متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت : (The Capital سرمایہ)

2022-12-15
داخلا نمبر 782
عنوان متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت
شاخ قدر کا ‘روپ’ یا قدرِ مبادلہ
پڑھا گیا 232445
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت کے بنیاد
قدر کا ‘روپ’ یا قدرِ مبادلہ / اشیاء / اشیاء اور روپیہ / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت - کی دوسری شاخیں-

متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت


شاخ قدر کا ‘روپ’ یا قدرِ مبادلہ
ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0-گذشتہ صفحہ


قدر کی ہیئت کی ساری کی ساری الجھن اس کی اس ابتدائی حالت میں مخفی ہے۔اور اسی کا تجزیہ ہمارا بنیادی مسئلہ ہے۔

یہاں مختلف اقسام کی دو اشیاء( ہماری مثال کی رو سے ململ اور کوٹ )واضح طور پر د و الگ افعال سر انجام دیتی ہیں ۔ململ اپنی قدر کوٹ میں بیان کرتی ہے؛ یعنی کوٹ اس مواد کا کام دیتا ہے جس میں ململ کی قدر ظاہر ہوتی ہے۔اوّل الذکر کا کردار متحرک ہے جبکہ آخرالذکر کا ساکن۔ململ کی قدر متعلقاتی قدر کی حیثیت رکھتی ہے،یا متعلقاتی حالت میں ظاہر ہوتی ہے۔کوٹ مساوی القوت حیثیت حاصل کر لیتا ہے،یا یوں کہہ لیں کہ مساوی القوت حالت میں ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقاتی اور مساوی القوت دونوں باہم پیوست حالتیں ہیں،معروضی طور پر ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں اور قدر کے اظہار کے لئے ناگزیرعوامل کا درجہ رکھتی ہیں۔اور ساتھ ساتھ دو متفرق اورمتضاد انتہائیں بھی ہیں،یعنی اظہار کی ایک ہی صورت کے متضاد قطبین۔ یہ [متضاد انتہائیں]ان دونوں اشیا ء کو باری باری تفویض کی جاتی ہیں جو اس تعلق کی صورت میں آمنے سامنے آتی ہیں۔ ململ کی قدر کا اظہار ململ ہی میں کرنا ممکن نہیں،مثلا ً

20گز ململ =20 گز ململ

قدر کے اظہار کی حالت نہیں ہے۔اس مساوات سے صرف یہ پتا چلتا ہے کہ ململ کے 20 گز محض ململ کے 20گز ہی ہیں ، یعنی قدرِ صرف‘ململ ’کی ایک خاص مقدار۔ململ کی قدر کو محض متعلقاتی طور پر بیان کیا جا سکتا ہے،یعنی کسی دوسری شے کے ذریعے۔ململ کی قدر کی متعلقاتی حالت اپنے اندر، کسی دوسری شے کی مساوی القو ت حا لت میں موجودگی پہلے سے فرض کر لیتی ہے، جیسا کہ اس مثال میں کوٹ۔جبکہ دوسری طرف جو شے مساوی القوت کے طور پر کام کرے ،اسی وقت متعلقاتی حالت میں ظاہر نہیں ہو سکتی۔وجہ اس کی یہ کہ دوسری شے وہ نہیں جس کی قدر کی تعیین مطلوب ہے۔یہ صرف اس مواد کا کام دے سکتی ہے جس میں پہلی شے کی قدر ظاہر کی جا سکے۔

اس میں کچھ شک نہیں کہ مساوات:

1 کوٹ = 20گزململ

یا

20 گز ململ کی قدر ایک کوٹ کے مساوی ہے۔اس [مساوات] کی تطبیق اپنے الٹ پر بھی ہوتی ہے۔ یعنی

1 عدد کوٹ = 20 گز ململ

یا

ایک کوٹ کی قدر20گزململ کے برابر ہے۔مگر کوٹ کی قدر کو متعلقاتی طور پر ظاہر کرنے کے لئے اس مساوات کو الٹنا ہو گا۔جونہی یہ عمل کیا جائے گا کوٹ کی جگہ ململ مساوی القوت بن جائے گی۔تاہم ایک ہی شے ایک و قت میں قدر کی دونوں صورتوں کا اظہار نہیں کر سکتی۔ان حالتوں کا یہ سمتی اختلاف ہی ان کی تفریق کا باعث بنتا ہے۔

اب چاہے کوئی شے متعلقاتی حالت میں ظاہر ہو یا مساوی القوت میں، اس کا دارومدار اس شے کی اس لمحاتی حیثیت پر ہے جس کے تحت یہ قدر کا اظہار کر رہی ہے۔آیا کہ یہ وہ شے ہے جس کی قدر کی تعیین مطلوب ہے یا وہ شے جس کے ذریعے قدر کی تعیین کی جا رہی ہے۔




ٹوٹل صفحے1
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0-گذريل صفحو

متعلقاتی حالت اور مساوی القوت حالت ان داشلائوں میں استعمال ھے
سرمایہ
قدر کا ‘روپ’ یا قدرِ مبادلہ - موضوع کے دوسرے داخلے