فیکٹری : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 848
عنوان فیکٹری
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 236646
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

فیکٹری کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

فیکٹری - کی دوسری شاخیں-

فیکٹری


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ

فصل چہارم: فیکٹری

SECTION IV._ THE FACTORY



اس باب کے آغاز پر ہم نے اُس چیز پر روشنی ڈالی تھی جسے ہم فیکٹری کا ڈھانچہ کہہ سکتے ہیں، کہنے کا مطلب یہ کہ ایک نظام میں مربوط مشینری۔ ہم نے وہاں دیکھا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے محن کی معاونت سے مشینری کس طرح اُن افراد کے محن میں اضافہ کرتی ہے جو سرمایہ دارانہ استحصال کے لئے مواد تشکیل دیتے ہیں، اور یہ کس طرح مزدور کے قابلِ استعمال وقت کو، محن کے گھنٹوں کی غیر مربوط تطویل کے ذریعے، ضبط کر لیتا ہے، اور بالآخر اس کی ترقی ، جو کم سے کم وقفوں میں پیداوار کی بہت زیادہ بڑھت کو ممکن بناتی ہے، کس طرح سے مربوط انداز میں نسبتاً کم وقت میں کام کی زیادہ مقدار کے حصول، یا قوتِ محن کے زیادہ سخت استحصال کا ذریعہ بنتا ہے۔ اب ہم فیکٹری کا مجموعی طور پر اور اس کی مکمل ترین شکل میں جائزہ لیتے ہیں۔

خود کار فیکٹری کا Pindar [یونان کا ایک غنائی شاعر]،ڈاکٹر یورے ایک طرف تو اس کی تعریف یوں کرتا ہے:‘‘ بہت سے درجوں کے مزدوروں کا اجتماعی اشتراکِ عمل، جوان اور کم عمر، جو انتہائی منہمک مہارت کے ساتھ پیداوار دینے والی مشینوں کے ایک ایسے نظام کو چلا رہے ہوں جسے ایک مرکزی قوت(مطلب محرک قوت )‘‘ مسلسل طور پر متحرک کر رہی ہو؛ دوسری طرف، بطور‘‘ ایک دیو ہیکل خود کار مشین کے جو مختلف میکانکی اور تکنیکی اعضاء سے مل کر بنی ہو ، اور جو اَن رُکے انداز میں عام چیزوں کی پیداوار پر مستعد ہوں اور یہ تمام کے تمام اعضاء ایک خود کار متحرک مشین کے معاون ہوں۔ان دونوں وضاحتوں میں بُعدالقطبین پایا جاتا ہے۔ پہلی میں جزیاتی مزدور یا محن کا سماجی ڈھانچہ ، ایک غالب فاعل کے بطور ظاہر ہوتا ہے، اور تکنیکی مشین مفعول کے بطور؛ دوسری وضاحت میں مشین خود فاعل ہے جبکہ مزدور اس کے محض باشعور اعضاء جو مشین کے بے شعور اعضاء کی معاونت کرتے ہیں ، اور یہ سب مرکزی محرک قوت کے تابع ہیں۔ پہلی وضاحت مشینری کے بڑے پیمانے پر ہر قسم کے استعمال پر لاگو آ سکتی ہے، اور دوسری وضاحت اپنے خواص کی رو سے سرمایہ دار کے کام کی ہے، چنانچہ جدید فیکٹری سسٹم کے استعمال کی بھی ہے۔ چنانچہ یورےؔ اُس مرکزی مشین کو ترجیح دیتا ہے جس سے حرکت کی ترسیل ہوتی ہے، نہ صرف ایک مشین کی حیثیت سے بلکہ ایک خود کار مشین کی حیثیت سے۔‘‘ ان وسیع و عریض کمروں میں بھاپ کی اعلیٰ و ارفع طاقت اپنے ارد گرد لاتعداد رضامند کام جُو افراد کو جمع کر لیتی ہے۔97؂

اوزار کے ساتھ ساتھ اس کو استعمال کرتے ہوئے مزدور کی مہارت بھی مشین میں منتقل ہو جاتی ہے۔ اوزار کی اہلیتیں اُن پابندیوں سے چھوٹ جاتی ہیں جو انسانی قوتِ محن سے ناقابلِ جدا ہیں۔ وہیں سے وہ تکنیکی بنیاد جس پر مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کار مبنی ہوتی ہے ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔ پس اُن ہنر یافتہ مزدوروں درجات کی جگہ، جو مینوفیکچر کا وصف ہیں ، خود کار فیکٹری کے اندر ایک ایسا رجحان پروان چڑھتا ہے جو کام کی ہر اُس قسم کو ایک ہی درجے پرمساوی کر دیتا ہے جو مشین کے چلانے والوں کو مختلف طور پر کرنا ہوتا ہے؛98؂ جزیاتی کاریگروں کے فنکارانہ نوعیت کے تفریقات کی جگہ عمر اور جنس کے فطری اختلافات لے لیتے ہیں۔

جہاں تک فیکٹری میں محن کی تقسیمِ کار کی باز نمود ہوتی ہے، تو یہ بنیادی طور پر مزدوروں کی متخصص مشینوں میں تقسیم ہے، اور مزدوروں کے اُس جمِ عفیر کی فیکٹری کے مختلف شعبوں میں تقسیم جن کی گروہ بندی نہیں کی گئی ہوتی۔ فیکٹری کے ہر حصے میں وہ ایک ہی جگہ پر ایک ہی طرح کی چند مشینوں پر کام کرتے ہیں، چنانچہ اُن کا اشتراکِ عمل سادہ ہی رہتا ہے۔ مینوفیکچر کے ساتھ مخصوص مربوط جتھے کو ایک اُستاد اور اُس کے چند شاگردوں کی جگہ دے دی جاتی ہے۔ بنیادی تقسیم مشینوں پر حقیقی طور پر لگائے گئے کاریگروں(جن میں وہ بھی شامل ہیں جو انجن کی دیکھ بھال کرتے ہیں )، اور ان کاریگروں کے نِرے معاونین( ان میں اکثر یت بالکل بچوں کی ہوتی ہے )میں ہوتی ہے ۔ معاونین میں ایسے نفوس بھی ہوتے ہیں جنہیںFeedersکا نام دیا جاتا ہے، وہ مشینوں کے کام کے لئے مال کی ترسیل کرتے ہیں۔ ان دو بڑے گروہوں کے ساتھ ساتھ افراد کا ایک ایسا گروہ بھی شامل ہے جوحسابی طور پر غیر اہم افراد میں شمار ہوتا ہے ،اُن کا کام یہ ہے کہ پوری مشینری کی دیکھ بھال کریں اور وقتاً فوقتاً اس کو مرمت کرتے رہیں، جیسے انجینئر، مستری، جوڑ لگانے والا وغیرہ۔ یہ کاریگروں میں ایک اعلیٰ طبقہ شمار ہوتا ہے، اُن میں سے کچھ نے سائنسی انداز میں تعلیم پائی ہوتی ہے، دوسرے کسی پیشے کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں، یہ طبقہ فیکٹری چلانے والے طبقے سے مختلف ہوتا ہے، اور فقط اسی تک اس کی ترقی ہوتی ہے۔99؂محن کی یہ تقسیم خالصتاً تکنیکی ہے۔

مشین پر کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کاریگر کو بچپن ہی سے تربیت دی جائے، تاکہ وہ خود کار مشین کی متوازن اور مسلسل حرکت کے مطابق ڈھل سکے۔ جب مشینری مجموعی طور پر ، بیک وقت اور مربوط انداز میں کثیر تعداد کی مشینوں کا نظام تشکیل دیتی ہے ، تو اس پر مبنی اشتراکِ عمل کو مختلف اقسام کی مشینوں کے لئے مزدوروں کے مختلف گروہوں کی تقسیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن مشینری کا استعمال اس تقسیم کو مینوفیکچر کے انداز میں شفافیت دینے کی لازمیت کے ساتھ ایک خاص فرد کو خصوصی فعل تفویض کرنے کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔100؂ چونکہ پورے نظام کی حرکت کی شروعات کاریگر سے نہیں بلکہ مشین سے ہوتی ہے، اس لئے افراد کی بدلی کام کو متاثر کئے بغیر ہی کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ اس کا سب سے ٹھوس ثبوت ریلے سسٹم میں ملتا ہے، اس نظام کو مینوفیکچر کرنے والوں نے 1848 سے 1850 تک بروئے کار لائے رکھا۔ آخری بات یہ کہ مشین کے کام کو جس تیزی کے ساتھ بچے سیکھتے ہیں، وہ تیزی اِس لازمیت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے جس کے تحت مشینری کاریگروں کا ایک خاص طبقہ تشکیل دے لیتی ہے۔101؂ محض معاونین کے کام کی حوالے سے ، مشینوں کو کسی حد تک مِلوں میں اس کے متبادل کے بطور لایا جا سکتا ہے،102؂ اور اس کے انتہائی سادہ ہونے کی وجہ سے اِس پر کام کر کر کے اُکتائے ہوئے لوگوں کو بدلنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

پھر اگرچہ ، تکنیکی طور پر، محن کی تقسیمِ کار کے قدیم نظام کو مشینری نکال باہر کرتی ہے، اب یہ




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

فیکٹری ان داشلائوں میں استعمال ھے
تعليم اور انقلاب
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے