سرمائے کے لئے عمومی کلیہ : (The Capital سرمایہ)

2022-12-17
داخلا نمبر 800
عنوان سرمائے کے لئے عمومی کلیہ
شاخ روپے کی سرمائے میں تبدیلی
پڑھا گیا 218935
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

سرمائے کے لئے عمومی کلیہ کے بنیاد
روپے کی سرمائے میں تبدیلی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

سرمائے کے لئے عمومی کلیہ - کی دوسری شاخیں-

سرمائے کے لئے عمومی کلیہ


شاخ روپے کی سرمائے میں تبدیلی
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ3
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

عمل میں روپیہ اور اشیاء محض ایسی بنتریں ہیں جو یہ باری باری اختیار کرتا اور اتار پھینکتا ہے۔ مزید براں، صرف اشیاء کے باہمی تعلقات کو بیان کرنے کے علاوہ اب وہ اپنے ساتھ نجی تعلق میں بھی داخل ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو بطور بنیادی قدر کے اپنے آپ سے بطورقدرِ زائد کے ممیز کرتا ہے، جیسے باپ اپنے آپ سے بیٹا ہونے کی حیثیت کو ممیز کرتا ہے، اگرچہ دونوں ایک ہیں اور ایک ہی عمر کے ہیں۔اسی وجہ سے 10پونڈ کی قدرِ زائد کی بنا پر100 پونڈ کی بنیادی رقم سرمایہ بنتی ہے۔پھر جونہی یہ عمل رونما ہوتا ہے یعنی بیٹا پیدا ہونے پر بیٹے کے سا تھ ساتھ باپ کو وجود حاصل ہوتا ہے ، اسی طرح جیسے ہی ان کے امتیازات ختم ہوتے ہیں تو وہ دوبارہ ایک ہی ہو جاتے ہیں یعنی 110پونڈ۔


چنانچہ قدر اب بر سرِ عمل قدر بن جاتی ہے یعنی بر سرِ عمل روپیہ ، اور اسی وجہ سے سرمایہ۔ یہ گردش سے باہر آجاتی ہے اور دوبارہ اس میں داخل ہو جاتی ہے اور اپنے حلقے میں رہتے ہوئے یہ اپنے آپ کو بچائے بھی رکھتی ہے اور بڑھاتی بھی رہتی ہے، اور بڑھے ہوئے حجم کے ساتھ اس سے باہر آتی ہے اور اسی عمل کو بار بار نئے سرے سے شروع کرتی رہتی ہے14؂ ۔M_M ، یعنی روپیہ جو روپے کو کھینچتا ہے ، سرمائے کی یہی تعریف اس کے اولین شارحین یعنی ماہرینِ تجارت کے منہ سے نکلتی ہے۔


بیچنے کی غرض سے خریدنا ، یا صحیح معنوں میں زیادہ قیمت پر بیچنے کی غرض سے خریدنا ،ْM_C_M صرف ایک قسم کے سرمائے کے لئے ہی مخصوص بنتر معلوم ہوتی ہے، جسے تجّار کا سرمایہ کہا جا سکتا ہے۔مگر صنعتی سرمایہ بھی روپیہ ہی ہے، جو اشیاء میں بدلتا ہے اور ان اشیاء کی فروخت سے زیادہ روپے میں بدل جاتا ہے۔جو واقعات خرید اور فروخت کے درمیانی وقفوں ، گردش سے کُرے سے باہر رونما ہوتے ہیں ، اس حرکت کی بنتر کو متاثر نہیں کرتے۔ اور آخری بات یہ کہ سود والے سرمائے کے سلسلے میں گردشْM_C_M کا عمل اختصار میں آ جاتا ہے۔ہم شکل ْM_M کے ذریعے اس کے درمیانی مدارج کے بغیر ہی نتیجے تک پہنچ جاتے ہیں، دوسرے لفظوں میں ایسا روپیہ جو زیادہ روپے کی قدر کا حامل ہو یا ایسی قدر جو خود سے بڑی ہو۔


چنانچہM_C_M در حقیقت سرمائے کا ایک عمومی اصول ہے جیسا کہ گردش کے کُرے میں یہ بظاہر نظر آتا ہے۔





ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ3
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

سرمائے کے لئے عمومی کلیہ ان داشلائوں میں استعمال ھے
سرمائے کے لئے عمومی کلیہ
روپے کی سرمائے میں تبدیلی - موضوع کے دوسرے داخلے