دمحن کی تشدید : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 847
عنوان دمحن کی تشدید
شاخ مزدور پر پڑنے والے مشینری کے اثرات
پڑھا گیا 236957
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

دمحن کی تشدید کے بنیاد
مزدور پر پڑنے والے مشینری کے اثرات / مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

دمحن کی تشدید - کی دوسری شاخیں-

دمحن کی تشدید


شاخ مزدور پر پڑنے والے مشینری کے اثرات
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ


c. محن کی تشدید

c. Intensification of Labour



دیہاڑی کی غیر معمولی تطویل جسے مشینری نے سرمایہ دار کے لئے جنم دیا تھا، سماجی ردِ عمل کا موجب بن جاتی ہے،یعنی اُن افراد کا[ردِ عمل] جن کی زندگی کے تمام تر وسائل کی تحدید کی جاتی ہے، اور یہ اُسی وقت سے ایک نارمل دیہاڑی کے لیے جدوجہد کا باعث بنتی ہے، جس کی طوالت کو قانون کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ پھر وہیں سے ایک ایسا مظہر انتہائی اہمیت پکڑ جاتا ہے ، جس کا سامنا ہم پہلے ہی کر چکے ہیں ، جسے محن کی تشدید کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ مطلق قدرِ زائد کے تجزیے میں محن کی شدت یا دورانیے کے حوالے سے بات ہوئی تھی اور اس کی شدت کو طے شدہ فرض کیا گیا تھا۔ اب ہم زیادہ طویل دورانیے کے محن کی جگہ شدید تر محن، اور ثانی الذکر کی شدت کی سطح کی بابت تحقیق کریں گے۔

یہ بات از خود عیاں ہے کہ جس تناسب میں مشینری کا استعمال پھیلتا ہے، اور مزدوروں کے ایک خاص طبقے کا تجربہ مشینری کا عادی ہونا شروع ہو جاتا ہے ، تو اس کا فطری نتیجہ یہ رہتا ہے کہ محن کی تشدید intensityمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ پس انگلستان میں نصف صدی کے دوران دیہاڑی کی تطویل اور فیکٹری کے محن کی بڑھتی ہوئی شدت ساتھ ساتھ چلتے رہے ہیں۔ تاہم قاری واضح طور پر یہ دیکھے گا کہ جہاں محن وقفے وقفے سے جاری نہ ہو بلکہ ایک غیر متبدل تسلسل کے ساتھ روزانہ جاری رہے، تو یقینا ایک ایسا مقام بھی آ جائے گا جہاں دیہاڑی کی تطویل اور محن کی شدت ایک دوسرے کو اس انداز میں رد کر دیں کہ دیہاڑی کی تطویل صرف اور صرف شدت کے کم تر درجے کے ساتھ ہی موزوں ٹھہر سکے، اور[محن کی] شدت کا ایک بلند تر درجہ فقط دیہاڑی کی تخفیف کے ساتھ۔پھر جیسے ہی مزدور طبقے کی اُبھرتی ہوئی جدوجہد نے پارلیمنٹ کو محن کے گھنٹوں میں یقینی کمی کرنے پر مجبور کیا ، اور محض فیکٹریوں پر ایک نارمل دیہاڑی مسلط کرتے ہوئے، جیسے ہی نتیجتاً دیہاڑی کی تطویل سے حاصل ہونے والی قدرِ زائد کی بڑھی ہوئی پیداوار پر اچانک ہی روک لگ کر رہ گئی ، اُسی لمحے سے سرمائے نے اپنے آپ کو پوری تن دہی کے ساتھ مشینری کی مزید ترقی کا عمل تیز تر کرتے ہوئے، متعلقاتی قدرِ زائد پیدا کرنے کے لئے وقف کر دیا۔ اسی دوران متعلقاتی قدرِ پیداوار کی نوعیت میں ایک تبدیلی رونما ہوئی۔ اگر عمومی طور پر بات کی جائے تو متعلقاتی قدرِ زائد پیدا کرنا مزدور کی پیداواری قوت میں اضافے پر منحصر ہے، تاکہ اُسے ایک خاص وقت میں اُسی محن کے ساتھ زیادہ پیداوار دینے کے قابل بنایا جا سکے۔ وقتِ محن اب بھی مجموعی مصنوعہ میں پہلے جتنی قدر ہی منتقل کرتا ہے، لیکن قدرِ مبادلہ کی یہ بے بدل مقدار اب زیادہ قدرِ صرف پر پھیل چکی ہے؛ چنانچہ ہر شے کی انفرادی قدر کم ہو جاتی ہے۔ تاہم جونہی محن کے گھنٹوں کی لازمی تخفیف رونما ہوتی ہے تو صورتِ حال دیگر ہو جائے گی۔

پیداواری قوت کو، اور ذرائع پیداوار میں کفایت کو جو تیز ترین ترقی کی اہلیت یہ ودیعت کرتا ہے، مزدور پر اُس کا اثر ایک طے شدہ وقت میں محنت کی زیادہ مقدار میں، زیادہ شدت کے ساتھ خرچ کی شکل میں نکلتا ہے؛ اور دیہاڑی کے خلاؤں کو اچھے طریقے سے بھرنے کی صورت میں نکلتا ہے ، یا یوں کہہ لیں کہ یہ محن کو اُس نوعیت کی یک سوئی دیتا ہے جس کی تحصیل ایک تخفیف شدہ یومِ کار کے اندر ہی ممکن ہے۔ نسبتاً بڑی مقدار کے محن کا نسبتاً چھوٹے عرصے میں یہ ارتکاز اس کے بعد سے وہی جانا جاتا ہے جو یہ حقیقت میں ہے ، مطلب یہ کہ محن کی ایک زیادہ بڑی مقدار۔ اس کے پھیلاؤ ، یعنی دورانیے، کے ساتھ ساتھ محن کو اب اپنی شدت کا پیمانہ، یا اس کے ارتکاز یا کثافت کا درجہ بھی درکار ہے۔75؂ دس گھنٹے کی دیہاڑی کا زیادہ کثیف گھنٹہ 12گھنٹے کی دیہاڑی کے چھدرے گھنٹے کی بہ نسبت زیادہ محن ، مطلب یہ کہ زیادہ خرچ شدہ قوتِ محن کا حامل ہوتا ہے۔ پس اول الذکر گھنٹوں میں سے ایک گھنٹے کی مصنوعہ میں آخرالذکر کے 1 1/5گھنٹے کی مصنوعہ کے مقابلے میں زیادہ قدر موجود ہوتی ہے۔ محن کی افزودگی کی بڑھی ہوئی مقدار کے ذریعے سے حاصل ہونے والے قدرِ زائد کی بڑھی ہوئی مقدار سے قطع نظر ، قدر کی اُتنی ہی مقدار اب سرمایہ دار کے لئے محنِ زائد کے 3 1/3 گھنٹوں اور محنِ لازم کے 6 2/3 گھنٹوں میں حاصل ہو رہی ہے، جو اس سے قبل محنِ زائد کے 4اور محنِ لازم کے 8گھنٹوں سے پیدا ہو رہی تھی۔

اب ہم اس سوال کی طرف آتے ہیں کہ: محن کو شدید تر کیسے کیا جاتا ہے؟

دیہاڑ ی کی تخفیف کا اولین حاصل اِس خود آشکار اُصول کے نتیجے کے طور پر سامنے آتا ہے کہ قوتِ محن کی کارگزاری اس کے خرچ ہونے کے دورانیے سے بالعکس طور پر متناسب ہوتی ہے۔ پس مخصوص حدود کے اندر اس دورانیے کی تخفیف سے جو کچھ کھو جاتا ہے، وہ قوتِ محن کی شدت میں اضافہ کر کے پورا ہو جاتا ہے۔ یہ کہ مزدور اس کے علاوہ حقیقت میں بھی زیادہ قوتِ محن خرچ کرتا ہے، اس کی تصدیق اُس انداز سے بھی ہو جاتی ہے جس میں سرمایہ دار اُسے ادائیگی کرتا ہے۔76؂ اُن صنعتوں میں جہاں مشینری یا تو سرے سے استعمال ہی نہیں ہوتی یا پھر انتہائی محدود پیمانے پر اِنہیں استعمال میں لایا جاتا ہے، جیسے ظروف سازی ، قوانینِ کارخانہ کے آنے سے انتہائی سختی سے یہ بات باور ہوئی ہے کہ دیہاڑی کی نِری تخفیف محن کی باقاعدگی، اعتدال، انضباط، تسلسل، اور توانائی میں حیران کُن حد تک اضافہ کرتی ہے۔77؂ تاہم یہ بات مشکوک ہی نظر آتی ہے کہ آیا یہ اثر از خود کارخانے ہی میں پیدا ہوتا ہے ، جہاں مشینری کی مسلسل اور معتدل حرکت پر مزدوروں کے انحصار نے پہلے ہی سخت نظم وضبط پیدا کر دیا تھا۔ پس 1844 میں ، جب 12گھنٹے سے کم کی دیہاڑی کی بابت بحث چل رہی تھی، تو مالکان نے متفقہ طور پر اعلان کیا:‘‘ مختلف کمروں میں اُن کے نگران اس بات پر خصوصی توجہ دیتے ہیں کہ مزدور وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کرے، یہ کہ‘‘ مزدور کے حصے کی ہوشیاری اور توجہ اس قابل نہیں تھی کہ اُسے بڑھایا جا سکتا، اور اسی وجہ سے مشینری کی رفتار اور دوسری صورتِ احوال میں کوئی تبدیلی نہ آ سکی،‘‘ تاکہ ایک بہتر طور پر کام لینے و




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

No Article found