے دنوں میں 1860کے سال کی مثال نہیں ملتی، اور اس کے علاوہ اُجرتیں بہت غیر معمولی تھیں۔کام کی اس غیر معمولی طلب کو آئر لینڈ کی آبادی میں کمی کا سامنا تھا ؛ اور ساتھ ساتھ انگلستان اور سکاٹ لینڈ کے زرعی اضلاع سے آسٹریلیا اور امریکہ میں نقل مکانی کی صورتِ حال بھی موجود تھی، مزید یہ کہ انگلستان کے کچھ زراعتی اضلاع میں آبادی کم بھی ہوتی گئی، جس کی کچھ وجہ تو مزدور کی قوتِ حیات میں کمی تھی اور کچھ وجہ یہ تھی کہ انسانی گوشت کے تاجروں کی سرگرمیوں کی وجہ سے آبادی کا کچھ حصہ متنشر ہو چکا تھا۔ ان ساری صورتوں کے باوجود مسٹر ریڈ گریو کہتا ہے: اس طرح کا محن صرف اسی وقت حاصل کیا جاتا ہے جب دوسرا کوئی محن بھی میسر نہ آسکے، وجہ یہ کہ ان کی اُجرت زیادہ ہوتی ہے۔ایک تیرہ سال کی عمر کے بچے کی عام اُجرت 4شلنگ فی ہفتہ ہو سکتی ہے، لیکن 50یا 100بچوں کو رہائش، لباس، خوراک، اور طبی و دیگر سہولیات مہیا کرنے میں 4شلنگ کی رقم کافی نہیں ہو سکتی۔( 30اپریل 1860کی بابت فیکٹری کے معائنہ کار کی رپورٹ، ص. 27)مسٹر ریڈ گریو یہ بات ہمارے علم میں لانا بھول گئے ہیں کہ خود ایک مزدور اپنے بچوں کے لئے انہی 4شلنگ فی ہفتہ میں یہ سب لوازمات مہیا کرنے میں کیونکر کامیاب ہو سکتا ہے جب ایک کارخانہ دار 50یا 100بچوں کے لئے یہ سب کچھ نہیں کر سکتا جب کہ ان کا کھانا پینا اکٹھا ہوتا ہے۔ متن میں آنے والے غلط نتائج کو واضح کرنے کے لئے مجھے یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا پڑے گا کہ انگلستان کی روئی کی صنعت _جب سے یہ اپنے عرصۂ محن کے انضباط کے ساتھ 1850کے انگلستانی فیکٹری ایکٹ کے تحت آئی ہے _کو انگلستان کی مثالی صنعت کی روسے دیکھنا چاہیے۔ انگلستانی روئی کی صنعت سے متعلقہ مزدور برِ اعظم کے مزدور کی بُری حالت کی نسبت بہت بہتر حالت میں ہے ۔ پروشیا ئی صنعت کے مزدور انگلستانی مزدوروں کی نسبت ایک ہفتے میں10 گھنٹے زیادہ کام کرتے ہیں ، اور اگر وہ خود اپنی کھڈی پر اپنے ہی گھر کام کرے تو پھر اس کا محن وقت کی ان حدود سے تجاوز کر جاتا ہے۔( Rep. of Insp. of fact., 31 October, 1855, p. 103.)۔ فیکٹری کے معائنہ کار ریڈ گریو نے ، جس کا اوپر ذکر کیا گیاہے ، 1851کی صنعتی نمائش کے بعد پورے برِ اعظم کا دورہ کیا ، خاص طورپر وہ فرانس اور جرمنی گیا،اس کا مقصد یہ تھا کہ کارخانوں کے اندرونی حالات کا پتا چلائے۔ پروشیائی مزدوروں کے بارے میں وہ کہتا ہے: اُسے اتنا عوضانہ مل جاتا ہے جس سے وہ تھوڑا بہت کھانے کے لئے حاصل کر لے اور اتنا آرام وسکون حاصل کر لے جس کا وہ عادی ہے۔..... وہ اپنے چھوٹے موٹے خرچ پر گزارا کرتا ہے اور سخت محنت کرتا ہے اپنی اس حالت میں وہ برطانوی مزدور سے خستہ حال ہوتا ہے۔( Rep of Insp. of Fact.,31 October., 1855, p. 85.)

79؂۔جو مزدور کثرتِ کار کا شکار ہو جاتے ہیں حیرت انگیز طور پر جلد مر جاتے ہیں؛ لیکن جو[مزدور] مر جاتے ہیں ان کی جگہیں بہت جلد پُر ہو جاتی ہیں؛ اور ایک کی جگہ دوسرے شخص کا اس طرح اچانک آجانا منظر میں کوئی فرق نہیں ڈالتا۔

(Engalnd and America.London, 1833, vol. I, p. 55. By E. G. Wakefield.)

80؂۔ دیکھئے Public Health. Sixth Report of the Medical Officer of the Privy Council, 1863.یہ رپورٹ 1884کو لندن سے شائع ہوئی۔ اس رپورٹ میں خصوصاً زراعتی مزدوروں کا ذکر ہے۔ سودرلینڈ ...... جو عام طور پر ایک اعلیٰ ترقی یافتہ ملک تصور کیا جاتا ہے.... لیکن ..... حالیہ تحقیقات نے دریافت کیا ہے کہ یہاں کے ایسے اضلاع ، جو ایک وقت تھا کہ اپنے عمدہ مردوں اور بہادر سپاہیوں کی وجہ سے مشہور تھا ، اب ان میں بسنے والے پست اور کمزور نسل میں بدل چکے ہیں۔ سمندر کے بالمقابل پہاڑی علاقوں جیسے صحت افزا مقامات میں بھی فاقہ زدہ بچوں کے چہرے اس قدر پیلے نظر آتے ہیں کہ جیسے وہ لندن کی گلیوں کے گندے ماحول میں رہنے والے ہوں۔( W. H. Thornton. Over Population and its Remedy. l. c., pp. 74, 75.)۔وہ درحقیقت ان 30,000 نڈر پہاڑی باشندوں سے مشابہ ہیں جو گلاسگو کی تنگ و تاریک گلیوں اور احاطوں میں سؤروں ،طوائفوں اور چوروں کے ساتھ مل کر رہتے ہیں۔

81؂۔لیکن اگرچہ آبادی کی صحت قومی سرمائے کابہت اہم سوال ہے ، لیکن یہ کہنا پڑے گا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مزدوروں کو نوکری دینے والا طبقہ اس خزانے کی حفاظت اور نگہداشت کے معاملے میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتا.....۔ مِل مالکان کو مزدور طبقے کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔( Times, November 5th, 1861. )ویسٹ رائڈنگ کے باشندے بنی نوع انسان کو کپڑا پہنانے والے بن گئے.... مزدور طبقے کی صحت کو قربان کیا گیااور چند ہی نسلوں کے بعد نسلِ انسانی اپنی صحت کھو بیٹھے گی۔لیکن اس کا ردِ عمل ظاہر ہو




ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ5
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذريل صفحو

حوالہ جات و حواشی۔10 ان داشلائوں میں استعمال ھے
دیہاڑی
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے