سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات : (The Capital سرمایہ)

2022-12-17
داخلا نمبر 802
عنوان سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 228485
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات - کی دوسری شاخیں-
حواشی و حوالہ جات 5

سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4-گذشتہ صفحہ

ر اس مقدار کو قیمت سے بھی ظاہر کیا جا سکتاہے جس کو ہم 10پونڈ تصور کریں گے۔ لیکن اس کا محن شے کی قدر اور اس کی قدرِ زائد ہر دو سے بیان نہیں کیا جا سکتا ، یعنی 10کی مالیت کے برابر قیمت سے جو کہ 11کے برابر قیمت بھی ہے، ایسی قدر کے ذریعے نہیں جو خود اپنے آپ سے بڑی ہو۔ شے کا مالک اپنے محن کے ذریعے قدر توپیدا کر سکتا ہے مگر خود بخود بڑھنے والی قدر نہیں۔ وہ اپنی شے کی قدر میں اضافہ مزید محن کی صورت ہی میں کر سکتاہے، اور چنانچہ اپنے پاس موجود قدر میں مزید قدر ملانے سے، مثال کو طور پر چمڑے سے بوٹ بنا کر۔ اب اسی مواد میں زیادہ قدر پیدا ہو چکی ہے، کیونکہ اس میں اب محن کی زیادہ مقدار شامل ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے چمڑے کی نسبت بوٹوں میں زیادہ محن پایا جاتا ہے، لیکن چمڑے کی قدر وہی رہتی ہے جو کہ پہلے تھی، یہ خود بخود نہیں پھیل گئی ، اور نہ ہی بوٹوں کے بناتے ہوئے اس میں قدرِ زائد ہی اس سے نتھی ہو گئی ہے۔چنانچہ یہ بات ناممکن ہے کہ گردش سے باہر اشیاء کا ایک پیدا کار شے کے ایک دوسرے مالک کے ساتھ رابطے میں آئے بغیر قدر کو پھیلا سکتا ہے، اور اس کے نتیجے میں روپے یا اشیاء کو سرمائے میں بدل سکتاہے۔

چنانچہ یہ بات ناممکن ہے کہ گردش کے ذریعے سرمایہ پیدا ہو، اور یہ بھی اتنا ہی نا ممکن ہے کہ سرمایہ گردش سے ہٹ کر پیدا ہو۔ چنانچہ اس کا ظہور گردش کے اندر بھی ہونی چاہئے اور بیک وقت گردش میں نہیں بھی۔

چنانچہ یہاں پر ہمارے پاس دوہرا نتیجہ حاصل ہوا ہے۔

روپے کی سرمائے میں تبدیلی کی وضاحت ان قوانین کی بنیاد پر کرنا پڑتی ہے جو اشیاء کے مبادلے کو چلاتے ہیں، اس انداز میں کہ نقطۂ آغاز ہی مساوی القوت کا مبادلہ ہے۔24؂ہمارے دوست منی بیگز، جو ابھی تک واحد اور ابتدائی حالت کا سرمایہ دار ہے ، کو چاہئے کہ اپنی اشیاء کو ان کی قدر پر ہی خریدے، اور انہیں ان کی قیمت پر ہی بیچے، اور اس کے باوجود عمل کے اختتام پر گردش میں سے اُس سے زیادہ قدر حاصل کرے جتنی آغاز میں اس نے داخل کی تھی۔اس کی مکمل طور پر نشوونما یافتہ سرمایہ دارمیں ترقی گردش کے کُرے کے اندر بھی ہونی چاہئے اور اس سے باہر بھی۔ یہی اس مسئلے کی مشکلات کی صورتِ احوال ہے۔رہوڈز یہاں موجود ہے،یہاں ابھی اور اسی وقت چھلانگ لگاؤ۔




ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4-گذريل صفحو

سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات ان داشلائوں میں استعمال ھے
سرمائے کے عمومی کلیے کے تضادات
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے