دیہاڑی کی حد بندیاں : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 820
عنوان دیہاڑی کی حد بندیاں
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 229511
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

دیہاڑی کی حد بندیاں کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

دیہاڑی کی حد بندیاں - کی دوسری شاخیں-

دیہاڑی کی حد بندیاں


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

پنے لیے خرچ کر لے تو سرمایہ دار کو لوٹ لیتا ہے۔ 5؂

پھر سرمایہ دار اشیاء کے مبادلے کے اصول کو اپنے موقف کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ دوسرے تمام خریداروں کی طرح وہ بھی اپنی شے کی قدرِ صرف سے زیادہ سے زیادہ ممکن فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔اچانک مزدور کی آواز جو پیداوارکے عمل کے شور و غل میں دبی ہوئی تھی بلند ہوتی ہے:

جو شے میں نے تمہیں بیچی ہے دوسری بے شمار اشیاء سے منفرد ہے ، وہ اس طرح کہ اس کا استعمال قدر پیدا کرتا ہے اور یہ ایسی قدر ہے جو اس کی اپنی قدر سے بڑی ہے۔ اسی وجہ سے تم نے اس کو خریدا۔ وہ چیز جو آپ کی طرف سرمائے کی خود سے بڑھت کے بطور ظاہر ہوتی ہے ، میری طرف وہ قوتِ محن کا زائد خرچ ہے۔میں اور آپ منڈی میں صرف ایک قانون یعنی اشیاء کے مبادلے کے قانون سے آگاہ ہیں۔ اور شے کی کھپت کا حق اس سے الگ ہونے والے فروخت کنندہ کونہیں، بلکہ اس خریدار کو ہے جو اسے حاصل کرتا ہے۔ میری روزانہ کی قوتِ محن آپ کی ملکیت ہے۔ لیکن اس روزینے کے ذریعے جو آپ مجھے ادا کرتے ہیں مجھے لازمی طور پر اس قابل ہونا چاہئے کہ اس[قوتِ محن] کو روزانہ بحال کرسکوں تاکہ اس کو دوبارہ بیچ سکوں۔عمر ڈھلنے کے ساتھ آنے والی فطری [جسمانی ] کمزوری سے قطع نظر مجھے ہر آنے والے کل کو اسی قوت، صحت ، اور تازگی کے ساتھ کام پر مستعد ہونا پڑے گا جس کے ساتھ میں آج کام کر رہا ہوں۔آپ مجھے ہمیشہ بچت اور تقویٰ کا درس دیتے رہتے ہیں۔ بہت بہتر! ایک باشعور کفایت شعار کی مانند میں بھی اپنی اکلوتی دولت قوتِ محنکی حفاظت کروں گا اور اس کے احمقانہ ٖضیاع سے بچوں گا۔ میں اس کا روزانہ بجز اُتنا ہی استعمال کروں گا اور مصرف میں لاؤں گا جو اس کے نارمل عرصۂ زندگی اور صحت مندانہ ترقی سے مطابقت رکھتا ہو۔دیہاڑی کو غیر متعینہ حد تک طول دیتے ہوئے آپ ایک ہی دن میں قوتِ محن کی اس سے بھی زیادہ مقدار استعمال کر سکتے ہیں جتنی میں تین دن کے اندر بحال کر پاتا ہوں۔ اپنی ماہیت کا جو کچھ میں کھو دیتا ہوں آپ اس کو محن کی صورت میں پا لیتے ہیں۔ میری قوتِ محن کا استعمال اور اس کی تباہی دو مختلف چیزیں ہیں۔ اگر وہ اوسط مدت( ایک معقول مقدار کے کام کی انجام دہی کے ساتھ )جس میں ایک اوسط درجے کا مزدور زندہ رہ سکتا ہے30سال ہو تو میری قوتِ محن کی وہ قدر جس کی آپ مجھے روزانہ ادائیگی کرتے ہیں اس کی کُل قدر کا -03یا-03 ہو گی۔لیکن اگر آپ اس کو دس سال میں خرچ کر لیں تو آپ مجھے اس کی کُل قدر کا -03کے بجائے -03دیتے ہیں، مطلب یہ کہ اس کی روزانہ کی قدر کا صرف -03۔ لہٰذا آپ مجھ کو روزانہ میری قدر کے -03حصے کے برابر لوٹتے ہیں۔ آپ میری ایک دن کی قوتِ محن کا عوضانہ ادا کرتے ہیں ، جبکہ اس کو تین دن کے برابر استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات ہمارے معاہدے اور مبادلے کے قوانین کے منافی ہے۔میرا مطالبہ ایک معقول طوالت کی دیہاڑی ہے اورمَیں اس درخواست میں آپ سے کوئی جذباتی مطالبہ نہیں کر رہاکیونکہ روپے کے معاملات میں جذبات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ آپ ایک مثالی شہری ہو سکتے ہیں ، اور ممکن ہے کہ آپ جانوروں کی انسدادِ بے رحمی کے رُکن بھی ہوں، مزید آپ کو تقدس کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہو، لیکن آپ میرے روبرو جس چیز کی نمائندگی کر رہے ہیں اس کے سینے میں دل نہیں دھڑکتا۔ اور جو دھڑکن اس وقت سنائی دے رہی ہے وہ میرے دل کی آواز ہے۔ میں ایک معقول دیہاڑی کا تقاضہ اس وجہ سے کر رہا ہوں کہ ہر فروخت کنندہ کی طرح مجھے بھی اپنی شے کی قدر مطلوب ہے۔6؂

پھر ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ بے حد لچکدار حدود سے قطع نظر ، اشیاء کے مبادلے کی اپنی نوعیت نہ تو دیہاڑی پر کوئی حد مقرر کرتی ہے اور نہ محنِ زائد پر۔ سرمایہ دار اپنے خریدار کے حقوق استعمال کر رہا ہوتاہے جب وہ دیہاڑی کو ممکنہ حد تک لمبا کھینچنے کی کوشش کرتا ہے اور جب بھی ممکن ہو ایک دن میں دو دیہاڑیوں کا کام بھی لے لیتا ہے۔ دوسری طرف فروخت شدہ شے کی مخصوص نوعیت خرچ ہونے کے سلسلے میں خریدار پر حد مقرر کر دیتی ہے؛ اور مزدور فروخت کنندہ کی حیثیت سے اپنے حقوق کو اس وقت برقرار رکھتا ہے جب اُس کی یہ خواہش ہو کہ دیہاڑی کو معقول دورانیے تک محدود کر دیا جائے۔چنانچہ یہاں متضاد قسم کی صورتِ حال پیدا ہو جاتی کہ حق کے خلاف حق ہی آ کھڑا ہوا ہے اور دونوں پر مبادلوں کے قانون کی مہر ثبت ہے۔ حقوق کی برابری کی صورت میں حتمی فیصلہ طاقت ہی منواتی ہے۔ تو پھر یہی وجہ تھی کہ سرمایہ دارانہ پیداوار کے نظام کی تاریخ میں یہ بات ایک جدو جہد کی شکل میں سامنے آئی ہے کہ دیہاڑی کا تعین کیا ہے اور یہ جدوجہداجتماعی سرمائے اوراجتماعی محن ، یعنی تمام سرمایہ دار طبقے اور تمام مزدور طبقے کے درمیان تھی۔




ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

دیہاڑی کی حد بندیاں ان داشلائوں میں استعمال ھے
دیہاڑی کی حد بندیاں
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے