مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 843
عنوان مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 241404
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر - کی دوسری شاخیں-

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ


فصل دوم: مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر

SECTION 2: THE VALUE TRANSFERRED BY MACHINERY TO THE PRODUCT



ہم نے دیکھا کہ اشتراکِ عمل اور محن کی تقسیمِ کار کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیداواری قوتیں سرمائے کا کچھ خرچ نہیں کرتیں۔ وہ سماجی محن کی فطرتی قوتیں ہیں۔ اسی طرح سے وہ طبعی قوتیں بھی، جیسے بھاپ پانی وغیرہ، جب اُنہیں پیداواری عمل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو کچھ خرچ نہیں ہوتا۔ لیکن جیسے ایک فرد کو سانس لینے کے لئے پھیپھڑوں کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح سے اُسے طبعی طاقتوں کو کار آمد انداز میں خرچ کرنے کے لئے ایسی چیز درکار ہوتی ہے جو انسانی ہاتھ سے چل سکے۔ پانی کی قوت کے استعمال کے لئے پن چکی ، اور بھاپ کی توانائی کے استعمال کے لئے سٹیم انجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ایک بار، برقی رو کے مدار میں مقناطیسی سوئی [یاقطب نما کی سوئی]کے انحراف کا اصول، یا ایسے لوہے میں مقناطیسیت پیدا کرنے کا اصول ہاتھ آ جاتا ہے جس کے گرد برقی رو گردش کرتی ہے، تو اس پر ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوتی۔23؂ لیکن ان قوانین کا لا سِلکی وغیرہ کے مقاصد کے لئے استعمال قیمتی اور طویل سازوسامان کی ضرورت کو یقینی بناتا ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ مشین کی وجہ سے اوزار کا استعمال ختم نہیں ہوا۔ انسانی وجود کے ایک ہلکے سے اوزار سے شروع ہو کر یہ بڑھتا اور پھلتا پھولتا ہواانسان کے تخلیق کردہ میکانزم کا اوزار بن جاتا ہے۔ اب سرمایہ مزدور کو جسمانی آلے کے ساتھ کام پر نہیں لگاتا بلکہ ایک ایسی مشین پر لگاتا ہے جو خود ان آلات کو چلاتی ہے۔ چنانچہ یہ بات اگرچہ بادی النظر میں واضح ہو جاتی ہے کہ جسمانی اور قدرتی ہر دو قسم کی عظیم الشان قوتوں کو پیداواری عمل کے ساتھ ایک دوسرے میں مدغم کرتے ہوئے جدید صنعت محن کی افزودگی کو غیر معمولی حد تک لے جاتی ہے، اسی طرح یہ بات بھی اتنی واضح نہیں کہ، دوسری طرف، یہ بڑھی ہوئی افزودہ قوت محنت کے بڑھے ہوئے خرچ کے عوض نہیں خریدی گئی۔ بقا پذیر سرمائے کے ہر دوسرے جزو کی مانند مشینری بھی کوئی نئی قدر پیدا نہیں کرتی بلکہ اپنی وہی قدر مصنوعہ میں داخل کرتی ہے جسے حاصل کرنے کے لیے اس میں محفوظ کیا جاتا ہے۔جہاں تک اِس بات کا تعلق ہے کہ مشین قدر کی حامل ہے، اور یہ کہ یہ مصنوعہ میں قدر داخل کرتی ہے، در حقیقت یہ مصنوعہ میں قدر کا فقط ایک حصہ بخرہ ہی داخل کرتی ہے۔ مشین کی قدر کے تناسب میں مصنوعہ سستی ہونے کے بجائے مہنگی ہو جاتی ہے۔ اور یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ مشینیں اور مشینری کے نظام، جدید صنعت کے مخصوص آلاتِ محن وغیرہ دستکاری اور مینوفیکچر میں استعمال ہونے والے اوزاروں کی نسبت زیادہ قدر کے حامل ہوتے ہیں۔

اولاً،یہ بات محلِ نظر رہنی چاہیے کہ مشینری جو کہ عملِ محن میں تو پوری طرح داخل ہو تی ہے لیکن قدر کی پیدائش کے عمل میں تھوڑا تھوڑا کر کے داخل ہوتی ہے۔ جتنا یہ گھسنے پٹنے میں اوسطاً ضائع ہوتی ہے اُس سے زیادہ قدر داخل نہیں کرتی۔ پس مشین کی اپنی قدر اور اُس قدر میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے جو یہ مخصوص وقت میں مصنوعہ کی طرف منتقل کرتی ہے۔ عملِ محن میں مشین کی زندگی جتنی زیادہ ہو گی، یہ فرق اُتنا ہی بڑا ہو گا۔ بلاشبہ یہ سچ ہے ، جیسا کہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، کہ محن کا ہر آلہ عملِ محن میں پورے کا پورا داخل ہوتا ہے، یہ روزانہ گھستے ہوئے اپنا جتنا حصہ اوسطاً کھو دیتا ہے ، اس کا فقط ایک حصہ ہی قدر پیدا کرنے والے عمل میں داخل کرتا ہے۔ لیکن کُلیت کی رو سے آلے اور اس کی روزانہ کی گھسائی میں پایا جانے والا فرق آلے کی نسبت سے مشین میں بہت زیادہ ہوتا ہے، چونکہ مشین دیرپا مواد سے بنی ہوئی ہوتی ہے اس لئے زیادہ زندگی کی حامل ہے؛ وجہ اس کی یہ ہے کہ اس کا استعمال چونکہ ٹھیٹھ سائنسی اصولوں کا مرہونِ منت ہوتا ہے چنانچہ اپنے حصوں کی گھسائی ، اور اپنے زیرِ خرچ مواد کے سلسلے میں مشین بہت کفائت شعاری برتتی ہے؛ اور آخری بات یہ کہ اس کی پیداوار کا دائرہ ایک اوزار کے دائرے کی بہ نسبت کہیں زیادہ وسیع ہوتا ہے۔ مشینری اور آلے دونوں کے معاملات میں اُن کی روزانہ کی لاگت کی بابت حساب لگاتے ہوئے ، مطلب یہ کہ وہ اپنے اوسطاً روزانہ کے گھنسے سے ، اور روزانہ کے معاون مواد کے خرچ، جیسے تیل، کوئلہ وغیرہ وغیرہ،کی رو سے یہ دونوں اپنا کام مفت ہی میں کرتے ہیں، جیسا کہ فطرت کی پیدا کردہ قوتیں ہیں کہ انسانی مدد کی محتاج نہیں۔ آلے کی نسبت سے مشین کی پیداواری قوت جتنی زیادہ ہو گی اُتنی ہی اس کی مفت کی خدمات بھی آلے سے زیادہ ہوں گی۔ جدید صنعت ہی کی بدولت انسان اس قابل ہوا کہ فطرت کی قوتوں کی مانند محنِ ماضی کا بڑے پیمانے پر مفت استعمال کر سکے۔24؂

اشتراکِ عمل اورمینوفیکچر پر بحث کرتے ہوئے یہ دکھایا گیا تھا کہ پیداوار کے بعض عمومی عناصر، جیسے عمارتیں، الگ الگ مزدوروں کے بکھرے ہوئے پیداوری ذریعوں کے مقابلے میں مشترک طور پر استعمال ہونے کی وجہ سے کفائت میں آ جاتے ہیں ، اور اِسی وجہ سے وہ مصنوعہ کو سستا بھی کر دیتے ہیں۔مشینری کے نظام میں، مشین کا ڈھانچہ نہ صرف اس کے کام کرنے والے متعدد اوزاروں کے مشترک خرچ میں آتا ہے، بلکہ مرکزی محرک قوت بھی ترسیلی نظام کے ایک حصے کے ساتھ مل کر چلنے والی متعدد مشینوں کے مشترک استعمال میں آتا ہے۔

اگر مشینری کی قدر اور اس کی مصنوعہ میں منتقل ہونے والی ایک دن کی قدر کا فرق دیا گیا ہو تو وہ حد جس تک یہ آخرالذکر قدر مصنوعہ کو سستا کرتی ہے، پہلی مثال کی رو سے مصنوعہ کے حجم ،یا یوں کہہ لیں کہ اس کے پھیلاؤ ،پر منحصر ہو تی ہے۔ Blackburnکے جناب بے نیز صاحب 1858میں شائع ہونے والے اپنے لیکچر میں یہ تخمینہ پیش کرتے ہیں کہ‘‘ ہر حقیقی میکانکی ہارس پاور25؂ کی طاقت 450خود کار چرخی تکلوں کی سیخوں کو ، تیاری کے ساتھ، چلائے گی یا 200کَل والے تکلوں کو، یا 40انچ کپڑا بننے والی 15لوموں کوتانے پیٹے کی درستی کے ساتھ ۔ پہلی صورت میں یہ 450چرخی تکلوں کی ایک دن کی پیداوار ہے، دوسرصورت میں کَل والے 200تکلوں کی، تیسری صورت میں 15پاور لوموں کی، جس کے اوپر ایک ہارس پاور کے برابر روزانہ کی لاگت ، اور اُس قوت سے متحرک ہونے والی مشینری کی گھسائی ، دونوں اس مقصد کے لئے پھیل چکی ہیں کہ ایک پونڈ وزن کے سوت یا گز بھر کپڑے میں اس قدر کا انتہائی خفیف حصہ ہی شامل ہوتا ہے۔ یہی قصہ متذکرہ بالا بھاپ سے چلنے والے ہتھوڑے کا بھی ہے۔ چونکہ اس کی روزانہ کی گھسائی، کوئلے کی کھپت وغیرہ اس سے ایک دن میں کوٹے جانے والے لوہے کی کثیر مقدار پر پھیل چکا ہے، اس لئے لوہے کے ہنڈرڈ ویٹس میں اس قدر کا فقط تھوڑا سا حصہ ہی شامل ہوتا ہے؛ لیکن یہ قدر اس صورت میں بہت بڑی ہو اگر جہازی سائز کے اس ہتھوڑے سے کیل ٹھونکنے کا کام لیا جائے۔

اگر کسی مشین کی ک




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے