عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 807
عنوان عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل
شاخ مطلق قدرِ زائد کی پیدا وار
پڑھا گیا 219145
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل کے بنیاد
مطلق قدرِ زائد کی پیدا وار / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل - کی دوسری شاخیں-

عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل


شاخ مطلق قدرِ زائد کی پیدا وار
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

لے جاتے تھے،اور جن میں محن کی بدولت ترقی آچکی ہے ، وہ محن کے لیے تیار کئے جانے والے دیگر آلات جیسے پتھر ، لکڑی ، ہڈیاں اورگھونگے وغیرہ کی طرح محن کے آلے کے طور پر بھی کام آتے تھے4؂۔ محن کے اوزاروں کی تیاری اور استعمال ، اگرچہ اس کی انتہائی ابتدائی اشکال جانوروں کی کچھ نسلوں میں پائی جاتی ہیں ، انسان ہی کے عملِ محن کا مخصوص خاصہ ہے۔ اسی وجہ سے فرینکلن انسان کو اوزار بنانے والا جانور گردانتا ہے۔ سماج کی قدیم بنتروں کی تحقیق میں قدیم معاشروں کے آلاتِ محن کی وہی اہمیت ہے جو جانوروں کی خاص نسلوں کی شناخت میں ہڈیوں کے فوسلز کی ہے۔ مختلف معاشی ادوار میں تخصیص کے سلسلے میں ہماری مددگاروہ چیزیں نہیں ثابت ہوتیں جو تیار کی جاتی تھیں بلکہ یہ کہ وہ چیزیں کس طرح سے، اورکن اوزاروں سے تیار کی جاتی تھیں5؂۔آلاتِ محن ہمیں نہ صرف ترقی کے معیار کا وہ درجہ مہیا کرتے ہیں جو انسانی محن نے حاصل کر لیا ہے بلکہ وہ ان سماجی صورتِ احوال کے عکاس بھی ہوتے ہیں جن میں وہ محن جاری و ساری رکھا جاتا ہے۔آلاتِ محن میں سے ایک ایسی قسم کے ہیں جن کی نوعیت میکانیکی ہے، جنہیں اگر ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو ان کی حیثیت پیداوار کی ہڈیوں اور پسلیوں کی ہو گی، وہ پیداوار کے ایک خاص دور کی زیادہ حتمی خصوصیات پیش کر سکتے ہیں بہ نسبت اِن اشیاء کے جیسے پائپ ، ٹب، ٹوکریاں اور مرتبان وغیرہ،کیونکہ یہ محض آلاتِ محن کا سامان رکھنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، جس کی اگر مزید درجہ بندی کی جائے تو ہم ان کو پیداوار کی عروق و نالیاں قرار دے سکتے ہیں۔ آخرالذکر کا اہم کردار کیمیائی صنعت میں پہلے پہل وقوع پذیر ہوتا ہے۔

وسیع تر معنوں میں ہم آلاتِ محن میں اُن آلات کے ساتھ ساتھ جن سے محن اپنے معمولتک براہِ راست منتقل ہو جاتاہے ، اور اس طرح سے جو ایک یا دوسرے طریقے سے عمل کے موصل ثابت ہوتے ہیں ، ان چیزوں کو بھی شامل رکھیں گے جو عملِ محن کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔ وہ چیزیں محن کے عمل میں براہِ راست شامل نہیں ہوتیں ، مگر ان کی عدم موجودگی میں [عمل محن ] یا تو سرے سے رونما ہی نہیں ہوتا یا پھر محض جزوی طور پر ہوتا ہے۔یہاں زمین ہمیں ایک بار پھر اس قسم کا ایک آفاقی آلہ نظر آتی ہے، کیونکہ یہ مزدورکے پاؤں تلے زمین کا درجہ رکھتی ہے، اور اس کی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کا میدان۔ ان آلات کے ساتھ ساتھ جو گذشتہ محن کا نتیجہ ہوتے ہیں اور اِس قسم میں شامل ہیں ، ہمیں ورکشاپیں ، نہریں ، سڑکیں وغیرہ بھی ملتی ہیں۔

عملِ محن میں، جو شروع ہی سے اس طرح تشکیل دیا جاتا ہے ، آلاتِ محن کی مدد سے انسانی عمل اس شے میں تبدیلی پیدا کرتی ہے جس پر کام کیا جاتا ہے ۔ عمل مصنوعہ کے اندر غائب ہو جاتا ہے، آخرالذکر [مصنوعہ] ایک قدرِ صرف ہے، یعنی فطرت کا وہ مواد جس کو انسانی حاجات کے لئے بنتری تبدیلی سے دوچار کیا گیا ہے۔ محن نے خود کو اپنے معمول کے ساتھ متجسم کر لیا ہے ؛ اول الذکر کی مادی شکل بنی اور یہ آخرالذکر منتقل ہوا ۔ وہ جو مزدور میں حرکت کے بطور ظاہر ہوا تھا ، اب مصنوعہ میں خاصے کے بطور ظاہر ہو رہا ہے جو کہ جامد ہے۔ لوہار ڈھلائی کرتا ہے اور اس مصنوعہ ڈھلائی ہے۔

اگر ہم اس سارے کے سارے عمل کو اس کے نتیجے یعنی مصنوعہ6؂ کے نقطۂ نظر سے دیکھیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ آلاتِ محن اور محن کا معمولپیداوار کے ذرائع ہیں، اور یہ کہ محن خود پیداواری محن ہے7؂۔

اگرچہ ایک مصنوعہ کی بنتر میں ایک قدرِ صرف عملِ محن ہی سے حاصل ہوتی ہے ، تاہم دیگر اقدارِ صرف یعنی گذشتہ محن کی مصنوعات ، اس میں ذرائع پیداوارکے بطور داخل ہوتی ہیں۔یہی قدرِ صرف بیک وقت گذشتہ عمل کی مصنوعہ بھی ہوتی ہے اور بعد کے عمل میں ذریعۂ پیداوار بھی۔ چنانچہ مصنوعات نہ صرف نتائج ہوتے ہیں بلکہ محن کی بنیادی شرائط بھی۔

قدرتی پیداوار سے متعلقہ صنعتوں کے علاوہ جن میں محن کے لئے مواد فطرت فوری مہیا کر دیتی ہے ، جیسے کانیں، شکارکرنا، ماہی گیری، اور زراعت وغیرہ( جیسا کہ زراعت کا تعلق آزاد زمین کو کھودنے سے ہے )صنعت کی دوسری تمام شاخیں خام مال کو استعمال میں لاتی ہیں، یعنی ایسے مواد جو ماقبل ہی محن سے چھن کر آئے ہوتے ہیں اور پہلے ہی سے محن کے مصنوعہ ہوتے ہیں، جیسے زراعت میں بیج۔ جانور اور پودے جن کو فطرت کی پیداوار تصور کرنے کی روایت ہم میں موجود ہے، اپنی موجودہ شکل میں نہ صرف یہ کہ پچھلے سال کی پیداوار ہیں بلکہ ان تدریجی تغیرات اور تبادلات کا حاصل ہیں جو کئی نسلوں سے انسان کے زیرِ نگیں اور اس کے محن کی بدولت ہوتے چلے آرہے ہیں۔ بلکہ اکثر صورتوں میں آلاتِ محن ایک عام سطحی مبصر کو بھی ماضی کے ادوار میں محن کی علامات کا پتا دیتے ہیں۔

خام مال ایک مصنوعہ کی بنیادی ماہیت ہوسکتا ہے ، یا پھر یہ اس میں محض ایک معاون عنصر کے بطور شامل ہو سکتا ہے ۔ایک معاون عنصر آلاتِ محن کے استعمال میں بھی آ سکتا ہے، جیسے بوائلر کے نیچے جلنے والا کوئلہ، پہیے میں استعمال ہونے والا تیل ، لِدو جانوروں کے لئے چارہ،یا پھر یہ خام مال سے بھی ملا ہو سکتا ہے تاکہ کوئی خوبی لائی جا سکے، جیسے کلورین کو کورے کپڑے میں ، کوئلے کو لوہے میں ، اور رنگ کے سازوسامان کو اُون میں ملایا جاتا ہے ، یا پھر، وہ خود اصل کام کو جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے ، جیسے ان موادوں کے معاملے میں جو ورکشاپوں کو گرمانے اور روشن کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ کیمیاوی صنعتوں میں آ کر بنیادی مواد اور معاون مواد کا فرق مٹ جاتا ہے کیونکہ وہاں پر کوئی بھی خام مال اپنی بنیادی ترکیبی شکل میں پیداوار کی ماہیت میں دوبارہ ظاہر نہیں ہوتا۔

ہر چیز متعدد خواص کی حامل ہوتی ہے ، چنانچہ اس کو کئی طرح سے استعما ل میں لایا جا سکتا ہے۔ایک ہی مصنوعہ کئی قسم کے مختلف عملوں میں خام مال کا کام دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر غلہ آٹے کی چکی چلانے والوں کے لئے بھی خام مال ہو سکتا ہے ،نشاستہ بنانے والوں کے لئے بھی اور مویشی پالنے والوں کے لئے بھی ۔ یہ خود اپنی پیداوار میں بھی بیج کی صورت میں خام مال کے بطور شامل ہوتا ہے۔ کوئلہ بھی کوئلہ بنانے کے لئے بیک وقت ذریعۂ پیداوار بھی ہوتا ہے اور مصنوعہ بھی۔8؂

مزید براں،ایک خاص مصنوعہ ایک ہی عمل میں آلۂ محن اور خام مال ہر دو کے بطوراستعمال ہو سکتی ہے۔مثال کے طور پر مویشی کے پالنے ہی کو لیجئے جہاں ایک طرف جانور خام مال ہے تو ساتھ ساتھ کھاد بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔

ایک مصنوعہ اگرچہ فوری استعمال کے لئے تیار بھی ہو ، اس کے باوجود وہ کسی اور مصنوعہ کے لئے خام مال کا کام دے سکتی ہے، جیسے انگور کہ جب وہ شراب کے لئے خام مال بن جاتے ہیں۔ دوسری طرف محن ہمیں اپنی مصنوعات اس شکل میں دے سکتا ہے کہ ہم ان کو صرف خام مال کے بطور استعمال کریں، جیسے روئی ، رسی اور دھاگے کے معاملے میں




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل ان داشلائوں میں استعمال ھے
عملِ محن اور قدرِ زائد پیدا کرنے کا عمل
مطلق قدرِ زائد کی پیدا وار - موضوع کے دوسرے داخلے