محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 849
عنوان محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 231624
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش - کی دوسری شاخیں-

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

ا صفایا ہو جاتا ہے اور اُن کی جگہ لڑکے اور بچے آ جاتے ہیں۔124؂ارتکاز شدہ عملی تجربے، زیرِ دست میکانکی ذرائع، اور مسلسل تکنیکی ترقی کی وجہ سے نظامِ کارخانہ کے پھیلاؤ کی غیر معمولی قوت ہم پر تخفیف شدہ دیہاڑی کے دباؤ کے تحت اِس نظام کی بڑی بڑی کلانچوں کے ذریعے سے آشکار ہوتی ہے۔ لیکن سال 1860 میں ، جو انگلستانی روئی کی صنعت کے عروج کا سال ہے، مشینری کی تیز ترین ترقی، اور اس کے نتیجے میں مزدوروں کے اخراج کی بابت کون سوچ سکتا ہے، جو امریکی خانہ جنگی کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے چلی آ رہی ہے؟اس نکتے پر فیکٹری کے معائنہ کاروں کی رپورٹوں میں سے محض دو ہی کافی ہوں گی۔ مانچسٹر کا ایک مینوفیکچر رکہتا ہے:‘‘ اس سے پہلے ہمارے پاس 75رسی دار انجن تھے، اور اب 12ہیں جو اُتنا ہی کام کرتے ہیں...۔ ہم چودہ مزدوروں کے ساتھ کام چلا رہے ہیں جو پہلے کی نسبت کم ہیں، جس سے ہمیں اُجرت سے 10پونڈ فی ہفتہ بچ جاتے ہیں۔ روئی کی کھپت کے سلسلے میں ہماری تقریباً 10% روئی کترن کی صورت میں ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے۔‘‘ مانچسٹر کی ایک اور عمدہ کتائی کرنے والی مِل میں مجھے مطلع کیا گیا کہ خود کار نظام کی رفتار اور دائرۂ کار میں اضافے کی وجہ سے صرف ایک شعبے ہی میں مزدوروں کی تعداد تین چوتھائی تک کم ہو گئی ہے، اور دوسرے میں آدھے سے زیادہ حصے تک اس میں کمی آئی ہے، اور یہ کہ second sording مشین کی جگہ پر combing مشین آنے کی وجہ سے cording-room میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ کتائی کا کام کرنے والی ایک اور مِل کے بارے میں اندازہ ہے کہ اس نے 10% تک کے محن کی بچت کر لی ہے۔ مانچسٹر کا ایک کتائی کرنے والا میسرز گِلموُر کہتا ہے:‘‘ ہمارے دھونکنی کے شعبے میں نئی مشینری کے استعمال سے اندازہ ہے کہ اُجرت اور مزدوروں کے معاملے میں ہمیں تقریباً تیسرا حصہ تک بچت ہو گی، jack-frame اور drawing-frame کے حصوں میں ہمارے اخراجات تیسرا حصہ تک کم ہو جائیں گے، اور اسی طرح مزدوروں کی تعداد میں بھی تیسرے حصے کے برابر کمی آئے گی؛ کاتنے والے حصوں کے اخراجات میں تیسرا حصہ کم ہو جائے گا۔ لیکن بات صرف اتنی ہی نہیں؛ جب ہماراسوت مینوفیکچروں کے پاس جاتاہے، تو نئی مشینری کے استعمال کی وجہ سے اس میں اتنی بہتری آتی ہے کہ اب وہ کپڑے کی زیادہ مقدار تیار کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں جو پرانی مشینری کی تیار کردہ سوت کی نسبت سستا بھی ہے۔125؂ اسی رپورٹ میں مسٹر ریڈ گریو مزید کہتا ہے:‘‘ حقیقت یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداوار کے ساتھ مزدوروں کی تعداد میں مسلسل طور پر کمی آ رہی ہے۔ اونی مِلوں میں کچھ وقت سے تخفیف ہونے لگی ہے، اور یہ جاری ہے، کچھ دن پہلے راک ڈیل کے قریبی قصبے کے ایک سکول ماسٹر نے مجھے بتایا تھا کہ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں شدید ترین کمی صرف اِس تباہی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اِس کی وجہ اون کی مِلوں میں مشینری کی تبدیلی بھی ہے،اِس کے نتیجے میں جز وقتی کام کرنے والوں کی تعداد میں 70کی کمی آئی ہے۔ 126؂

مندرجہ ذیل جدول سے ہمیں امریکی خانہ جنگی کی وجہ سے انگلستانی روئی کی صنعت میں ہونے والی میکانکی ترقی کے کُل نتائج کا اندازہ ہو گا۔

فیکٹریوں کی تعداد

-01

-84اریخ

-01-05-00-00-001857

-01-05-00-00-001861

-01-05-00-00-001868

-01+-00-00-00انگلستان اور ویلز میں

-01-06-00-00-002,046

-01-06-00-00-002,517

-01-06-00-00-002,405

-01-1B-00-00-00سکاٹ لینڈ میں

-01-04-00-00-00152

-01-04-00-00-00163

-01-04-00-00-00131

-01-1C-00-00-00آئرلینڈ دمیں

-01-03-00-00-0012

-01-02-00-00-009

-01-03-00-00-0013

-01-1B-00-00-00متحدہ برطانیہ

-01-06-00-00-002,210

-01-06-00-00-002,887

-01-06-00-00-002,549

-01-01-00-00-00

پاور لوموں کی تعداد

تاریخ

-01-05-00-00-001857

-01-05-00-00-001861

-01-05-00-00-001868

-01+-00-00-00انگلستان اور ویلز میں

-01-08-00-00-00275,590

-01-08-00-00-00368,125

-01-08-00-00-00344,719

-01-1B-00-00-00سکاٹ لینڈ میں

-01-07-00-00-0021,624

-01-07-00-00-0030,110

-01-07-00-00-0031,864

-01-1B-00-00-00آئر لینڈ میں

-01-06-00-00-001,633

-01-06-00-00-001,757

-01-06-00-00-002,746

-01-1B-00-00-00متحدہ برطانیہ

-01-08-00-00-00298,847

-01-08-00-00-00399,992

-01-08-00-00-00379,329

-01-01-00-00-00

تکلوں کی تعداد

-01-0B-00-00-00تاریخ

-01-05-00-00-001857

-01-05-00-00-001861

-01-05-00-00-001868

-01+-00-00-00انگلستان اور ویلز میں

-01-0B-00-00-0025,818,856

-01-0B-00-00-0028,352,125

-01-0B-00-00-0030,478,228

-01-1B-00-00-00سکاٹ لینڈ میں

-01-0A-00-00-002,041,129

-01-0A-00-00-001,915,398

-01-0A-00-00-001,397,546

-01-1B-00-00-00آئر لینڈ میں

-01-08-00-00-00150,512

-01-08-00-00-00119,944

-01-08-00-00-00124,240

-01-1B-00-00-00متحدہ برطانیہ

-01-0B-00-00-0028,010,217

-01-0B-00-00-0030,387,467

-01-0B-00-00-0032,000,014

-01-01-00-00-00

کام پر لگائے جانے والے لوگوں کی تعداد

-01-0B-00-00-00تاریخ

-01-05-00-00-001857

-01-05-00-00-001861

-01-05-00-00-001868

-01+-00-00-00انگلستان اور ویلز میں

-01-08-00-00-00341,170

-01-08-00-00-00407,598

-01-08-00-00-00357,052

-01-1B-00-00-00سکاٹ لینڈ میں

-01-07-00-00-0034,698

-01-07-00-00-0041,237

-01-07-00-00-0039,809

-01-1B-00-00-00آئر لینڈ میں

-01-06-00-00-003,345

-01-06-00-00-002,734

-01-06-00-00-004,203

-01#-00-00-00متحدہ برطانیہ میں

-01-08-00-00-00379,213

-01-08-00-00-00451,569

-01-08-00-00-00401,064

-01-01-00-00-00

پس 1861سے 1868کے دوران روئی کی 338فیکٹریاں ختم ہو گئیں، دوسرے لفظوں میں زیادہ افزودہ مشینری بڑے پیمانے پر بہت کم سرمایہ داروں کے ہاتھ میں سمٹ آئی۔ پاور لوموں کی تعداد میں 20,663 کے برابر کمی آئی ؛ لیکن چونکہ اسی اثنا میں اُن کی مصنوعات میں بھی اضافہ ہوا ، اس لئے لازمی بات تھی کہ ایک ترقی یافتہ لوم پرانی لوم کی بہ نسبت زیادہ پیداوار دیتی۔ آخری بات یہ کہ تکلوں کی تعداد میں 1,612,541 کے برابر اضافہ ہواجبکہ مزدوروں میں 50,505 کے برابر کمی واقع ہوئی۔ روئی کے بحران سے کارکنان پر آنے والی‘‘ عارضی مصیبت میں اضافہ ہوتا چلا گیا، اور مشینری کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے یہ عارضی مصیبت مستقل ہوتی گئی۔

لیکن مشینری نہ صرف ایک ایسے حریف کا کردار ادا کرتی ہے جو محن کار کی بہترین[کارکردگی] ہتھیا لیتا ہے، بلکہ یہ تو مسلسل اس کوشش میں ہے کہ اُسے بیکار کیا جا سکے۔ یہ قوت اُس کے لئے نقصان دہ بھی ہے، اور وہ اِس طرح کہ سرمایہ پوری قوت سے اِس کا اظہار کرتا ہے اور اِس کو اختیار بھی کرتا ہے۔ یہ ہڑتا لوں کو دبانے کا ایک بہت زیادہ طاقتور ہتھیار ہے، وہ مسلسل اور وقفے وقفے سے آنے والی تحریکیں جو سرمائے کی آمریت کے خلاف برسرِ پیکار ہوتی ہیں۔127؂گاس کیل کے مطابق سٹیم انجن انسانی قوت کا اولین حریف تھا، ایک ایسا حریف جو سرمایہ دار کو اس قابل کر دیتا ہے کہ وہ مزدوروں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو کُچل سکے جو نو آموز نظامِ کارخانہ کو ایک بحران کے ذریعے حراساں کر دیتے ہیں۔ 1830 سے ہونے والی اُن ایجادات کی تاریخ کے بارے میں لک




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ2
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش ان داشلائوں میں استعمال ھے
محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے