مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 850
عنوان مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 193713
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ - کی دوسری شاخیں-

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے9
موجودہ صفحہ6
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4--5--6--7--8-گذشتہ صفحہ

ش حالی کے ادوار کے، علاوہ سرمایہ کاروں کے درمیان منڈی میں ایک دوسرے کے حصص کے لئے ایک خوفناک تصادم رونما ہوتا ہے۔ یہ حصص مصنوعہ کے سستے ہونے کے ساتھ براہِ راست تناسب میں ہوتا ہے۔ اُس عداوت سے درکنار جو یہ جدو جہد ترقی یافتہ مشینری، اور پیداوار کے نئے طریقوں کے قوتِ محن کی جگہ پر استعمال ہونے سے پا جاتی ہے، ہر صنعتی چکر میں ایسا وقت بھی آ جاتا ہے جب اشیاء کو سستا کرنے کے مقصد سے اُجرت کو قوتِ محن کی قدر سے زبردستی کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔155؂

چنانچہ کارکنانِ کارخانہ کی تعداد میں بڑھوتری کی ایک لازمی شرط مِلوں میں لگائے جانے والے سرمائے کی مقدار میں اِس کے تناسب سے کہیں زیادہ تیز اضافہ ہے۔ تاہم یہ اضافہ صنعتی چکر کے مد و جزر سے مشروط ہے۔ علاوہ ازیں یہ [چکر] بھی اُس تکنیکی ترقی کی وجہ سے متاثر ہوتا رہتا ہے جو اگر ایک وقت میں نئے محنت کش کے لئے حقیقی طور پر جگہ فراہم کرتی ہے تو دوسرے وقت میں پرانے محنت کشوں کو حقیقتاً برطرف کر دیتی ہے۔ میکانکی صنعت میں آنے والی یہ خواصی تبدیلی مزدوروں کو فیکٹری سے مسلسل برطرف کرتی رہتی ہے، یا نئے ملازمین کے لئے اپنے دروازے بند کر لیتی ہے، جبکہ فیکٹریوں کا خالصتاً مقداری پھیلاؤ نہ صرف نکال باہر کئے جانے والے افراد کو اپنے اندر سمو لیتا ہے بلکہ نو آموز افراد کو بھی جگہ دیتا ہے۔ اس طرح سے محنت کشوں کو مسلسل طور پر دفع بھی کیا جاتا ہے اور کشش بھی،یعنی ایک جگہ سے دوسرے جگہ دھکیلا جاتا رہتا ہے، جبکہ اسی دوران ملازمین کی جنس، عمر، مہارت میں بھی مسلسل تبدیلی آتی رہتی ہے۔

اگر ہم انگلستانی روئی کی صنعت کا دقتِ نظری سے جائزہ لیں تو فیکٹری کے کارکنان کے جتھے کی بہترین انداز میں وضاحت ہو جائے گی۔

1770سے 1815 تک یہ صنعت محض 5 سال کے لئے جمود کا شکار ہوئی۔ 45 سال کے اس دورانیے میں مشینری اور عالمی منڈیوں پر انگلستانی مینوفیکچرکرنے والوں کی اجارہ داری رہی۔ 1815 سے 1821 تک عہدِ زوال، 1822 اور 1823 کے سال خوش حالی کے، 1824 کا سال ٹریڈ یونین کے خلاف بنائے گئے قوانین کے اسقاط کا، ہر جگہ پر فیکٹریوں کے بہت زیادہ پھیلاؤ کا؛ 1825 بحران کا؛ 1826 فیکٹری کے ملازمین کے بے انتہامصائب اور انحطاط کا؛ 1827 تھوڑی سے ترقی کا؛ 1828 پاور لوم اور برآمدات میں بے انتہا اضافے کا؛ 1829 میں برآمدات خاص طور پر ہندوستان میں پچھلے تمام برسوں سے بہت زیادہ متجاوز ہو گئی؛ 1830 فیکٹریوں کے افراط اور عظیم تباہی کا؛ 1831 سے 1833 تک ایسٹ انڈیا کمپنی کی چین اور انڈیا کے ساتھ تجارت میں قائم ہونے والی اجارہ داری کا مسلسل زوال؛ فیکٹریوں اور مشینری کی تعداد میں بے انتہا اضافہ، اور ملازمین کی تعداد میں کمی۔ نیا قانون برائے غربت، زراعتی مزدوروں کی کارخانوں والے اضلاع کی طرف نقل مکانی میں اضافہ کرتا ہے۔ سرحدی اضلاع نے بچوں کا صفایا کر دیا۔ سفید فام غلام کی تجارت؛ 1835 عظیم خوش حالی، اور ساتھ ہی ہتھ کھڈی پر بُنائی کرنے والوں کی فاقہ کشی کا؛ 1836 عظیم خوشحالی کا؛ 1837 اور 1838 انحطاط اور بحران کا؛ 1839 احیاء کا؛ 1840 بہت زیادہ انحطاط و دنگا فساد، فوج کی طلبی کا؛ 1841 اور1842 فیکٹری میں کام کرنے والوں پر آنے والے ہیبت ناک مصائب کا؛ 1842 میں مینوفیکچر کرنے والوں نے قوانین برائے غلّہ کی تنسیخ کی غرض سے مزدوروں کو فیکٹریوں سے برطرف کر دیا۔ ہزارہا مزدور لنکاشائر اور یارک شائر کے اضلاع میں بہہ نکلے، اور انہیں فوج نے واپس دھکیل دیا، جبکہ اُن کے قائدین کو لنکاسٹر میں کڑی صعوبتوں سے دوچار ہونا پڑا؛ 1843 کا سال بے انتہا مصائب کا سال ثابت ہوا؛ 1844 احیاء کا، 1845 عظیم خوش حالی کا؛ 1846 پہلے پہل تو بہتری کی جانب گامزن رہا، پھر اس کا ردِ عمل سامنے آیا۔ پھر قوانینِ غلہ کی تنسیخ ہوئی؛ 1847 کا سال بحران کا سال رہا، جس میں اُجرت کو‘‘ بڑے ٹکڑے کے اعزاز میں 10% سے زیادہ تک کم کر دیا گیا؛ 1848 میں یہ انحطاط جاری رہا؛ مانچسٹر فوج کی تحویل میں چلا گیا؛ 1849 احیاء کا سال رہا؛ 1850خوش حالی کا؛ 1851 میں قیمتیں گرنے لگیں، اُجرتوں میں کمی آنے لگی اور ہڑتالوں میں تیزی آ گئی؛ پھر 1852 میں ترقی کا آغاز ہو جاتا ہے، ہڑتالیں بدستور جاری ہیں، مینوفیکچرر مزدوروں کو درآمد کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں؛ 1853 میں برآمدات بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ پرسٹن میں آٹھ ماہ کی ہڑتال رونما ہوتی ہے ، اور بے انتہا مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ 1854 خوش حالی کا سال رہتا ہے، اور منڈیاں بھری رہتی ہیں؛ 1855 میں ریاست ہائے متحدہ، کنیڈا، اور مشرقی منڈیوں سے stream in کی ناکامی کی خبریں آتی ہیں؛ 1856عظیم خوش حالی کا سال رہتا ہے؛ 1957 بحران کا؛1858 ترقی کا؛ 1859 عظیم خوش حالی اور فیکٹریوں میں اضافے کا؛ 1860 میں انگلستانی روئی کے شعبے میں اتنا عروج آیا کہ انڈیا، آسٹریلیا اور دوسری منڈیاں سازوسامان سے یہاں تک بھر گئیں کہ 1863 تک بھی وہ پوری لاٹ lot کو سمونے کے قابل نہ ہوئیں؛ فرانس کا تجارتی معاہدہ عمل میں آتا ہے، فیکٹریوں اور مشینری کی تعداد میں بیش بہا اضافہ ہوتا ہے؛ 1861میں خوش حالی کا دورانیہ طویل تر ہوتا چلا جاتا ہے، امریکی خانہ جنگی اور روئی کے کال کی صورت میں ردِ عمل رونما ہوتا ہے؛ 1862 سے لے کر 1863 تک مکمل انجماد رہتا ہے۔

روئی کے کال کی تاریخ اتنی اہمیت کی حامل ہے کہ یہاں یک نظر توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔ 1860 اور 1861 میں عالمی منڈی کی صورتِ حال سے ہمیں جو اشارات ملے ہیں اُن سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ روئی کا کال مینوفیکچررز کے لئے انتہائی نازک حالات میں آیا، اور یہ کسی حد تک اُن کے فائدے میں بھی تھا، [یعنی] ایک ایسی حقیقت جس کو مانچسٹر چیمبر آف کامرس کی رپورٹوں میں تسلیم کیا گیا، اِسے پارلیمنٹ کے سامنے پام سٹون اور ڈربی نے پیش کیا، اور واقعات نے اس کی تصدیق کی۔156؂ بلاشبہ 1861 میں متحدہ برطانیہ کی 2,887 روئی کی مِلوں میں سے اکثریت حجم میں چھوٹی تھیں۔ مسٹر اے۔ ریڈگریوؔ کی رپورٹ کے مطابق اُس کے ضلعے میں شامل 2,109 مِلوں میں سے 392، یا 19% کے زیرِ استعمال دس ہارس پاور سے چھوٹا انجن تھا؛ 345 یا 16% میں دس ہارس پاور، اور بیس ہارس پاور سے کم طاقت کا انجن استعمال ہوتا تھا، جبکہ 1,372 میں بیس ہارس پاور تک کا انجن استعمال ہوتا تھا۔157؂ اونی اوسار بُننے والی چھوٹی ملوں کی اکثریت جو 1858 کے بعد خوش حالی کے عہد کے دوران قائم کی گئی تھیں،اور جنہیں کافی حد تک سٹہ بازوں نے تیار کیا تھا جن کو اگر ایک غلہ مہیا کرتا تو دوسرا مشینری فراہم کرتا اور تیسرا عمارتیں، اور ان پر ایسے لوگ کام کرتے جو یا تو نگہبان رہ چکے ہوتے، یا پھر اُن کا تعلق چھوٹے ذرائع سے متعلق دوسر افراد سے ہوتا۔ ان چھوٹے مینوفیکچرکنند




ٹوٹل صفحے9
موجودہ صفحہ6
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4--5--6--7--8-گذريل صفحو

مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے محنت کشوں کی برطرفی کے حوالے سے مکافات کا نظریہ
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے