مشینری کی ترقی : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 842
عنوان مشینری کی ترقی
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 235802
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کی ترقی کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کی ترقی - کی دوسری شاخیں-

مشینری کی ترقی


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ5
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5-گذشتہ صفحہ

بغیر بڑی جسامت کے سٹیم انجن اور ہائیڈرولک پریسوں کے سلنڈر تیار کئے جانے ممکن نہیں۔ میکانکی خراد فقط عام کھڈی کی جہازی سائز کی نو تخلیق ہے؛ وہ رندہ مشین جسے ہم لوہے کا بڑھئی کہہ سکتے ہیں، اُسی آلے سے لوہے پر کام کرتی ہے جسے بڑھئی لکڑی پر استعمال کرتا ہے؛ یعنی وہ آلہ جو لندن کے آروں پر پلائی کے تختوں کو کاٹتا ہے، ایک بڑی سی جسامت کا رندہ ہے؛ تراشنے والی مشین کا آلہ جو لوہے کو اتنی ہی آسانی سے تراشتا ہے جتنی آسانی سے کسی درزی کی قینچی کپڑا کاٹتی ہے، یہ ایک بڑی سی قینچی ہوتی ہے؛ اور بھاپ سے چلنے والا ایک ہتھوڑا جو عام ہتھوڑے کی طرح چلتا ہے لیکن وزن میں اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ کوئی جِن بھوت بھی اسے اٹھا نہیں سکتا۔ 21؂بھاپ سے چلنے والے یہ ہتھوڑےNasmyth کی ایجاد ہیں، اور ایک ایسا ہتھوڑا بھی ہے جس کا وزن 6ٹن سے بھی زیادہ ہے، یہ سات فُٹ کی بلندی سے ، 36ٹن وزنی لوہے کی چادر پر عموداً گرتا ہے۔ گرینائٹ کے ایک پورے بلاک کو سفوف میں بدلنا اس کے لئے معمولی کام ہے، مزید یہ بھی ہے کہ ہلکی ہلکی ٹھوکروں کی مدد سے ایک چھوٹے سے کیل کو نرم لکڑی میں ٹھونکنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔22؂

مشینری کی صورت میں آلاتِ محن انسانی قوت کی جگہ قدرتی قوتوں، اور انگوٹھے کی جگہ سائنس کی شعوری تطبیق کو لازمی بناتے ہیں۔ مینوفیکچر میں سماجی عملِ محن کی تنظیم خالصتاً داخلی ہے؛ یہ جزیاتی مزدوروں کا اکٹھ ہے؛مشینری کے نظام میں جدید صنعت ایک ایسے تخلیقی وجودکی حامل ہوتی ہے جو خالصتاً معروضی ہے، جس میں مزدور پہلے سے موجود پیداوار کے مادی حالات کے لئے فقط ایک اضافی چیز بن کر رہ جاتا ہے۔ سادہ اشتراکِ عمل میں اور اُس میں بھی جو محن کی تقسیمِ کار پر استوار ہوتا ہے، اجتماعی مزدوروں کے ذریعے تنہا مزدوروں کی بندش آج بھی کم و بیش اتفاقیہ معلوم ہوتی ہے۔ کچھ مستثنیات کے ساتھ جن کا ذکر بعد میں کیا جائے گا، مشینری صرف تنہا محن یا عمومی محن کے ذریعے ہی چلائی جا سکتی ہے۔ پس، آخرالذکر صورت میں، عملِ محن کا اشتراکی خاصہ وہ تکنیکی لازمیت ہے جو خود آلاتِ محن کی وجہ سے عائد ہوتی ہے۔




ٹوٹل صفحے6
موجودہ صفحہ5
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5-گذريل صفحو

مشینری کی ترقی ان داشلائوں میں استعمال ھے
محنت کش اور مشین کے درمیان آویزش
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے