قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ : (The Capital سرمایہ)

2022-12-16
داخلا نمبر 787
عنوان قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ
شاخ قدر کی ابتدائی حالت کا مجموئی جائزہ
پڑھا گیا 233770
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ کے بنیاد
قدر کی ابتدائی حالت کا مجموئی جائزہ / قدر کا ‘روپ’ یا قدرِ مبادلہ / اشیاء / اشیاء اور روپیہ / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ - کی دوسری شاخیں-

قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ


شاخ قدر کی ابتدائی حالت کا مجموئی جائزہ
ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0-گذشتہ صفحہ


ایک شے جیسے ململ کو اب دنیائے اشیاء کی بہت سا ری چیزوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔اب ہر دیگر شے ململ کی قدر کی عکاس بن گئی ہے25؂ ۔اس طرح سے درحقیقت قدر پہلی مرتبہ ایک ناقابلِ تخصیص محنِ انسانی کے روپ میں ظاہر ہوئی ہے۔کیونکہ وہ محن جو اس قدر کو پیدا کرتا ہے اب اس شکل میں آ چکا ہے کہ ہر دوسرے قسم کے محن سے مساوی مانا جا سکتا ہے،خواہ یہ سلائی کی شکل میں ہو یا ہل چلانے کی شکل میں یا کسی اور شکل میں؛اس لئے چاہے اس کو کوٹ میں محسوس کیا جائے یا مکئی میں یا لوہے میں یا سونے میں۔ململ اپنی قدر کی نوعیت کے لحاظ سے اب محض ایک ہی دوسری شے تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کی تمام اشیاء کے ساتھ سماجی تعلق میں آ چکا ہے، اور اب شے ہونے کے ناتے وہ اسی دنیا کا باسی ہے۔ساتھ ہی مسلسل قائم رہنے والی قدری مساواتوں کے سلسلے سے یہ مراد ہے کہ جہاں تک شے کی قدر کا تعلق ہے ، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ یہ قدر صرف کی کس شکل یا قسم میں ظاہر ہوتی ہے۔

پہلی صورت جس کے تحت20 گز ململ ایک کوٹ کے برابر تھی ،محض حادثاتی انداز ہی میں ممکن تھا،یعنی ان دونوں چیزوں کی خاص مقداریں ہی ایک دوسرے سے بدلی جا سکتی تھیں۔ دوسری صورت میں، اس کے برعکس،ہمیں اسی وقت اس پس منظر کا بھی پتا چل جاتا ہے جو اس لمحاتی اظہار کا موجب بنتا ہے،اور اس سے بنیادی طور پر مختلف بھی ہے۔ململ کی قدر کے اجماع پر مجموعی طور پر کچھ فرق نہیں آتا، چا ہے اس کا اظہار کوٹ میں کیا جائے یا لوہے میں یا کسی بھی دوسری شے میں،جو کسی کی بھی ملکیت ہو۔ اس صورت میں دو اشیاء کے مالکین کے درمیان لمحاتی(اتفاقی )تعلق ختم ہو جائے گا۔اب یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہ اشیاء کا تبادلہ نہیں ہوتا جو ان کی قدر کی تعیین کرتا ہے بلکہ اس سے برعکس ان اشیاء کی قدروں کا حجم ہی ان کی مبادلی مقداروں کو متعین کرتا ہے۔




ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0-گذريل صفحو

قدر کا اجتماعی متعلقاتی روپ ان داشلائوں میں استعمال ھے
سرمایہ