قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع) : (The Capital سرمایہ)

2022-12-15
داخلا نمبر 777
عنوان قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع)
شاخ شے کے دو عناصر
پڑھا گیا 240554
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع) کے بنیاد
شے کے دو عناصر / اشیاء / اشیاء اور روپیہ / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع) - کی دوسری شاخیں-

قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع)


شاخ شے کے دو عناصر
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ

اس کے نتیجے میں قدر بھی کم رہ جائے گی۔یا اس سے الٹ؛محن کی پیداواری صلاحیت میں جس رفتار سے کمی آ ئے گی ،اسی رفتار سے اس چیز کی صناعی کے لئے درکار وقت میں اضافہ ہو گا،چنانچہ اس کی قدر بھی بڑھے گی۔ اس حوالے سے شے کی قدر‘‘مقدارِ محن’’کے لحاظ سے راست طور پر اور محن کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے بالعکس طور پر بدلتی ہے۔

ایک چیز اس کے باوجود بھی قدرِ صر ف ہو سکتی ہے کہ اس میں قدر موجود نہ ہو ۔یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ جب انسان کے لئے اس کی افادیت‘ محن’ کی وجہ سے نہ ہو۔جیسے ہوا ،زرخیز زمین،قدرتی چراگاہیں وغیرہ۔ایک چیز‘شے’کا درجہ حاصل کئے بغیر بھی مفید اور محنِ انسانی کی مصنوعہ ہو سکتی ہے۔کوئی بھی شخص اپنے انفرادی محن کو بروئے کار لاتے ہوئے چیز کو قدرِ صرف بنا کر اپنی حاجات کی تسکین کر سکتا ہے،مگر یہ چیز‘‘شے’’نہیں کہلائے گی۔شے بننے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ یہ چیز دوسروں کے لئے بھی قدرِ صرف ہی ہو۔دو سرے لفظوں میں سماجی‘‘ قدرِ صرف ’’دوسروں کے لئے ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ۔ قارونِ وسطیٰ کا دیہاتی اپنے جاگیر دار آقا کے لئے بیگار کا غلّہ پیدا کرتا اور مذہبی لگان کا غلّہ اپنے پادری کے لئے ۔ مگر نہ بیگار کا غلّہ شے کی شکل اختیار کر سکا اور نہ ہی مذہبی لگان کا۔وجہ اس کی یہ کہ دونوں کسی دوسرے کے لئے پیدا کئے جاتے۔شے بننے کے لئے چیزکاایک سے دوسرے کے پاس جانا ضروری ہوتا ہے، تاکہ یہ اس تبادلے کے ذریعے قدرِ صرف کا کام دے سکے۔ )12؂ آ خری بات یہ کہ افادیت کے بغیر کوئی چیز بھی قدرِ صرف کا درجہ حاصل نہیں کر سکتی۔اگر چیز مفید نہیں تو اس پر صرف شدہ محن بھی بے کار ہو گی،چنانچہ اس [محن] سے کوئی قدر بھی پیدا نہیں ہو گی۔




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ2
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

قدرِصرف اور قدر(قدرکی ماہیت اور قدر کا اجماع) ان داشلائوں میں استعمال ھے
اشیاء
شے کے دو عناصر - موضوع کے دوسرے داخلے