مبادلہ : (The Capital سرمایہ)

2022-12-17
داخلا نمبر 795
عنوان مبادلہ
شاخ سرمایہ
پڑھا گیا 230194
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مبادلہ کے بنیاد
سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مبادلہ - کی دوسری شاخیں-
حواشی بابِ دوم

مبادلہ


شاخ سرمایہ
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ3
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

ٹے ظاہر کی اس کی آخری شکل تک پیروی کرتے ہیں،جو اس وقت مکمل ہوتی ہے جب یونیورسل مساوی القوت شکل ایک خاص شے کی جسمانی ماہیت سے ہم آہنگ ہو جائے،اور نتیجتاًشکلِ روپیہ میں نکھر کر سامنے آئے۔جو کچھ وقوع پذیر ہوتا معلوم ہوتا ہے یہ نہیں کہ جب دوسری تمام اشیا سونے میں اپنی قدر کا اظہار کرتی ہیں تو یہ روپیہ بن جاتا ہے ، اس کے بر عکس دوسری تمام اشیا سونے میں اپنی قدر کا اظہار کرتی ہیں چونکہ یہ روپیہ ہے۔اس عمل کے درمیانی مدارج نتیجے تک پہنچتے پہنچتے ختم ہو جاتے ہیں اور پیچھے نشان تک نہیں چھوڑتے۔اشیاء کی اپنی قدر پہلے ہی مکمل طور پراور ان کی مرضی کے بغیر ایک اور ایسی شے میں بیان ہوچکی ہوتی ہے جو ان کے ساتھ ساتھ موجودہے۔یہ چیزیں ،سونا اور چاندی، جس حالت میں زمیں کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں ،اسی حالت میں یہ تمام محنِ انسانی کی جسمانیت بھی ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے روپے کا طلسم۔معاشرے کی جو بنتر زیرِ بحث ہے اس میں انسان کا پیداوار کے سماجی عمل میں کردار خالصتاً انفرادی ہے۔پس پیداوار کے عمل میں ان کے باہمی روابط ایک ایسا مادی روپ اختیار کر جاتے ہیں جو ان کے ذاتی ضبط و اختیار اور شعوری انفرادی عمل سے بالاتر ہوتا ہے۔یہ حقائق پہلے پہل اپنے آپ کو اُن مصنوعات کے عمومی اصول کے تحت ظاہر کرتے ہیں جو اشیاء کی شکل اختیار کر رہی ہوتی ہیں۔ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ اشیاء پیدا کرنے والے سماج کی مثبت ترقی کس طرح سے ایک مروج شے پر روپے کی مہر ثبت کرتی ہے۔چنانچہ وہ بجھارت جو کہ روپیہ پیش کرتا ہے د ر اصل اشیاکا پیدا کردہ مسئلہ ہی ہے، اب صرف اس کی چکا چوند ہی ہماری آنکھوں کو چندھیا رہی ہے۔




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ3
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

مبادلہ ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ
سرمایہ - موضوع کے دوسرے داخلے