مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 850
عنوان مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 193719
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ - کی دوسری شاخیں-

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے9
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8-گذشتہ صفحہ

کتی ہے۔ لیکن اِس کی اصل حقیقت تو اِس سے تضاد میں ہے! مشینری کے سرمایہ دارانہ انداز میں استعمال کے علاوہ کسی قسم کا استعمال بھی اُس کے نزدیک نا ممکنات میں سے ہے۔چنانچہ اس کے نزدیک تو یہ ہے کہ مزدور کا جو استعمال مشین کرتی ہے، اور مشینری کا جو استعمال مزدور کرتا ہے باہمی طور پر ہم آہنگ ہیں۔ چنانچہ جو کوئی بھی سرمایہ دارانہ انداز میں استعمال ہونے والی مشینری کے بارے میں چیزوں کی اصل حقیقت کی وضاحت کرے گا، وہ اس کے کسی بھی اور انداز میں استعمال کے خلاف ہو گا چنانچہ سماجی ترقی کا دشمن ٹھہرے گا!135؂ یہ ہو بہو Bill Sykes ہی کا اندازِ استدلال ہے۔‘‘ معززینِ جیوری، بلا شبہ اس تجارتی مسافر کا گلا کاٹا جا چکا ہے۔ لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں، اس کا قصور وار تو چاقو ہے۔ کیا ہمیں اس وقتی غیر ذمہ داری کی وجہ سے چاقو کا استعمال ترک کر دینا چاہیے؟ ذرا سوچیں ! کہ چاقو کے بغیر زراعت اور تجارت کس کام کے رہیں گے؟ کیا اس کی مثال ایسی نہیں جیسے سرجری میں ذبح کر دیا جانا ہے، یا جیسے علم الابدان میں جاننے کا عمل ہے؟ مزید برآں کسی خوشی کے موقع پر رضاکارانہ امداد ہے؟ اگر آپ چاقو کا خاتمہ کر دیتے ہیں __ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ جہالت کی طرف دھکیل دیا۔136؂

اگرچہ مشینری اُن صنعتوں میں سے مزدوروں کو نکال باہر کرتی ہیں جن میں اس کو متعارف کرایا جاتا ہے، لیکن اس کے بجائے، دوسری صنعتوں میں ملازمت کی تعداد کو بڑھا سکتی ہے۔ تا ہم حقیقت یہ ہے کہ اِس عمل کا مکافات کے نام نہاد نظریے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ چونکہ مشین سے بنائی جانے والی ہر چیز ہاتھ سے بننے والی ہر چیز کی نسبت سستی ہوتی ہے، اس لئے ہم درج ذیل حتمی قانون اخذ کر سکتے ہیں: اگر مشینری سے پیدا ہونے والی چیزوں کی کُل مقدار اُن چیزوں کی کُل مقدار کے برابر ہو جو ماقبل دستکاری کے ذریعے بنائی جاتی تھیں اور اب مشینری کے ذریعے بنائی جا رہی ہیں ، تو اس صورت میں خرچ ہونے والے کُل محن میں کمی آ جائے گی۔ آلاتِ محن، مشینری، کوئلے، وغیرہ پر استعمال ہونے والا نیا محن لازمی طور پر اُس محن سے کم ہونا چاہئے جو مشینری کے استعمال کے باعث بر طرف ہوا ہے؛ بصورتِ دیگر مشینری کی مصنوعات اُتنی ہی مہنگی ہوں گی جتنی کہ جسمانی محن سے حاصل ہونے والی مصنوعات ہیں ، یا پھر اس سے بھی زیادہ مہنگی ہوں گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مزدوروں کی گھٹی ہوئی تعداد کے ساتھ مشینری سے پیدا ہونے والی چیزوں کی کُل مقدار بجائے یہ کہ ہاتھ سے بنائی جانے والی چیزوں کی مجموعی مقدار کے برابر رہے اُس سے بہت زیادہ تجاوز کر جاتی ہے جسے نکال باہر کیا جا رہا ہے۔ فرض کریں کہ 400,000 گز لمبائی کا کپڑا پاور لوم پر اُن کی بہ نسبت کم مزدوروں کی مدد سے بُنا جا سکتا ہے جتنے مزدور 100,000 گز لمبائی کا کپڑا ہاتھ سے بُن سکیں گے۔ مصنوعات کی اس چوگنی پیداوار میں خام مال کی بھی چوگنی مقدار ہی درکار ہو گی۔ پس خام مال کی پیداوار کو چوگنا کیا جانا ضروری ہو جائے گا۔ لیکن جہاں تک آلاتِ محن کا تعلق ہے جیسے عمارات، کوئلہ، مشینری، وغیرہ یہ الگ چیزیں ہیں؛ اُن کی پیداوار کے سلسلے میں درکار اس اضافی محن کو جس حد تک بڑھایا جا سکتا ہے، وہ مشین کی تیار کردہ چیزوں کی مقدار اور اِنہی چیزوں کی اُس مقدار کے حساب سے مختلف ہو گی جسے مزدوروں کی اتنی ہی تعداد ہاتھ سے بنا سکے گی۔

پس ایک خاص صنعت میں مشینری کا استعمال جونہی بڑھ جائے گا ، اس کا فوری نتیجہ یہ ہو گا کہ صنعت کی دوسری ایسی شاخوں میں پیداوار بڑھ جائے گی جن کا تعلق اولین طور پر ذرائع پیداوار سے ہے۔ افراد کی بڑھی ہوئی تعداد کے لئے ملازمت کا حصول کس حد تک ممکن ہے ، اس بات پر منحصر ہو گا __ اگر دیہاڑی کی طوالت اور محن کی شدت متعین ہوں __کہ لگائے جانے والے سرمائے کی ترکیب کیا ہے، مطلب یہ کہ اس کا بقا پذیر حصہ اس کے تغیر پذیر حصے کے ساتھ کس تناسب میں ہے۔ یہ تناسب اپنی باری پر اُس حد تک ضرور تبدیل ہو جاتا ہے جس حد تک مشینری اُن شعبوں پر غلبہ پا چکی ہے یا پھر پا رہی ہے۔ افراد کی جس تعداد کو کوئلے اور دھات کی کانوں میں کام پر دھکیل دیا گیا ، اس تعداد میں انگلش فیکٹری سسٹم میں آنے والی ترقی کی وجہ سے بہت تیزی سے اضافہ ہوا؛ لیکن گزشتہ چند دہائیوں سے مزدوروں کی تعداد کے اس اضافے کی رفتار کان کنی میں مشینری کے استعما ل کی وجہ سے کم ہو گئی ہے۔137؂ مشین کے ساتھ ایک نئے انداز کا کاریگر زندگی میں نمودار ہوتا ہے، جسے اس کا بنانے والا کہا جاتا ہے۔ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ مشینری نے اپنے آپ کو پیداوار کی اِس شاخ میں بھی بڑے پیمانے پر مسلطرکھا جس میں روزانہ وسعت آتی ہے۔ 138؂جیسے خام مال کے سلسلے میں 139؂کسی قسم کے شک و شبے کی گنجائش نہیں کہ روئی کاتنے میں آنے والے ترقی کے تیز جھٹکے نے نہ صرف شدید ترین افراط کے ساتھ روئی کی افزائش کو ریاست ہائے متحدہ میں رواج دیا، اور اس کے ساتھ افریقہ میں غلاموں کی تجارت کو بڑھت دی ، بلکہ سرحدی غلام ریاستوں میں غلاموں کی نسل کَشی کو بہت بڑے کاروبار کی شکل دے دی۔ 1790 میں، جب ریاست ہائے متحدہ میں غلاموں کی پہلی مردم شماری کی گئی تو ان کی تعداد 697,000 تھی؛ 1861 میں یہ تعداد قریب قریب چالیس لاکھ تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف یہ بات بھی کم مصدقہ نہیں کہ انگلستان کی اونی فیکٹریوں کی اُٹھان اور زیرِ کاشت اراضی کو بھیڑوں کی چراگاہوں میں بتدریج تبدیلی، نے باہم مل کر زراعتی مزدوروں کو بے کار کر کے رکھ دیاجس کی وجہ سے اُن کے جتھوں کے جتھوں کو قصبات کا رُخ کرنا پڑا۔ آئر لینڈ ، جو گزشتہ بیس سال کے دوران اپنی آبادی میں تقریباً نصف تک کم ہو گیا تھا، آج کل وہ اپنے باشندوں کی تعداد میں مزید کمی کے لئے کوشاں ہے، تاکہ اس کے جاگیرداروں اور انگلستانی روئی کے مینوفیکچروں کی ضروریات سے بطریقِ احسن نمٹا جا سکے۔

جب مشینری کو کسی بھی ایسے ابتدائی یا ثانوی مرحلے پر استعمال کیا جائے، جس سے محن کے معمول کو اپنی تکمیل کے دوران گزرنا پڑتا ہے ، تو اُن مراحل میں مواد کی مقدار میں اضافہ ہو جائے گا ، اور اس کے ساتھ اُس دستکاری یا مینوفیکچری میں محن کی طلب میں بڑھت آئے گی جس کی فراہمی مشینری کی مصنوعات کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر مشینری کے ذریعے کتائی کے عمل نے اتنی سستی اور اتنی زیادہ مقدار میں سوت فراہم کی کہ ہاتھ سے چلنے والی لوم پر کام کرنے والوں کوروپے کی کھپت میں اضافہ کئے بغیر ہی کُل وقتی ڈیوٹی دینی پڑی۔ اسی کے مطابق اُن کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا۔140؂ اگرچہ 800,000 کے قریب کاتنے والوں کو جینی، تھروسل اور میول نے وجود عطا کیا ، لیکن روئی کاتنے کی صنعت کی طرف لوگوں کے اِس بہاؤ پر پاور لوم نے غلبہ پا لی




ٹوٹل صفحے9
موجودہ صفحہ2
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8-گذريل صفحو

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے