محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 838
عنوان محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 208947
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں - کی دوسری شاخیں-

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

ا۔ Avignon میں اس بات کو قانون کا درجہ حاصل تھا کہ‘‘ہر کار آموز( شاگرد )اپنے آپ کو کپڑا سازی کی صرف ایک قسم کے ساتھ وقف کر دے اور بیک وقت کئی اقسام کے کپڑے کی تیاری کے امور نہ سیکھنا شروع کر دے۔ محن کی علاقائی تقسیمِ کار کو __جو ایک ملک کے خاص اضلاع کے ساتھ پیداوار کی خاص شاخیں مخصوص کر دیتی ہے __ مینوفیکچر کے نظام میں ایسا تازہ محرک موصول ہوتا ہے جو ہر خاص منفعت کو حاصل کر لیتا ہے۔ 31؂آبادیاتی نظام اور عالمی منڈیوں کا کھُل جانا، جو دونوں مینوفیکچر کے عہد کے وجود کی عمومی شرائط میں شامل ہوتے ہیں، سماج میں محن کی تقسیمِ کار کو رواج دینے کے لئے بڑا اہم مواد فراہم کرتے ہیں ۔ اس مقام پر ہم اس تفصیل میں نہیں جا سکتے کہ محن کی تقسیمِ کار سماج کے نہ صرف معاشی بلکہ دوسرے تمام کُروں پر کس طرح سے حاوی ہو جاتی ہے، اور ہر جگہ پر اس بات کی بنا ڈالتی ہے کہ افراد کو یک رخی مہارت دینے اور اس طرح ان کی انواع بنانے کا حاوی نظام جو ایک فرد میں دوسری تمام خوبیوں کے بدلے صرف ایک گُن پروان چڑھاتا ہے ، اور جس نے آدم سمتھ کے استاد، اے فرگوسن کو یہ کہنے پر مجبور کیا:‘‘ ہم تو غلاموں کی قوم تشکیل دیتے ہیں اور ہمارے پاس کوئی آزاد فرد موجود نہیں ہے۔ 32؂

لیکن اُنہیں مربوط کرنے والی بہت ساری مطابقتوں اوربندھنوں کے باوجود، ایک سماج کے اندر اور ایک کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار درجہ اور قسم ہر دو اعتبار سے مختلف ہوتی ہے ۔ یہ مطابقت اس وقت کافی حد تک غیر متنازعہ دکھائی دیتی ہے جب ایک نظر نہ آنے والابندھن تجارت کی شاخوں کوآپس میں جوڑ رہا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر بھیڑیں پالنے والاcattle breederکھال پیدا کرتا ہے، دباغت کرنے والاtannerاس کھال کو چمڑے میں اور موچی اس چمڑے کو جوتے میں بدل دیتا ہے۔ یہاں اِن میں سے ہر فرد کی تیار کردہ چیز اُس آخری بُنتر کی جانب محض ایک قدم ہے جو ان تمام کے محنوں کی مشترکہ مصنوعہ ہے۔ اس کے علاوہ بہت ساری صنعتیں ایسی موجود ہیں جو مویشی پالنے والوں، کھال پیدا کرنے والوں، اور جوتے بنانے والوں کو ذرائع پیداوار مہیا کرتی ہیں۔ اب آدم سمتھ کے نقطۂ نظر سے یہ بات سمجھنا کافی حد تک ممکن ہو چکا ہے کہ مندرجہ بالا محن کی سماجی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر میں اس کی تقسیم کے مابین فرق محض موضوعی ہے جو صرف مشاہدہ کرنے والے کو دکھائی دیتا ہے اور جو مینوفیکچر میں ایک ہی نظر میں جان جاتا ہے کہ تمام امور کی انجام دہی ایک ہی جگہ پر جاری ہے جبکہ اوپر والی مثال میں کام کا وسیع علاقوں پر پھیل جانا، اور محن کی ہر شاخ میں بہت سارے لوگوں کا لگا دیا جانا اس ربط کو دھندلا دیتے ہیں۔ 33؂پھر وہ کیا ہے جو مویشی پالنے والے، کھال پیدا کرنے والے، اور جوتا بنانے والوں کے آزاد محنوں کو مربوط کرتا ہے؟ یہ حقیقت ہے کہ اُن کی اپنی اپنی مصنوعات اشیاہیں۔34؂پھر دوسری طرف مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کار کو کون سی چیز معنی دیتی ہے؟ یہ تو صرف تمام جزویاتی مزدوروں کی مشترکہ مصنوعہ ہے جو شے بن جاتی ہے۔35؂ سماج میں محن کی تقسیمِ کار صنعت کی مختلف شاخوں کی مصنوعہ کی خرید و فروخت کے باعث پروان چڑھتی ہے، جبکہ ایک کارگاہ میں جزوی امور کے مابین ربط کی وجہ بہت سارے مزدوروں کی قوتِ محن کا ایک ایسے سرمایہ دار کے ہاتھ بِک جانا ہے جو اُنہیں مشترکہ قوتِ محن کی حیثیت سے لگا دیتا ہے۔ کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار کا مطلب ہے ذرائع پیداوار کا سرمایہ دار کے ہاتھ میں مرتکز ہو جانا ، جبکہ معاشرے میں محن کی تقسیمِ کار سے مراد ان [ذرائع پیداوار]کا بہت سارے آزاد پیداکاورں کے ہاتھوں میں بکھرجانا ہے۔جبکہ کارگاہ کے اندر اندر تناسب کا آہنی قانون مزدوروں کی مخصوص تعداد کو مخصوص مناصب کے تابع کر دیتا ہے؛ کارگاہ سے باہرسماج میں موقع اور من مرضی پیداکاروں اور اُن کے ذرائع پیداوار کی صنعت کی مختلف شاخوں میں تقسیم کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ پیداوار کے مختلف کُرے مسلسل توازن میں آنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں چونکہ ایک طرف تو شے کا ہر پیداکار ایک قدرِ صرف پیدا کرنے کا پابند ہے تاکہ مخصوص سماجی حاجات کی تسکین ہو سکے اور چونکہ ان حاجات کی وسعت مقداری طور پر بھی مختلف ہوتی ہے اس کے باوجودایک ایسا داخلی تعلق موجود رہتا ہے جو ان نسبتوں کو ایک باقاعدہ نظام کی شکل دیتا ہے ، اس نظام کی نشوو نما کسی حد تک خود کار ہوتی ہے؛ اور دوسری طرف اشیاء کی قدر کا قانون آخر کاراس بات کی تعیین کرتا ہے کہ اس کے قابلِ استعمال وقتِ محن کے کتنے حصے کو معاشرہ اشیاء کی ایک مخصوص نوع پر خرچ کرسکتا ہے ۔ لیکن پیداوار کے مختلف کُروں کا توازن کی طرف یہ مسلسل رُجحان اِس توازن کے مسلسل بگڑتے رہنے کے خلاف ردِ عمل کے طور پر ہی ممکن ہوتا ہے۔ وہ مجرد اصولوں پر مبنی نظام جس کے تحت کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار کو باقاعدگی سے اختیار کیا جاتا ہے معاشرے کے اندر ہونے والی محن کی تقسیمِ کار کی ایسی a posteriore فطرت کی لاگو کی گئی ایسی لازمیت بن جاتی ہے جو پیداکاروں کی بے قانون من مرضی کو قابو میں لاتی ہے اور جسے منڈی کی قیمتوں کے سمتی اتار چڑھاؤ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار سرمایہ دار کے مزدوروں پر غیر متنازعہ اختیارات پر دلالت کرتی ہے، اور یہ مزدور اُس کے ملکیتی میکانزم کے محض حصے ہی ہیں۔ سماج کے اندر محن کی تقسیمِ کار اشیاء کے آزاد پیداکاروں کے مابین ربط پیدا کرتی ہے جو سوائے مقابلے کے کسی اور حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتے، یعنی ایسا جبر جو اُن کے باہمی مفادات کے دباؤ کی وجہ سے ہے، جیسے حیوانی بادشاہت میںThe war of all aganist every body کا قانون ہی کم و بیش ہر نسل speciesکی بقا کا ضامن ہوتا ہے۔ یہی بورژوا ذہن جو کارگاہ میں محن کی تقسیم کی تعریف کرتا ہے، یعنی ایک جزوی امر میں مزدور کے پوری زندگی کے اشتمال کے بطور، اور سرمائے کے آگے اُس کی مکمل ماتحتی ،مطلب یہ کہ ایک پوری تنظیم کے جو اس کی افزودگی میں اضافہ کرتی ہے__یہی بورژوا ذہنیت سماجی انتظام socity controlاور پیداواری نظام منضبط کرنے کی ہر شعوری کوشش کی اتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرتی ہے کہ گویا یہ متبرک اشیا ،جیسا کہ ملکیت کے حقوق، آزادی،اور ایک انفرادی سرمایہ دار کے فائدے کے لا محدود وسائل، کی توہین ہے۔ یہ بات بڑی اہمیت رکھتی ہے کہ نظامِ کارخانہ کے جوشیلے عذر خواہوں کے پاس معاشرے کے عمومی محن کی تنظیم کے خلاف اور کچھ کہنے کو نہیں سوائے اس کے کہ کسی دن یہ پورے سماج کو ایک وسیع فیکٹری میں بدل د




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں ان داشلائوں میں استعمال ھے
محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے