محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 838
عنوان محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 208945
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں - کی دوسری شاخیں-

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

فصلِ چہارم

SECTION. 4

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں

DIVISION OF LABOUR IN MANUFACTURE,

AND DIVISION OF LABOUR IN SOCIETY



پہلے ہم نے مینوفیکچر کے آغاز کا جائزہ لیا، پھر اُس کے سادہ اجزاء کا، پھر جزویاتی مزدور اور اُس کے اوزاروں کا، اور آخر میں اس میکانزم کی کُلیت کا۔ اب ہمیں مینوفیکچر میں محن کی تقسیم اور محن کی سماجی تقسیم کے مابین پائے جانے والے تعلق کا سرسری جائزہ لینا ہے جو اشیاء کی تمام پیداوار کی بنیاد بنتا ہے۔

اگر ہم صرف محن ہی کو مدِ نظر رکھیں تو ہم سماجی پیداوار کی علیحدگی کو اس کی دو بنیادی تقسیموں یا genera میں دیکھ سکیں گے، یعنی زراعت اور صنعتوں وغیرہ کو محن کی عمومی تقسیم کے حوالے سے ، اور ان خاندانوں کی ذیلی اقسام میں تقسیم کو محن کی خصوصی تقسیم کے حوالے سے، اور کارگاہ کے اندر محن کی تقسیم کو محن کی واحد یا جزویاتی تقسیم کے حوالے سے۔25؂

ایک معاشرے میں محن کی تقسیمِ کار اور اُس سے جُڑت رکھنے والے افراد کو ایک خاص شعبے میں جکڑ دینا اپنے آپ کو بالکل مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کار کی مانند،مخالف نقطہ ہائے آغاز سے ارتقادیتا ہے۔ ایک کنبے کے اندر26؂ اور مزید ارتقا پا کر ایک قبیلے کے اندر محن کی تقسیمِ کار کی ایک ایسی فطری شکل جنم لیتی ہے جس کا باعث جنس اور عمر کے تضادات بنتے ہیں، ایک ایسی تقسیم جو نتیجتاً خالص جسمانی بنیادوں پر مبنی ہوتی ہے۔ اور یہ تقسیم اپنے موادوں کو کمیونٹی کے پھیلاؤ ، آبادی میں اضافے اور بالخصوص مختلف قبائل کی آویزش سے اور ایک قبیلے کے دوسرے قبیلے پر غلبہ پانے سے وسعت دیتی ہے۔ دوسری طرف__جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے__مصنوعات کا مبادلہ اُس مقام سے جنم لیتا ہے جہاں مختلف کنبے، قبائل، معاشرتی ڈھانچے، ایک دوسرے سے تعلق میں آتے ہیں کیونکہ تہذیب کے آغاز میں کنبے اور قبائل وغیرہ ایک دوسرے سے آزاد سطح پر میل ملاپ کرتے تھے نہ کہ نجی افراد۔ مختلف معاشرتی ڈھانچے اپنے فطری ماحول سے مختلف قسم کے ذرائع پیداوار اور مختلف قسم کے ذرائع بقا حاصل کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کے طبعِ پیداوار، طرزِ بودوباش، اور مصنوعات مختلف ہیں۔ یہ خود بخود ترقی پا جانے والا فرق ہی ہے جو مختلف معاشروں کے تعلق میں آنے پر مصنوعات کے باہمی مبادلے اور آخر کاران مصنوعات کے اشیاء میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ پیداواری کُروں کے درمیان فرق کو مبادلہ پیدا نہیں کرتا، بلکہ یہ تو صرف اُن کو تعلق میں لاتا ہے جو ماقبل ہی مختلف ہیں۔ پس اُنہیں ایک توسیع شدہ سماج کی مشترکہ پیداوار کی کم و بیش ایک دوسرے پر منحصر شاخوں میں بدل دیتا ہے۔ آخرالذکر مسئلے میں محن کی سماجی تقسیم اُن پیداوری کُروں کے درمیان مبادلے سے جنم لیتی ہے جو بنیادی طور پر مختلف اور ایک دوسرے سے آزاد ہیں۔موخرالذکر صورت میں ، محن کی سماجی تقسیم پیداوار کے مختلف کُرّوں کے مابین مبادلے کی وجہ سے پیداہوتی ہے جو کہ ایک دوسرے سے ممیز اور آزاد ہیں۔اول الذکر صورت میں جہاں محن کی جسمانی تقسیم نقطۂ آغاز بنتی ہے ، ایک پختہ کُلیت کے مخصوص اجزاء ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور اصولاً اشیاء کے بیرونی معاشرتوں کی اشیاء سے مبادلے کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں ؛ اور پھر اپنے آپ کو اس وجہ سے علیحدہ کر لیتے ہیں کہ وہ تنہا بندھن جو ابھی تک کام کی مختلف اقسام کو جوڑے ہوئے ہے مصنوعات کا اشیاء کے بطور مبادلہ ہی ہے۔ ایک صورت میں سابقہ طور پر خود مختار چیز کو تابع کرنا ہے اور دوسری صورت میں ایک تابع چیز کو آزاد۔

محن کی ہر ارتقا یافتہ تقسیمِ کار کی بنیاد ، جس کی وجہ اشیاء کا مبادلہ بنتی ہے، قصبے اور دیہات میں پائے جانے والے فرق کے باعث ہے۔27؂ یہ کہا جا سکتا ہے کہ سماج کی تمام معاشی تاریخ کواس تضادantithesis کی حرکت میں سمیٹا جا سکتا ہے، تاہم فی الوقت ہم اسے نظر انداز کرتے ہیں۔

جس طرح بیک وقت لگائے جانے والے مزدوروں کی ایک خاص تعداد مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کا ر کے لئے مادی ضرورت ہے، اسی طرح آبادی کی تعداد اور گنجان پن__جویہاں ایک کارگاہ میں اجماع سے مطابقت ہے __ سماج میں محن کی تقسیم کے لئے لازمی شرط ہے۔28؂ تاہم یہ گنجان پن کسی حد تک متعلقاتی چیز ہے۔ نسبتاً کم آبادی والا ملک جس میں زیادہ ترقی یافتہ ذرائع نقل و حرکت ہوں ایک ایسے ملک کی نسبت زیادہ مرتکز آبادی کا حامل ہوتا ہے جس کے نفوس کی تعداد تو زیادہ ہو مگر ذرائع نقل و حرکت اتنے ترقی یافتہ نہ ہوں۔ مثلاً اس لحاظ سے متحدہ امریکہ کی شمالی ریاستیں انڈیا کی بہ نسبت زیادہ گنجان آباد ہیں۔29؂

چونکہ اشیاء کی پیداوار اور گردش سرمایہ دارانہ طبعِ پیداوار کی عمومی لازمیتیں ہیں، چنانچہ مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کار اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ کم از کم سماج میں محن کی تقسیمِ کار کو ماقبل ہی ارتقا کا ایک خاص درجہ حاصل کر لینا چاہئے۔ اس کے برعکس ، اول الذکر تقسیمِ کار ثانی الذکر پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے ترقی دیتی ہے اور اس کی تضریب کرتی ہے۔ آلاتِ محن کی تخصیص کے ساتھ ہی اُن آلات کو بنانے والی صنعتیں بہت زیادہ مخصوص ہوتی جاتی ہیں۔30؂ اگر مینوفیکچر کا نظا م ایک ایسی صنعت پر نافذ کر دیا جائے جو ماقبل دوسری صنعتوں کے ساتھ مادر صنعت یا ماتحت صنعت کے تعلق میں جاری تھی، اور اگر اس کو ایک پیداکار جاری رکھے ہوئے تھا تو یہ دفعتاً اُس سے ربط توڑ لیں گی اور آزاد و خود مختار ہو جائیں گی۔ اگر یہ [یعنی مینوفیکچر ] ایک شے کی پیداوار کے سلسلے میں آنے والے مدارج میں سے کسی خاص پر لاگو ہوجائے تو اس[شے] کی پیداوار کے دیگر مدارج بہت سی آزاد صنعتوں میں بدل جائیں۔ یہ پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ جہاں ایک مکمل طور پر تیار شدہ چیز مختلف حصوں کے باہم جوڑنے سے بنی ہو وہاں جزوی امور اپنے آپ کو حقیقی اور الگ دستکاریوں کی صورت میں ایک بار پھر قائم کر سکتے ہیں۔ مینو فیکچر میں محن کی تقسیمِ کار کو زیادہ موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے ،پیداوار کی ایک تنہا شاخ اپنے خام موادوں کے تنوع کے مطابق یا اُ ن مختلف اشکال کے مطابق جو ایک ہی خام مال اختیار کر سکتا ہے، کئی قسم کے اور کسی حد تک مینوفیکچر کی بالکل نئی اقسام میں منقسم ہو جاتی ہے۔ جس طرح صرف فرانس ہی میں اٹھارہویں صدی کے نصفِ اول میں ریشمی کپڑے کی 100سے زیادہ اقسام کا کپڑا بُنا جاتا ت




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں ان داشلائوں میں استعمال ھے
محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے