محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 838
عنوان محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 208941
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں - کی دوسری شاخیں-

محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

ے گا۔

اگر سرمایہ دارانہ نظامِ پیداوار کے حامل معاشرے میں ، محن کی سماجی تقسیمِ کار کے سلسلے میں انارکی اور کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار کے سلسلے میں مطلق العنانی، ایک دوسرے کیلئے لازمی شرائط بن جائیں تو ہم اس کے برخلاف یہ دیکھیں گے کہ سماج کی وہ ابتدائی بُنتریں جن میں پیشوں کی علیحدگی خود سے ارتقا پا گئی ، پھر ان میں شفافیت آئی اور آخر کار قانون کے ذریعے اسے دوام حاصل ہو گیا ۔ ایک طرف یہ ایک منظور شدہ اور آمرانہ منصوبے کے مطابق معاشرے کے محن کی تنظیم ہے ، اور دوسری طرف کارگاہ کے اندر محن کی تقسیمِ کار کا داخلی اخراج، یا پھر تمام مواقع پر اُسی کی پست تر یا ضمنی اور حادثاتی ترقی ہی ہے۔36؂

ہندوستان کے وہ چھوٹے چھوٹے اور قدیم ترین معاشرتی ڈھانچے، جن میں سے کچھ آج بھی موجود ہیں، زمین کی مشترکہ ملکیت، زراعت اور دستکاری کے ملاپ، اور محن کی ایک ناقابلِ تبدیل تقسیمِ کار پر استوار ہوئے ہیں، پھرجب کبھی ایک نئی کمیونٹی کا آغاز ہوتا ہے، تویہ بنے بنائے پلان کا کام دیتے ہیں۔ایک سو سے کئی ہزار ایکڑ تک کے علاقے پر قبضہ جما کر ان میں سے ہر کوئی ایک ٹھوس کُلیت تشکیل دیتا ہے جو اپنی ہر قسم کی ضروریات پیداکرتا ہے۔ مصنوعات کا بڑا حصہ براہِ راست کمیونٹی کے استعمال میں آتا ہے، اور شے کی بنتر نہیں پاتا۔ پس یہاں پیداوار محن کی اُس تقسیمِ کار سے آزاد ہے جو ہندوستانی معاشرے میں مجموعی طور پر اشیاء کے مبادلے کے سبب سے تشکیل پاتی ہے۔یہ صرف فالتو [پیداوار] ہی ہے جوشے بن جاتی ہے اور اس کا بھی ایک حصہ ، جو ریاست کے ہاتھ میں نہ پہنچے، جس کے ہاتھ میں ان پیداواروں کی ایک مخصوص مقدار ازمنۂ قدیم ہی سے جنس کی شکل میں لگان کی ذیل میں جاتی رہی ۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ان معاشرتی ڈھانچوں کی ساخت میں فرق پایا جاتا ہے۔ ان میں سے جن کی ساخت انتہائی سادہ ہے وہاں زمین اب بھی مشترک طور پر زیرِ کاشت لائی جاتی ہے اور اس کی پیداوار اراکین میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کتائی اور بُنائی ہر خاندان میں معاون صنعتوں subsidiary industriesکی حیثیت سے جاری ہیں۔ ایک ہی کام پر اکٹھے ہونے والے عوام الناس ے ساتھ ساتھ ہمیں ایک‘ بڑا chief inhabitant بھی نظر آتا ہے جو بیک وقت منصف، پولیس اور ٹیکس اکٹھا کرنے والا ہے؛ کھاتہ دار جو زیرِ کاشت رقبے اور اس سے متعلقہ ہر چیز کا حساب کتاب رکھتا ہے؛ ایک اور دفتری آدمی ہوتا ہے جو جرائم پیشہ افراد پر مقدمے چلاتا ہے، اجنبیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اُنہیں اگلے گاؤں کا راستہ دکھاتا ہے۔ پھر چوکیدار ہے جو قریبی آبادیوں communitiesسے اپنی حدود کا تحفظ کرتا ہے؛ پھرمنتظمِ آب water-overseerہے جو آبپاشی کے لئے ٹینکوں سے پانی تقسیم کرتا ہے؛ پھر براہمن ہے جو مذہبی خدمات کا اہتمام کرتا ہے؛ سکول ماسٹر ریت پر بیٹھ کر بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھاتا ہے۔ پھر فال نکالنے والا براہمن یا نجومی ہے جو بوائی اور کٹائی اور زراعت سے متعلقہ ہر قسم کے کام کی بابت نیک اور بد دِنوں کا تعین کرتا ہے۔ ایک لوہار اور ایک بڑھئی ہے جو تمام زراعتی آلات کی مرمت اور تیاری کا کام کرتے ہیں، کمہار جو گاؤں کے تمام قسم کے برتن بناتا ہے۔ جراح اور دھوبی جو کپڑے دھوتا ہے ، چاندی کا کام کرنے والا اور کہیں کہیں شاعر بھی نظر آتا ہے جو کسی کمیونٹی میں silversmith اور کسی میں سکول ماسٹر کی جگہ کام کرتا ہے۔ ان بارہ افراد کے اخراجات پوری کمیونٹی کے تعاون سے چلتے ہیں۔ اگر آبادی میں اضافہ ہو جائے تو پرانی کمیونٹی کی طرز پر ایک نئی کمیونٹی کی بنیاد رکھی جاتی ہے یعنی قبضے کے بغیر زمین پر۔ اس پورے میکانزم میں محن کی ایک منظم تقسیمِ کار نظر آتی ہے، لیکن مینوفیکچرکے طرز کی تقسیم یہاں نا ممکن ہے، کیونکہ لوہار اور بڑھئی وغیرہ کے پاس نہ بدلنے والی منڈی ہوتی ہے اور دیہات کے حجم کے مطابق اکثر یا دو سے تین دیہات ہوتے ہیں۔37؂ وہ قانون جو کمیونٹی میں محن کی تقسیمِ کار کو منضبط کرتا ہے، قانونِ فطرت کے نا قابلِ مزاحم قانون کے انداز میں کام کرتا ہے، اسی وقت کہ جب ہر انفرادی دستکار یعنی لوہار، بڑھئی، وغیرہ وغیرہ اپنی کارگاہ میں دستکاری کے تمام امور کو روائتی مگرآزادانہ طور پر ، اور کسی قسم حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر ہی سرانجام دیتے ہیں۔ ان خود کفیل سماجوں میں پیداوار کے نظم و انضباط کی سادگی مسلسل ایک ہی بُنتر میں اپنی تخلیقِ نو کرتی ہیں ، اور جب حادثاتی طور پر تباہی کا شکار ہو جائیں تو اُسی جگہ پر اُسی نام 38؂کے ساتھ دوبارہ کھِل اُٹھتی ہیں__یہی سادگی قدیمی ایشیائی معاشرتوں کی اس غیر تغیر پذیری کے راز کا سراغ فراہم کرتی ہے جو کہ ایشیائی ریاستوں اور حکمران خاندانوں کے مسلسل ختم ہونے اور ان کے مسلسل دوبارہ قائم ہونے کی صورتِ حال سے متضاد ایک طرح کا ٹھہراؤ ہے۔سماج کے معاشیاتی عوامل کا ڈھانچہ سیاسی آسمان کے طوفانی بادلوں سے مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔

گِلڈز guildsکے قوانین نے ، جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، اُن کار آموزوں اور چل پھر کر کام کرنے والوںjourneymen کی تعداد کو سختی سے محدود کرتے ہوئے جنہیں ایک مالک کام پر لگا سکتا ہے اُسے سرمایہ دار بننے سے روک دیا۔ یہ بھی ہے کہ کسی چل پھر کر کام کرنے والے کو کسی اور دستکاری میں نہ لگا سکتا تھا سوائے اس کے جس کا وہ ماہرہوتا تھا۔ گِلڈنے تاجرانہ سرمائے کی ہر دراندازی کو بڑے پُر جوش انداز میں رد کر دیا جو کہ آزاد سرمائے کی واحد بُنتر تھی اورجس کے ساتھ وہ رابطے میں آ سکتے ہیں۔ ایک تاجر ہر قسم کی شے تو خرید سکتا تھا مگر وہ محن کو شے کی ذیل میں خریدنے کا مجاز نہیں تھا۔ اس کا وجود ان کی خاموشی اور اجازت کا مرہون منت تھا جوکہ دستکاری کی مصنوعات کا تاجر ہونے کے ناتے تھا۔اگر حالات محن کی مزید تقسیم کا تقاضا کرتے تو اُس وقت کے گِلڈ اُنہیں مختلف انواع میں ٹکڑے کر دیتے، یا پھر پرانوں کے ساتھ ساتھ نئے گِلڈ کی بنیاد رکھتے۔ تاہم یہ سب کچھ مختلف دستکاریوں کو ایک ہی کارگاہ میں اکٹھا کئے بغیر ہی کیا جاتا۔ پس گِلڈ کا انتظا م و انصرام ، چاہے اس نے دستکاریوں کو الگ الگ، تنہا اور اکملیت دیتے ہوئے مینوفیکچر کے وجود کے لئے کیسے ہی مادی لوازم بہم پہنچائے ، مگر اس نے کارگاہ میں محن کی تقسیمِ کار سے احتراز ہی کیا۔مجموعی طور پر مزدور اور اُس کے ذرائع پیداوار ایک جان ہی رہے، جیسے گھونگا اپنے خول میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گِلڈ میں مینوفیکچر کی اولین بنیاد کا فقدان ہی رہا، مطلب یہ کہ مزدوروں کو اُن کے ذرائع پیداور سے الگ کر کے ان ذرائع کو سرمائے میں بدلنا۔

جب سماج میں محن کی تقسیمِ کار انتہائی مختلف معاشروں میں مشترک ہو __ چاہے اشیاء کا اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو


محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں ان داشلائوں میں استعمال ھے
محن کی تقسیمِ کار مینوفیکچر میں ، اور محن کی تقسیمِ کار معاشرے میں
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے