محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 849
عنوان محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 231617
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش - کی دوسری شاخیں-

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

فصل پنجم: محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش

SECTION 5. THE STRIFE BETWEEN WORKMAN AND MACHINE



سرمایہ دار اور اُجرتی مزدور کی باہمی مخاصمت کی تاریخ سرمائے کی ابتدا کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہے۔ یہ مینوفیکچر کے سارے کے سارے عہد کو محیط ہے۔112؂ لیکن چونکہ صرف مشینری کے اجرا ہی نے محنت کش کو خود آلۂ محن، یعنی سرمائے کی مادی جسمانیت، کے خلاف لڑنے پر اکسایا ہے۔ وہ ذرائع پیداوار کی اِس مخصوص بُنتر کے خلاف بغاوت پر اس وجہ سے آمادہ ہے کہ یہ سرمایہ دارانہ طبعِ پیداوار کی مادی بنیاد ہے۔

17ہویں صدی میں قریب قریب پورے یورپ میں رِبن لوم (ribbon-loom )کے خلاف محنت کشوں کی بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایک ایسی مشین تھی جس پر رِبن اور فیتے بُنے جاتے ، اس مشین کو جرمنی میں Bandmuhle، Schnurmuhle اور Muhlenstuhlکہا جاتا تھا۔یہ مشینیں جرمنی ہی میں ایجاد ہوئیں۔ ایبی لانسی لو(Abbe Lancellotti)ایک کتاب، جو 1579میں لکھی گئی اور 1636میں وینس سے منظرِ عام پر آئی ، میں کہتا ہے:‘‘ ڈینزگ کے رہنے والے اینٹونی میولر نے 50سال پہلے اپنے قصبے میں ایک بہت اعلیٰ مشین دیکھی جو بیک وقت 4سے6تک کی تعداد میں پھرچیزیں بُنتی ہے۔ لیکن میئر نے اس سلسلے میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہ یہ مشین بہت سارے محنت کشوں کو ناکارہ کر دے گی ، اس مشین کے موجد کو خفیہ طور پر پھانسی دے دی یا ڈبو دیا۔ لائیڈن میں یہ مشین 1626تک زیرِ استعمال نہ لائی گئی؛ وہاں رِبن کاتنے والوں کی ہنگامہ آرائی نے ٹاؤن کونسل کو اس پر پابندی عائد رکھنے پر مجبور کیا۔ لیڈن میں اس مشین کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے باکس ہارن کہتا ہے:‘‘ اس قصبے میں تقریباً بیس سال پہلے کچھ لوگوں نے بُنائی کا ایک آلہ ایجاد کیا تھا جس کے ساتھ ایک اکیلا شخص اُتنے ہی وقت میں زیادہ آسانی سے اُتنا کپڑا بُن سکتا تھا جتنا کہ اُتنے وقت میں زیادہ آدمی محنت کر کے بُن پاتے تھے۔ جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہو گئے اور جولاہوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے لگیں یہاں تک کہ ٹاؤن کونسل نے اِس آلے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ 1832اور1839وغیرہ میں اس لوم کے خلاف ہونے والے مختلف حکم ناموں کو کسی حد تک امتناعی بناتے ہوئے سٹیٹس جنرل آف ہالینڈ نے 15اگست 1661 کے حکم نامے میں ،چند مخصوص شرائط کے اندر رہتے ہوئے اس کے استعمال کی اجازت دے دی۔ 1676میں اس مشین پر Colonge میں بھی پاندی عائد کر دی گئی، یہ وہی وقت تھا جب انگلستان میں اس کے آغاز نے محنت کشوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا تھا۔19فروری 1685 میں ایک شاہی حکم نامے کے تحت اس پر پورے جرمنی میں پابندی عائد کر دی گئی۔ ہیمبرگ میں سینٹ کے حکم پر اِسے عوام نے نذرِ آتش کر دیا۔ 9 فروری 1719 میں بادشاہ چارلس چہارم نے 1685 کے حکم نامے کو از سرِ نو مرتب کیا، اور 1765 تک بھی سلطنتِ روم میں اس کے کھُلے عام استعمال کی اجازت نہ تھی۔ یہ مشین جس نے انگلستان کو بنیادوں سے ہِلا کر رکھ دیا، درحقیقت کھڈی اور پاور لوم، نیز اٹھارھویں صدی کے صنعتی انقلاب کی نقیب ثابت ہوئی۔ اس مشین نے ایک بالکل غیر تربیت یافتہ بچے کو بھی، محض ایک راڈ کو آگے پیچھے حرکت دیتے ہوئے، لوم کوتمام شٹلوں کے ساتھ چلانے کے قابل بنا دیا، اور یہ اپنی ترقی یافتہ شکل میں بیک وقت چالیس سے پچاس اشیا تیار کر سکتی تھی۔

تقریباً 1630 میں لندن کے قریب ایک ولندیزی نے آندھی سے چلنے والی لکڑیاں کاٹنے والی ایک مِل قائم کی، یہ بھی آبادی کی کثرت کے سامنے بے بس ہو گئی۔ حتیٰ کہ اٹھارھویں صدی کے آغاز تک بھی پانی سے چلنے والی آرا مِلوں نے لوگوں کی مخالفت کو فتح تو کر لیاکیونکہ اس کو پارلیمنٹ کی پشت پناہی حاصل تھی، پھر بھی اس میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی 1758میں ایورٹ نے پانی کی قوت سے چلنے والی اون گاہنے والی مشین بنائی ہی تھی کہ اِسے 100,000 اُن افراد نے نذرِ آتش کر دیا جنہیں کام سے فارغ کر دیا گیا تھا۔بچاس ہزار کی تعداد کے محنت کشوں نے_جو اون کی رسیاں کاتتے تھے_ آرک رائٹ کیscribbling mills اور رسیاں کاتنے والے انجنوں کے خلاف پارلیمنٹ میں پٹیشن دائر کئے۔ اس صدی کے اولین 15برسوں کے دوران انگلستان کے مینوفیکچر دینے والے اضلاع میں مشینری کی جو بے تحاشا تباہی دیکھنے میں آئی ، جس کی بڑی وجہ پاور لوم کا استعمال بنی اور اسے تباہ کرنے والی تحریک Luddite کے نام سے موسوم ہے، اس تحریک نے جیکب مخالف دھڑے کو جنم دیا جو سِڈ ماؤتھ اور کیسل ریگھ ایسے افراد پر مشتمل تھا، چنانچہ یہ ایک تباہ کُن تحریک ثابت ہوئی۔ مشینری اور اِس کے سرمایہ دارانہ استعمال میں فرق کو سمجھنے کے لیے، اور اپنی جارحیت کوپیداوار کے مادی آلات کی بجائے اِن کے استعمال کی نوعیت کے خلاف استعمال کرنے کے لیے، محنت کشوں کوایک طویل وقت لگا اور کڑے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔113؂

مینوفیکچر میں اُجرت کے بارے ہونے والی جدوجہد ، مینوفیکچر کی پیش قیاسی کرتی ہیں ، اور کسی معنوں میں بھی اس کے وجود کے خلاف فعال نہیں ہوتی۔ نئی مینوفیکچروں کے قیام کی مخالفت محنت کشوں کے بجائے گِلڈوں اور استحقاق یافتہ قصبات سے پھوٹتی ہے۔ پس مینوفیکچر عہد کے مصنفین محن کی تقسیمِ کار کو بنیادی طور پر ایک ایسے ذریعے کے بطور دیکھتے ہیں جو اخلاقاً مزدوروں کی کمی کو پورا کرتا ہے نہ کہ ایک ایسے ذریعے کے بطور جوکام پر لگے ہوئے محنت کشوں کوتبدیل کر دیتا ہے۔ یہ فرق از خود عیاں ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ انگلستان میں پرانے چرخوں کے ساتھ جتنی روئی کی کتائی کرنے کے لئے 10کروڑ افراد کی ضرورت تھی اب جدید تکلوں کے ساتھ 500,000افرادہی درکار ہوں گے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ جدید تکلوں نے اُن لاکھوں افراد کی جگہ لے لی جن کا وجود ہی نہ تھا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد کے محنت کش کتائی والی مشینری کی جگہ حاصل کرنے کے لئے درکار ہوں گے۔ دوسری طرف اگر ہم کہتے ہیں کہ انگلستان میں پاور لوموں نے 800,000 بنائی کرنے والوں کو بیکار کر دیا ہے تو ہم موجود مشینری کی بات نہیں کرتے، جس کی جگہ ایک خاص تعداد کے محنت کشوں نے لینی ہوتی ہے بلکہ حقیقت میں موجود اُن بُننے والوں کی بات کرتے ہیں جن کی جگہ لوموں نے حاصل کر لی یا جنہیں لوموں نے نکال دیا۔ مینوفیکچر کے عہد کے دوران دستکاری کا محن اگرچہ محن کی تقسیمِ کار سے متاثر ہوا تاہم ابھی تک یہی بنیاد تھا۔ نو آبادیاتی منڈیوں کی مانگ کو قصباتی کاریگروں کی نسبتاً تھوڑی تعداد جو قرونِ واسطیٰ سے ورثے میں آئی تھی، پورا نہ کر سکی اور خاص مینوفیکچر نے اُس شہری آبادی کے لئے پیداوار کے نئے میدان دریافت کئے جسے جاگیرداری نظام کے بحران کی وجہ سے زمین سے بے دخل کر دیا گیا۔چنانچہ اس وقت کارگاہ میں محن کی تقسیم اور اشتراکِ عمل کے زیادہ مثبت پہلوؤں کو مدِ نظر رکھا گیا تھا کہ یہ مزدوروں کو زیا




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش ان داشلائوں میں استعمال ھے
محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے