مشینری کی ترقی : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 842
عنوان مشینری کی ترقی
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 235786
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کی ترقی کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کی ترقی - کی دوسری شاخیں-

مشینری کی ترقی


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ4
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5-گذشتہ صفحہ

ہارت پر منحصر رہا، جن کے ساتھ مینوفیکچر میں جزیاتی مزدور،اور دستکاری میں جسمانی مزدور اپنے کم ترقی یافتہ آلات کو استعمال کرتے ہیں۔ پس، اس انداز میں بنائی جانے والی مشینوں کے ارزاں ہونے سے درکنار ، ایک ایسی شرط جو ہمیشہ سرمایہ دار کے ذہن میں رہتی ہے، مشینری سے چلنے والی صنعتوں کا پھیلاؤ، اور پیداوار کی نئی شاخوں پر مشینری کا تسلط، مزدوروں کے ایک ایسے طبقے کے ارتقا کے مرہونِ منت تھے، جو اپنے آلات کی تقریباً فنکارانہ خاصیت کی وجہ سے اپنی تعداد میں یک بیک اضافے کے بجائے محض آہستہ آہستہ اضافہ کرنے کے اہل تھے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ جدید صنعت اپنے ارتقا کے ایک خاص درجے پر ٹیکنالوجی کی لحاظ سے اُن بنیادوں سے بے جوڑ ہو گئی جو اس کے لئے دستکاری اورمینوفیکچر نے استوار کی تھیں۔ محرک قوتوں،ترسیلی میکانزم اور خاص مشینوں کے بڑھتے ہوئے حجم ، ان مشینوں کی بڑی بڑی پیچیدگیوں ،متنوع اقسام اور جزیات کے انضباط سے اُسی ترتیب سے مشکلات دور ہٹتی گئیں جوں جوں وہ جسمانی محن کے ساختہ نمونوں سے الگ ہوتے گئے، اور ایسی بُنتر حاصل کر گئے، جن میں صرف وہ حالات رخنہ اندازی کرتے تھے جن میں کام کیا جاتا تھا ،18؂ خود کار نظام کا اپنی اکملیت میں آنا، اور ایسے دقت طلب مواد کا استعمال جو وقت کے ساتھ ساتھ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے_جیسے لکڑی کی جگہ پر لوہے کا استعمال_ حالات کے جبر سے پیدا ہونے والی اِن تمام مشکلات کے حل کے سلسلے میں ہر جگہ ذاتی محدودات کی شکل میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور جس سے مینوفیکچر کا کُلیاتی مزدور بھی محدود سطح پر ہی چھٹکاراپا سکا تھا۔ ایسی مشینیں جیسے جدید ہائیڈرولک پریس، جدید پاور لوم، اور جدید کارڈنگ انجن، مینوفیکچر کے ذریعے کبھی بھی ایجاد نہ ہو پاتے۔

صنعت کے ایک کُرے میں طبعِ پیداوار میں آنے والی اولین اساسی تبدیلی دوسرے کُروں میں بھی اس سے موافق تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے۔ ایسا پہلے پہل تو صنعت کی اُن شاخوں میں ہوتا ہے جنہیں عمل کی تنہا شاخوں کے بطور ہی باہم مربوط کر دیا جاتا ہے، اور جو ابھی تک محن کی سماجی تقسیم کے لحاظ سے اس انداز میں الگ الگ ہیں کہ اُن میں سے ہر کوئی ایک مکمل شے پیدا کر رہی ہے۔ پس مشینی کتائی نے بُنائی کے عمل کے لئے مشینری کو لازمیت بنا دیا،ا ور دونوں نے مل کر ایک ایسا میکانکی اور کیمیائی انقلاب بپا کیا جس نے رنگ کاٹنے، چھپائی، اور رنگائی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اسی طرح ، دوسری طرف روئی کی کتائی میں آنے والا انقلاب اس جال کی ایجاد کا باعث بنا جو بیج سے روئی کے ذرات کو الگ کرنے میں استعمال ہوتا ہے؛ یہ اس ایجاد ہی کی وجہ تھی کہ روئی کی پیداوار کا حصول اُس وسیع پیمانے پر ممکن ہوا جتنا آج کل درکار ہوتا ہے۔19؂لیکن خاص طور پر صنعت اور زراعت کی پیداواری طبعوں میں آنے والے انقلاب نے پیداوار کے سماجی عمل کے عمومی حالات میں انقلاب کو لازمی بنایا؛ مطلب یہ کہ ابلاغ اور نقل و حرکت کے ذرائع میں۔ایک ایسے معاشرے میں_ جس کا عروج( Fourierکے الفاظ استعمال کرتے ہوئے )چھوٹے پیمانے کی زراعت اور ساتھ ساتھ ضمنی گھریلوصنعتیں اور شہری دستکاریاں تھا_ ابلاغ اور نقل و حرکت کے ذرائع اپنے سماجی محن کی توسیع شدہ تقسیمِ کار، آلاتِ محن اور مزدوروں کے ارتکاز، اور اس کی نو آبادیاتی منڈیاں ، اس کی مینوفیکچر کے عہد کی پیداواری ضروریات پورا کرنے کے ضمن میں اس قدر ناکافی تھیں کہ اُن میں حقیقتاً انقلاب برپا ہوا۔ اسی طرح سے مینوفیکچر کے عہد سے چلے آنے ہونے والے ابلاغ اور نقل و حرکت کے ذرائع جدید صنعت پر__اس کی مضطرب پیداواری سُرعت کے ساتھ، بے کراں حد کے ساتھ، سرمائے اور محن کی پیداوار کے ایک کُرے سے دوسرے میں مسلسل ترسیل کے ساتھ ، اور پوری دنیا کی منڈیوں کے ساتھ اس کے نئے بننے والے روابط کے ساتھ__ ناقابلِ برداشت جکڑن بن گئے۔ پس، سمندری جہازوں میں کی جانے والی روایتی تبدیلیوں سے قطع نظر، ابلاغ اور نقل و حرکت کے ذرائع، دریائی دخانی کشتیوں، ریلوے کے نظام، بحری دخانی کشتیوں اور ٹیلی گراف کے نظاموں کی پیداوار کے باعث،میکانکی صنعتوں کی پیداواری طبعوں کے مطابق ڈھلتے گئے۔ لیکن لوہے کے وہ بڑے بڑے ٹکڑے جن کو پگھلانا، ویلڈ کرنا، کاٹنا، سوراخ کرنا اور [نئی] شکل دینا مقصود تھا ، خود اپنے تئیں ایسی قوی ہیکل مشینوں کا تقاضا کرتے تھے جن کی تیاری کے لئے مینوفیکچر کے عہد کے طریقے بالکل غیر موزوں تھے۔

یہی وجہ تھی کہ جدید صنعت کو مشین، اِس سے وابستہ آلاتِ پیداوار، اور مشینوں کی مدد سے مشین بنانے کے کام کو اپنے ہاتھ میں لینا پڑا۔ یہ جبھی ممکن ہوا جب اِس نے خود ہی اپنے لئے ایک موزوں بنیاد استوار کر لی اور اپنے قدموں پر کھڑی ہو گئی۔ اس صدی کی پہلی دہائی میں بڑھتے ہوئے استعمال کی بنا پر مشینری نے از خود ہی، بڑی تیزی سے، محض مشینوں کی تیاری کا ایک خاص درجہ حاصل کر لیا۔لیکن 1866تک کی دہائی کے دوران ریلوے اور سمندر کے دُخانی انجنوں کی ایک وسیع پیمانے پر تیاری نے اُن عظیم الجثہ مشینوں کو جنم دیا جو آج کل محرک قوتوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔

مشینوں کی مشینوں کے ذریعے تیاری کے سلسلے میں سب سے اہم شرط یہ تھی کہ ایک ایسی محرک قوت موجود ہو جو کسی بھی مقدار کی قوت لگانے کی اہلیت رکھتی ہو، اور یہ پوری طرح اختیار میں بھی ہو۔ یہ شرط سٹیم انجن پہلے ہی پوری کر چکا تھا۔ لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری تھا کہ مشین کے جزوی حصوں کے لئے درکار ، خطِ مستقیم، ہموار سطحوں، دائروں، سلنڈروں، مخروطوں، اور کُروں وغیرہ کی جیومیٹری کے لحاظ سے ٹھیک ٹھیک اشکال بھی میسر ہوں۔ اس مسئلے کو Henry Maudsley نے اس صدی کے آغاز میں slide rest کی ایجاد کے ذریعے حل کر دیا، یہ ایک ایسا آلہ تھا جسے جلد ہی خود کار بنا دیا گیااور اس کی ارتقا یافتہ شکل کو جلد ہی خرادکے علاوہ دوسری تمام تعمیری مشینوں کو مہیا کر دیا گیا،اور اس کی تیاری کا مقصد بھی بنیادی طور پر یہی تھا۔ اس میکانکی آلے نے کسی خاص اوزار کی جگہ حاصل نہ کی بلکہ خود ہاتھ کی جگہ پائی، جو اُس کاٹنے والے آلے کو لوہے یا کاٹے جانے والے دوسرے سامان پر پکڑ کر چلاتے ہوئے اُسے متوقع شکل دیتا تھا۔ پس مشین کے الگ الگ حصوں کو‘‘ اس خاص درجے کی آسانی، درُستی اور رفتار سے مکمل کرنا ممکن ہو گیا جو‘‘ بہت زیادہ مہارت یافتہ مزدور بھی تجربے کے حصول کے ارتکاز سے نہ کر سکا۔20؂

اب اگر ہم اپنی توجہ مشینری کے اُس حصے پر مرتکزکریں جو اُن مشینوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جو چلانے والے آلے کو تیار کرتا ہے ، تو ہم دیکھتے ہیں کہ جسمانی آلات ایک بار پھر ظاہر ہو جاتے ہیں مگر اب بہت بڑے پیمانے پر۔سوراخ بنانے والی مشین کا چلانے والا حصہ ایک جہازی سائز برمے پر مشتمل ہے جسے ایک سٹیم انجن چلاتا ہے؛ دوسری طرف، اس مشین کے




ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ4
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5-گذريل صفحو

مشینری کی ترقی ان داشلائوں میں استعمال ھے
محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے