حوالہ جات و حواشی8 : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 812
عنوان حوالہ جات و حواشی8
شاخ بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ
پڑھا گیا 216574
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

حوالہ جات و حواشی8 کے بنیاد
بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

حوالہ جات و حواشی8 - کی دوسری شاخیں-

حوالہ جات و حواشی8


شاخ بقا پذیر سرمایہ اور تغیر پذیر سرمایہ
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

تلف اقسام بھی بدل جاتی ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً صرف ہوتی رہتی ہیں اور ان کی قدر اُس نئی توانائی میں دوبارہ نمودار ہوتی ہے جو مزدور کے جسم اور ذہن کو اُن چیزوں کے استعمال سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ [توانائی] نیا سرمایہ تشکیل دیتی ہے تاکہ اس کو پیداوار کے عمل میں ایک بار پھر استعمال کیا جا سکے۔( F. Wayland, l.c., pp. 31, 32.)۔ تمام عجوبہ باتوں سے قطع نظر کرتے ہوئے ہمیں صرف اسی چیز سے سروکار رکھنا چاہیے جو تازہ توانائی میں ظاہر ہوتی ہے؛ جو روٹی کی قیمت نہیں بلکہ اس کے وہ عناصر ہیں جن سے خون پیدا ہوتا ہے۔ دوسری طرف جو چیز اس توانائی کی قدر میں دوبارہ نمودار ہوتی ہے وہ ذرائع بقا نہیں بلکہ ان کی قدر ہے۔ زندگی کے یہی لوازمات آدھی قیمت پر بھی اُتنی ہی ہڈیاں اور پٹھے پیدا کریں گے اور اتنی ہی توانائی پیدا کریں گے لیکن یہ توانائی پہلے والی قدر کی حامل نہ ہو گی۔ قدر اور توانائیکا یہی ذہنی انتشار جو ہمارے مصنف کی پادریوں جیسی عدمِ قطعیت کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس بات کی بے معنی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے کہ قدرِ زائد کی ایسی وضاحت کی جائے جس سے پتا چلے کہ یہ پہلے سے موجود اقدار کی تشکیلِ نو ہی ہے۔



8؂۔صحیح معنوں میں ایک ہی مادے سے بنی ہوئیں ایک ہی قسم کی تمام مصنوعات اور ان کی قیمت عمومی انداز میں اُن کے خاص حالات کو زیرِ بحث لائے بغیر ہی متعین کی جاتی ہے۔(Le Trosne, l.c, p. 893)۔

__________________________________________________________



اس کتاب کو مارکسسٹس انٹر نیٹ آرکائیو marxists.orgکے لیے ابن حسن نے ترتیب دیا۔

کمپوزنگ: امتیازحسین، ابن حسن

اپنی رائے اور تجاویز کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں۔

hasan@marxists.org








ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

No Article found