دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 851
عنوان دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج
شاخ مینوفیکچر،دستکاری، اور گھریلو صنعت میں جدید صنعت کی پیدا کی گئی ترقی
پڑھا گیا 187207
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج کے بنیاد
مینوفیکچر،دستکاری، اور گھریلو صنعت میں جدید صنعت کی پیدا کی گئی ترقی / مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج - کی دوسری شاخیں-

دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج


شاخ مینوفیکچر،دستکاری، اور گھریلو صنعت میں جدید صنعت کی پیدا کی گئی ترقی
ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0-گذشتہ صفحہ


فصل ہشتم: مینوفیکچر، دستکاری، اور گھریلو صنعت میں جدید صنعت کی پیدا کی گئی ترقی



SEDTION 8._ RESOLUTION EFFECTED IN MANUFACTURE, HANDICRAFT, AND DOMESTIC INDUSTRY BY

MODERN MACHINERY



a. دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج

a. Overthrow of Co-operation Based on Handicraft

and on the Division of Labour.



ہم دیکھ چکے ہیں کہ دستکاری پر مبنی اشتراکِ عمل، اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی مینوفیکچر کو جدید صنعت کس طرح سے تباہ کر کے رکھ دیتی ہے۔اول الذکر کی ایک مثال گھاس کاٹنے والی مشین ہے؛ یہ گھاس کاٹنے والوں کے باہمی اشتراکِ عمل کی جگہ حاصل کر لیتی ہے۔ ثانی الذکر کی ایک بہترین مثال سوئی بنانے والی مشین ہے۔ آدم سمتھ کے مطابق اُس وقت 10آدمی اشتراکِ عمل میں ایک دن میں 48,000 سے زیادہ سوئیاں تیار کرتے تھے۔ دوسری طرف سوئیاں بنانے والی ایک ہی مشین 11 گھنٹوں کی دیہاڑی میں 145,000 سوئیاں بناتی ہے۔ ایک عورت یا لڑکی ایسی 4 مشینوں کو چلاتی ہے، اور اس طرح وہ ایک دن میں تقریباً 600,000 سوئیاں بنا سکتی ہے، اور ایک ہفتے میں 3,000,000 سے زیادہ۔166؂ جب ایک تنہا مشین اشتراکِ عمل یا مینوفیکچر کی جگہ حاصل کر لیتی ہے تو یہ خود ہی اس قابل ہو جاتی ہے کہ دستکاری کے خواص کی حامل صنعت کی بنیاد کا کام دے سکے۔ اس کے باوجود دستکاری کی طرف اس قسم کی واپسی اصل میں نظامِ کارخانہ کی طرف ہی ایک قدم ہے، جو ایک قانون کے بطور کام کرتے ہوئے، اُسی وقت اس کی نمود کر دیتا ہے جونہی مشین کو چلانے کے لئے انسانی دست و بازو کی جگہ کسی میکانکی قوت، جیسے بھاپ یا پانی، کا استعمال شروع کر دیا جاتا ہے۔ کہیں کہیں، لیکن کسی بھی صورت میں ایک خاص وقت کے لئے ہی، ایک صنعت کو چھوٹے پیمانے پر ہی میکانکی قوت کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ ایسا ہائرینگ سٹیم پاور کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، جیسا کہ برمنگھم کے کچھ پیشوں میں ہوا،یا گیس سے چلنے والے چھوٹے انجنوں کے استعمال سے، جیسے بُنائی کی کچھ شاخوں میں ہوتا ہے۔167؂ کوینٹری کی ریشم کاتنے والی صنعت میں‘‘ کاٹیج فیکٹریوں کے استعمال کا تجربہ بھی کیا گیا۔ مربہ نما قطاروں کی صورت میں بنے ہوئے جھونپڑوں کے عین وسط میں ایک انجن- ہاؤس تعمیر کر دیا جاتا اور اس انجن کو شافٹوں کی مدد سے جھونپڑوں کے اندر موجود لوموں کے ساتھ جوڑ دیا جاتا۔ تمام صورتوں میں قوت کو اِتنی طاقت فی لوم کے حساب سے کرائے لیا جاتا۔ چاہے لوم چلتی یا نہ چلتی ان کا کرایہ غالباً ہفتہ وار کے حساب سے ہوتا۔ ہر جھونپڑے میں 2 سے 6 تک لومیں لگی ہوتیں؛ ان میں سے کچھ بُنائی کرنے والے کی ملکیت ہوتیں ، کچھ کو کریڈٹ پر حاصل کیا جاتا اور کچھ کرائے پر لی جاتیں۔ جھونپڑوں کے ساتھ منسلک اِن فیکٹریوں اور خاص فیکٹریوں کے مابین 12 سال تک مخاصمت جاری رہی۔ جھونپڑوں میں لگی 300 فیکٹریوں کے مکمل خاتمے کے ساتھ ہی یہ مخاصمت اپنے انجام کو پہنچی۔168؂جہاں کہیں بھی عمل کی نوعیت نے پیداوار کو بڑے پیمانے پر جاری نہ کیا، گزشتہ چند دہائیوں سے نمودار ہونے والی نئی صنعتوں، جیسے لفافہ بنانے کی صنعت، سٹیل کا پین بنانے والی صنعت وغیرہ، نے ایک عمومی اصول کی حیثیت سے فیکٹری کے درجے تک پہنچنے کے لئے چھوٹے مراحل کے بطور پہلے دستکاری کا مرحلہ طے کیا، اور پھر مینوفیکچر کا مرحلہ طے کیا۔ اُن حالات میں یہ تبدیلی بہت مشکل تھی جن میں مینوفیکچر کے ذریعے چیزوں کی پیداوار درجہ بہ درجہ مراحل کے ایک سلسلے کے بجائے بہت سارے غیر مربوط مراحل کا نتیجہ تھی۔ یہ صورتِ حال سٹیل کا پین بنانے والی فیکٹریوں کے قیام میں بہت زیادہ رکاوٹ کا باعث بنی۔ تاہم تقریباً 15 سال پہلے ایک ایسی مشین ایجاد ہو چکی تھی جو خود کار انداز میں ایک ہی وقت میں تین مختلف افعال سرانجام دیتی تھی۔ سٹیل کا پہلا پین سال 1820 میں دستکاری کے نظام کی دین ہے، جس کی نقد قیمت 7 پونڈ 4 شلنگ تھی؛ 1830 میں یہی پین صرف 8شلنگ پر مہیا کر دیا گیا، اور آج فیکٹری سسٹم یہی پین 2شلنگ،6ڈالر کی نقد قیمت پر خریدوفروخت کے لئے مہیا کر دیتا ہے۔169؂




ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0-گذريل صفحو

دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج ان داشلائوں میں استعمال ھے
دستکاری اور محن کی تقسیمِ کار پر مبنی اشتراکِ عمل کا اخراج