حوالہ جات و حواشی۔10 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 827
عنوان حوالہ جات و حواشی۔10
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 216211
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالہ جات و حواشی۔10 کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالہ جات و حواشی۔10 - کی دوسری شاخیں-

حوالہ جات و حواشی۔10


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ6
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذشتہ صفحہ

چکا ہے۔لارڈ شیفٹس بری کے بِل نے بچوں کے محن کے گھنٹے محدود کر دئے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔(Report or the Registrer-General, for October. 1861.)

82؂۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ، مثال کے طورپر، 1863میں سٹے فورڈ شائر کی 26فرمیں جن میں بھاری ظروف سازی کا کام ہوتا ہے ؛ ان فرموں میں Josiah Wedgwood, & Sons,بھی شامل ہے ، انہوں نے ایک یادداشت میںقانون سازیکے لئے ایک پٹیشن دائر کی ۔ دوسرے سرمایہ داروں کے ساتھ مقابلے کی فضا ان کو بچوں وغیرہ کے لئے عرصۂ محن کی کسی قسم کی حد بندی کی اجازت نہیں دیتا۔ جتنی برائیوں کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے ان پر ہمیں بڑا افسوس ہے ، ان پر کارخانہ داروں کے مابین معاہدے کی سکیم سے قدغن نہیں لگائی جا سکتی....۔ اگر ہم ان تمام پہلوؤں کو زیرِ بحث لائیں تو یقینا ہم اسی نقطے پر پہنچتے ہیں کہ کسی قانونی ضابطے کی ضرورت موجودہے۔( Childrens Employment Comm. Rep. 1, 1863, p. 322.)حال ہی میں ایک زیادہ متاثر کن مثال سامنے آئی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں شدید اضافے کے دوران روئی کی قیمت میں اضافے نے Blackburn کے کارخانہ داروں کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ باہمی مفاہمت سے اپنی ملوں میں وقتِ محن کے دورانیے کو ایک خاص متعینہ عرصے تک کم کر دیں۔ یہ دورانیہ نومبر 1871کے اختتام پر ختم ہوا ۔ اسی دوران نسبتاً خوش حال کارخانہ داروں نے _جو کہ کاتنے اور بُننے کے دونوں کام کرتے تھے_اس معاہدے کے نتیجے میں ہونے والی پیداوار میں کمی کو خود اپنے کاروبار میں اضافے کے لئے استعمال کیا، چنانچہ وہ چھوٹے سرمایہ داروں کی قیمت پر بڑے بڑے منافعے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ حالات میں شدت کے کے نتیجے میں آخر الذکر کارندوں کی طرف گئے ، چنانچہ اُنہوں نے ان کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ 9گھنٹے کی بابت تحریک کا آغاز کریں، اور اس کے بدلے میں انہوں نے عطیات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

83؂۔محن کے بارے میں یہ قوانین ، جن سے ملتے جلتے قوانین اسی زمانے میں فرانس، نیدر لینڈ اور کئی دوسرے ملکوں میں بھی لاگو ہو رہے تھے، ان کو پہلے انگلستان میں1813 میں رسمی طور پر منسوخ کیا گیا ؛ یعنی پیداواری طریقوں میں آنے والی ایسی تبدیلیوں کے طویل عرصے کے بعد جنہوں نے ان کو بالکل فرسودہ کر دیا تھا۔

84؂۔ کسی بھی صنعتی ادارے میں 12سال سے کم کسی بچے کو بھی ایک دیہاڑی میں 10گھنٹے سے زیادہ کے لئے ملازم رکھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ General Statutes of Massachusetts, 63, ch. 12.( 1836سے لے کر 1858تک کئی قوانین کی منظوری دی گئی )روئی، اُون، ریشم، کاغذ، شیشہ، اور سِن بنانے والی تمام کی تمام فیکٹریوں میں ، علاوہ ازیں فولاد اور تانبے کا سازوسامان بنانے والی فیکٹریوں میں ایک دن میں 10گھنٹے کے دوران کئے جانے والے محن کو قانونی طور پر دیہاڑی کا درجہ دیا جائے گا۔ اور اس بات کو بھی قانون کا درجہ دے دیا گیا ہے کہ کم عمر کے کسی بچے کو کسی فیکٹری میں بھی روزانہ 10گھنٹے سے زیادہ اور ایک ہفتے میں 60گھنٹے سے زیادہ کام پر لگائے رکھنے کی اجازت نہ ہو گی؛ مزید یہ کہ آئندہ دس سال سے کم عمر کے کسی بچے کو بھی ملک کی کسی فیکٹری میں بطور مزدور داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ نیو جرسی کی ریاست، محن کے گھنٹے کم کرنے کی بابت قانون، وغیرہ، 1اور 2۔( 18مارچ 1851کی بابت قانون۔ )کوئی نا بالغ لڑکا جو 12سال کا ہو گیا ہو لیکن ابھی 15سال سے کم ہو ، اس کو کسی فیکٹری میں بھی 11گھنٹے سے زیادہ یا صبح6بجے سے پہلے اور شام 7:30کے بعد کام پر لگانے کی اجازت نہ ہو گی۔(Revised Statutes of the State of Rhude Island, &c., ch. 139, 23, 1rst jily, 185.)

85؂۔ Sophisms of Free Trade.طبعِ ہفتم، لندن، 1850، ص. 205، طبعِ نہم، ص. 253۔یہی ٹوری مصنف ساتھ ساتھ یہ بات بھی تسلیم کرتا ہے کہ پارلیمنٹ کے وہ قوانین جو اُجرت کو منضبط کرتے ہوں لیکن جو مزدور کے خلاف ہوں اور مالک کے حق میں ہوں 464سال کی ایک طویل مدت تک لاگو رہے۔ آبادی میں اضافہ ہو گیا۔ پھر پتا چلا کہ یہ قوانین غیر ضروری ہیں بلکہ ایک قسم کے بوجھ کی مانند ہیں۔( ایضاً ، ص. 206)

86؂۔ اس قانون کے حوالے سے J. Wadeبڑے حقیقت بھرے انداز میں کہتا ہے : اوپر دیے گئے بیان کی رو سے(مطلب یہ کہ اس قانون کے مطابق )ایسا معلوم ہوتاہے کہ 1496میں خوراک کو ایک کاریگر کی آمدن کا تیسرا حصہ تصور کیا جاتا تھا اور ایک مزدور کے محن کا آدھا ؛ یہ بات اس وقت کے مزدور طبقے کی آج کی نسبت آزادی ظاہر کرتی ہے؛ کیونکہ مزدوروں اور کاریگروں ہر دو کی رہائش وغیرہ کا خرچ پہلے کی نسبت اس کی آج کی اُجرت کا زیادہ حصہ بنتا ہے۔(J. Wade, Histry or the Middle and Working Classes,, pp. 24, 25, and 577.)۔یہ نقطۂ نظر کہ اس فرق کی وجہ اس وقت کے اور اب کے خوراک اور لباس کی قیمتوں کے تناسب میں فرق پر موقوف ہے؛ اور آج یہ مفروضہ بشپ فلیٹ ووڈ کی کتاب Chronicon Preciosum, &c.کا غایت نظر سے مطالعہ کرنے سے غلط ثابت ہو جاتا ہے۔ یہ کتاب پہلی دفعہ لندن میں 1707میں چھپی اور دوسری دفعہ لندن سے 1745میں شائع ہوئی ۔

87؂۔ ڈبلیو. پیٹی کی کتاب. Political Anatomomy of Irland, Verbum Sapienti,1672, Ed. 1691, p. 10.

88؂۔A Discourse on the necessity of encouraging Mechanick Industry,لندن، 1690، ص. 13۔میکالے جس نے Whigs(قدامت پرست پارٹی )اور بورژوازیوں کی خاطر انگریز تاریخ کو خلط ملط کیا ، کہتا ہے: بچوں کو سِنِ بلوغت میں داخل ہونے سے قبل ہی کام پر لگا نے کی روایت ....17ہویں صدی میں اس حد تک رائج تھی کہ جب مصنوعات سازی کی حدکے ساتھ اس کا موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ بات محض نا قابلِ تصور معلوم ہوتی ہے۔ ناروچ میں_جو کپڑا سازی کی تجارت کا ایک بڑا مرکز ہے _ چھ سال کی عمر کے بچے کو محنت مزدوری کے لئے موزوں خیال کیا جاتا ہے۔ اس دور کے کئی مصنفین نے _جن میں سے بعضوں کو بڑا رحم دل سمجھا جاتا تھا_اس واقعے کو بڑے پُر مسرت انداز میں بیان کیا ہے کہ صرف ایک یہی شہر ہے جس میں چھوٹی عمر کے لڑکے لڑکیاں بھی اتنی دولت جمع کر لیتے ہیں جو ان کی ایک سال کی ضروریات سے 12ہزار پونڈ زیادہ ہوتی ہے۔ ہم ماضی کی تاریخ کا جتنی احتیاط سے مطالعہ کریں ہمیں ان لوگوں سے اختلاف کی وجوہ اتنی ہی زیادہ ملیں گی جن کا خیال یہ ہے کہ ہمارا عہد سماجی برائیوں کی پیدائش کے لئے زیاد ہ ساز گار ہے.....۔[اس عہد میں] نئی چیز وہ ذہانت اور انسان دوستی ہے جو ان خرابیوں کو دور کرتی ہے۔( Histry of England,vol. 1., p. 417.)۔میکالے بعد ازاں یہ بھی بتا سکتا تھا کہ سترہویں صدی میں تجارت کے رفقابڑے اچھے اور مسرت بھرے انداز میں بیان کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے ایک غریب گھرانے میں ایک 4سال کے بچے کو کس طرح ملازم رکھا گیا، اور یہ کہ عملی نیکی کی یہ مثال؛ اور انسانیت کے ساتھ محبت کا یہی طریقہ آدم سمتھ کے دور تک قائم رہا۔یہ ٹھیک ہے کہ جب کارخانہ داری نے دستکاری کی جگہ لے لی تو بچوں کا استح




ٹوٹل صفحے12
موجودہ صفحہ6
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8--9--10--11-گذريل صفحو

حوالہ جات و حواشی۔10 ان داشلائوں میں استعمال ھے
دیہاڑی
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے