محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 821
عنوان محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 221036
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس - کی دوسری شاخیں-

محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ

گا ان کی تفصیل یہ ہے:(1)بارہ 12دن کاعام محن( 2)ایک دن کی کھیتوں کی مزدوری( 3 )اورایک دن لکڑیاں اکٹھی کرنے کا ۔ مجموعی طور پر سال میں چودہ دن۔ سیاسی معیشت میں خاصا درک رکھنے کی وجہ سے یہ لوگ دیہاڑی کو اس کے عام مفہوم میں نہیں بلکہ ایک ایسی دیہاڑی کے بطور لیتے ہیں جس میں روزانہ کی اوسط مصنوعہ کی پیداوار حاصل ہو سکے۔اور روزانہ کی یہ اوسط پیداوار ایسی چابکدستی سے مقرر کی گئی ہے کہ کوئی جن بھی 24گھنٹے میں اس کو پورا نہیں کر سکتا۔ خود Reglementنے روسی دو دھاری زبان استعمال کرتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ بارہ روز کے کام کے دنوں سے مراد 36دن کا جسمانی محن لینا چاہیے، کھیتوں کے 1دن کے کام کو 3دن کا اور اسی طرح ایک دن کے لکڑیاں جمع کرنے کے کام کو بھی تین گُنا سمجھنا چاہیے۔ یہ سب مل ملا کر 42دن کا بیگار بن جاتا ہے۔ نام نہاد jobagieکی خدمت اس پر مستزاد ہے؛ یہ ایک ایسی خدمت ہے جو غیر معمولی مواقع پر آقا کی نذر کی جاتی ہے۔ آبادی کے حجم کی نسبت سے ہر گاؤں کو jobagieکے لیے سالانہ ایک جتھہ مہیا کرنا پڑتا۔ ولیشیا کے ہر کسان کے لیے اس اضافی بیگار کا اندازہ سال میں 14دن بنتا ہے۔ اس طرح سے سال کا متعینہ بیگار 56دنوں کو محیط ہے۔ لیکن ولیشیا کا ہر زرعی سال ناسازگار موسم کی بنا پر صرف 210دن رہ جاتا ہے۔ ان میں سے 40دن اتواروں اور دیگر چھٹیوں میں چکے گئے ؛ اوسطاً 30دن خراب موسم کی نذر ہو گئے چنانچہ ان 70دنوں کو شمار میں نہیں لایا جا سکتا۔ باقی140دن باقی بچتے ہیں۔محنِ لازم اور بیگار کی باہمی اوسط -03یا -03بنتی ہے۔یہ اوسط قدرِ زائد کی اُس اوسط سے کہیں کم ہے جو انگلستان کے زرعی یا فیکٹری کے مزدور کے محن سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ محض قانون کی مقرر کردہ بیگار ہے ۔ اور ایک حوالے سے انگلش فیکٹری ایکٹس سے بھی زیادہ آزادانہانداز میں Reglement organique یہ بات جان چکی ہے کہ اس[قانون] کی پابندیوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ ان 56دنوں کو 12دن میں سمیٹنے کے بعد ان 56میں سے ہر دن کا کام اس طرح سے ترتیب دیا گیا کہ اس کام کا کچھ حصہ اگلے دن تک چلتا رہے۔ مثال کے طور پر ایک دن میں کھیت کے مخصوص حصے کو ہر قیمت پر جڑی بوٹیوں سے پاک کرنا ہوتا۔ لیکن یہ کام خاص طور پر مکئی کی بوائی کے دنوں میں دگنے سے بھی زیادوقت خرچ کرتا۔ ایک دن کے زرعی محن کی کچھ اقسام ایسی ہیں جن کی قانونی وضاحت اس انداز میں ہو سکتی ہے کہ دن کا آغاز مئی میں ہو اور اختتام اکتوبر میں۔ Molsoviaمیں حالات اس سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ایک جاگیردار نے بڑے تفاخر بھرے انداز میں کہا کہReglement کے مقرر کردہ دن سال کے 365دن کے مساوی ہوتے ہیں۔12؂

اگرڈینوبی کے صوبہ جات کا Reglement organiqueمحنِ زائد کی ہوس کا ایک مثبت اظہار تھا جس کے ہر پیراگراف کو قانون کا درجہ حاصل تھا تو انگلش فیکٹری ایکٹس اسی ہوس کا منفی اظہار ہیں۔ یہ قوانین زبردستی دیہاڑی کو ریاستی ضابطوں سے محدود کر کے قوتِ محن کے لا محدودحصول کی ہوس پر روک لگاتے ہیں جبکہ یہ ریاست خود سرمایہ دار اور جاگیر دار کی حکمرانی میں ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ خطرہ بنتی ہوئی مزدورتحریکوں کے علاوہ، کارخانوں کے محن [کے اوقات ] پر پابندی اُسی ضرورت کے تحت لگانی پڑی جس ضرورت نے انگلستان کو کھیتوں میں فضلے کی کھاد ڈلنے پر آمادہ کیا۔ لُوٹ کی اسی اندھی خواہش نے ایک طرف تو زمین کو بنجر کر دیا ؛ دوسری طرف قوم کی زندہ قوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ اس معاملے کو آئے دن کی وبائیں اتنی ہی وضاحت سے بیان کرتی ہیں جتنی کہ فرانس اور جرمنی میں گرتی ہوئی فوجی صورتِ حال ہے۔13؂

1850کا فیکٹری ایکٹ جو اب نافذالعمل ہے( 1867)اوسطاً دس گھنٹے کی دیہاڑی کی اجازت دیتا ہے؛ جس میں ہفتے کے پہلے 5دن صبح 6بجے سے لے کرشام 6بجے روزانہ ہے اور اس میں آدھا گھنٹہ ناشتے کا اور ایک گھنٹہ دوپہر کے کھانے کا بھی شامل ہے؛چنانچہ دیہاڑی کے -03 گھنٹے باقی بچ رہتے ہیں۔اورہفتہ کے روز آٹھ گھنٹے؛ صبح 7بجے سے سہ پہر2بجے تک کام کرنا ہوتا ہے ان [آٹھ گھنٹوں ]میں آدھا گھنٹہ ناشتے کا منفی کر دیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے محن کے 60گھنٹے بچ رہتے ہیں جن میں سے پہلے پانچ دن روزانہ -03 گھنٹے ، اور آخری دن -03گھنٹے۔14؂ ان قوانین کے لیے مخصوص نگہبان بھی مقرر کئے جاتے ہیں جن کو فیکٹری انسپکٹران کہا جاتا ہے۔ یہ ہوم سیکرٹری کے زیرِ نگیں کام کرتے ہیں اور ان کی رپورٹیں پارلیمنٹ کے حکم پر ہر چھ مہینے کے بعد شائع ہوتی ہیں۔یہ رپورٹیں سرمایہ داروں کی محنِ زائد کے لیے ہوس کے باب میں باقاعدہ سرکاری اعدادوشمار مہیا کرتی ہیں۔

اب ہم کچھ وقت کے لیے فیکٹری انسپکٹر کی طرف متوجہ ہوتے ہیں15؂: مِل کے دغاباز مالکان کام کا آغاز 6بجنے سے پاؤ گھنٹہ پہلے کرتے ہیں( بعض وقت اس سے تھوڑا سا کم اور بعض وقت زیادہ )؛ اور انجامِ کار شام 6بجے سے تقریباً پون گھنٹہ بعد کرتے ہیں( بعض وقت اس سے تھوڑا سا کم اور بعض وقت زیادہ)۔ ناشتے کے لیے مہیا کردہ برائے نام آدھے گھنٹے میں سے وہ اول و آخر کے پانچ پانچ منٹ ؛ اور سہ پہر کے کھانے کے لیے مقرر کردہ برائے نام گھنٹے میں سے اول و آخر کے دس دس منٹ ہتھیا لیتا ہے۔ ہفتہ کے روز وہ 2بجے کے بعد پاؤ گھنٹہ زیادہ کام کرتا ہے( بعض وقت اس سے کچھ کم اور بعض وقت زیادہ)۔ پس اُس کا حاصل درج ذیل رہتا ہے:

صبح6بجے سے قبل

-01 -00-00-0015منٹ

-01-1E-00-00-00شام 6بجے کے بعد

-01 -00-00-0015منٹ

-01-19-00-00-00ناشتے کے وقت

-01 -00-00-0010منٹ

-01--00-00-00سہ پہر کے کھانے کے وقت

-01 -00-00-0020منٹ

-01-05-00-00-00کل

-01 -00-00-0060منٹ

-010-00-00-00پانچ دہاڑیوں میں : 300منٹ

ہفتہ کو 6بجے سے قبل

-01 -00-00-0015منٹ

-01-19-00-00-00ناشتے کے وقت

-01 -00-00-0010منٹ

-01-16-00-00-002بجے کے بعد

-01 -00-00-0015منٹ

-01-13-00-00-00کل: 40منٹ

ہفتہ وار کے حساب سے کُل

-01-0A-00-00-00340منٹ

-01F-01-00-00یا ہفتے کے 5گھنٹے اور 40منٹ۔ اگر اس کو ایک سال میں کام کے 50ہفتوں سے ضرب کیا جائے( ہنگامی اور ہفتہ وار چھٹی کے دو دن اس سے خارج ہیں )تو یہ 27دن کے برابر بنتے ہیں۔16؂

اگر ایک دن میں پانچ منٹ کے اضافی کام کو [سال کے کُل] ہفتوں سے ضرب کیا جائے تو یہ سال بھر کی کُل پیداوار کے اڑھائی دن کی پیداوار کے برابر بنتا ہے۔17؂

ایک اضافی گھنٹہ جو چھوٹی چھوٹی اقساط میں روزانہ صبح 6بجے سے پہلے اور شام 6بجے کے بعد،اور کھانے پینے کے لیے برائے نام رکھے جانے والے




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس ان داشلائوں میں استعمال ھے
محنِ زائد کا لالچ - کارخانہ دار اور رئیس
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے