مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 843
عنوان مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 241103
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر - کی دوسری شاخیں-

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ

م کرنے کی اہلیت دی گئی ہو، مطلب یہ کہ اس کے کام کرنے والے اوزاروں کی تعداد،یا جہاں سوال قوت کا ہو تو اُن کا حجم ، اس صورت میں اس کی مصنوعات کی مقدار کا انحصار اس کے متحرک پُرزوں کی ولاسٹی پر ہو گا، مثال کے طور پر تکلوں کی رفتار پر، یا ہتھوڑے سے ایک منٹ میں لگائی جانے والی ٹھوکروں پر۔ ان دیو ہیکل ہتھوڑوں میں سے کئی ایسے ہیں جو ایک منٹ میں ستر ٹھوکریں لگاتے ہیں، اور Ryderکی بنائی ہوئی سند یافتہ مشین جس سے تکلوں کی تراش خراش کی جاتی ہے،وہ چھوٹے ہتھوڑوں کے ساتھ ایک منٹ میں 700 ٹھوکریں لگاتی ہے۔

اگر وہ شرح دی گئی ہو جس سے مشینری قدر کو مصنوعہ میں منتقل کرتی ہے، تو اس انداز میں منتقل کی گئی قدر کا انحصار مشینری کی کُل قدر پرہو گا۔26؂جتنے کم محن کی یہ حامل ہو گی اُتنی ہی کم قدر کو یہ مصنوعہ میں منتقل کرے گی۔یہ جتنی کم قدر اپنے سے خارج کرے گی، یہ اُتنی ہی زیادہ افزودہ ہو گی، اور اِس کی خدمات فطرتی قوتوں کے ساتھ اُسی قدر مشابہ ہو گی۔ لیکن جب مشینری کو مشینری کے ذریعے ہی تیار کیا جاتا ہے، تو اس کی کارکردگی اور اثر پذیری کی بہ نسبت اس کی قدر کم ہو جاتی ہے۔

دستکاری اور مینوفیکچر سے تیار ہونے والی اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ اور تقابل جب مشینری سے تیار کردہ اُنہی اشیاء کی قیمتوں سے کیا جاتا ہے تو عمومی طور پر نظر یہ آتا ہے کہ مشینری کی مصنوعات میں آلاتِ محن کی وجہ سے پیدا ہونے والی قدر متعلقاتی طور پر تو بڑھتی ہے ، مگر مطلق طور پر کم ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کی مطلق قدر میں تو کمی ہوتی ہے ، مگر مصنوعہ کی کُل قدر کے لحاظ سے اس[قدر] کی مقدار ، مثال کے طور پر ایک پونڈ وزن کا سوت، میں اضافہ ہوتا ہے۔27؂

یہ تو واضح ہے کہ جب بھی مشین کی تیاری میں اتنا محن خرچ ہو جائے جتنا اس کے استعمال سے محفوظ ہے، تو یہ محض محن کا انتقال ہی ہے؛ نتیجتاً ایک شے کی پیداوار کے لئے درکار کُل محن کو کم نہیں کیا گیا، یا محن کی افزودگی بڑھائی نہیں گئی۔ لیکن یہ واضح ہو جاتا ہے کہ جتنی محنت ایک مشین خرچ کرتی ہے اور جتنی محنت کی ایک مشین کفایت کرتی ہے اِن دونوں میں فرق، دوسرے لفظوں میں اس کی افزودگی کے درجے کا انحصار خود اس کی اپنی قدر اور جس آلے کی یہ جگہ لیتی ہے اس کی قدر کے درمیان فرق پر نہیں ہوتا۔ جب تک کسی مشین پر خرچ ہونے والا محن ، اور نتیجتاً اس کی قدر کا وہ حصہ جو مصنوعہ میں مجتمع ہو جاتا ہے، اُس قدر سے چھوٹا رہتا ہے جو قدر ایک مزدور اپنے آلے سے کسی مصنوعہ میں داخل کرتا ہے، تو اس صورت میں محن کا فرق ہمیشہ مشین کے حق میں جائے گا۔ چنانچہ ایک مشین کی افزودگی کو اُس انسانی قوتِ محن سے جانا جائے گا جس کی یہ جگہ حاصل کرتی ہے۔ مسٹر Baynesکے مطابق کھڈی کے 450تکلوں کو چلانے کے لئے 2محرک قوتیں درکار ہوتی ہیں جس میں مشینری کی تیاری بھی شامل ہے28؂، اور اِسے چلانے کے لئے ایک ہارس پاور تک کی طاقت درکار ہوتی ہے،تکلوں والی ہر خود کار کھڈی دس گھنٹے کے کام کے بعد 13اونس کی سوت تیار کرتی ہے(یہ اس کی موٹائی کا اوسط نمبر ہے )؛ نتیجتاً 2 -BD محرک قوتیں ایک ہفتے میں365 5/8پونڈ سوت۔ پس ضائع مال سے قطع نظر ، 366پونڈ روئی کو جب سوت میں بدلا جاتا ہے تو اس میں صرف 150گھنٹے، یا روزانہ 10گھنٹے کے حساب سے 15دن کا محن درکار ہوتا ہے۔ لیکن ایک چرخے کے ساتھ، یہ فرض کرتے ہوئے کہ ہاتھ سے کاتنے والا سوت کے 13اونس ساٹھ گھنٹوں میں کاتتا ہے،اسی وزن کی روئی کو کاتنے کے لئے روزانہ دس گھنٹے کے حساب سے 2,700دیہاڑیاں، یا 27,000گھنٹوں کا محن درکار ہو گا ۔29؂ جہاں بلاک پرنٹنگ کی جگہ، جس میں کپڑے پر ہاتھ سے پرنٹنگ کی جاتی تھی، مشینی پرنٹنگ نے حاصل کر لی ہے، وہاں ایک ہی مشین ایک آدمی یا لڑکے کی مدد سے چار رنگوں میں اتنا کپڑا چھاپ لیتی ہے، جتنا کپڑا اُتنے ہی وقت میں 200آدمی چھاپتے تھے۔30؂ قبل ازیں Eli Whitneyنے 1793 میں کپاس سے بیج الگ کرنے والی مشین ایجاد کی ، اس سے پہلے ایک پونڈ کپاس سے بیج الگ کرنے میں اوسطاً ایک دن کا محن خرچ آ جاتا تھا۔ اور اس ایجاد کی وجہ سے ایک نیگرو عورت بھی روزانہ 100پونڈ کپاس صاف کرنے کی اہل ہو گئی؛ اور اس وقت سے لے کر اس مشین کی کارکر دگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اونی سوت کا ایک پونڈ ، جس کی پیداوار میں ماقبل 50سینٹ خرچ آتے تھے، اس ایجاد کے بعد اس کے بے ادائیگی کے محن میں اضافہ ہوتا چلا گیا، اور نتیجتاً اسے زیادہ نفع حاصل کرتے ہوئے 10سینٹ پر فروخت کیا جاتا رہا۔ ہندوستان میں اون کو بیجوں سے الگ کرنے کے لئے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جو کسی حد تک مشین ہے اور کسی حد تک آلہ، اس کے ساتھ ایک مرد اور ایک عورت روزانہ 28 پونڈ اون صاف کر سکتے ہیں۔ لیکن جب ڈاکٹر فوربز نے چند سال قبلchurka ایجاد کیا تو ایک آدمی اور ایک لڑکا روزانہ 250پونڈ پیدا کرنے لگے۔ اسے چلانے کے لئے اگر بیل، بھاپ، یا پانی استعال کئے جائیں خوراک ڈالنے والوں کی حیثیت سے صرف چند لڑکوں اور لڑکیوں ہی کی ضرورت پڑے گی۔ یہ سولہ مشینیں جنہیں بیل کھینچتے ہیں، ایک دن میں اتنا کام کرتے ہیں جتنا اس سے پہلے اوسطاً 750لوگ کرتے تھے۔31؂

جیسا ک پہلے کہا جا چکا ہے،بھاپ کا ایک ہل ایک گھنٹے میں تین پینس کے خرچ پر اتنا کام کرتا ہے جتنا 66آدمی 15شلنگ کی لاگت پر کرتے ہیں۔ میں اس مثال کو اس وجہ سے دوبارہ لا رہا ہوں کہ ایک غلط تصور کی تصحیح کی جا سکے۔ 15شلنگ کسی طرح بھی اُس تمام محنت کا روپے میں اظہار نہیں ہے جتنی 66 آدمی ایک گھنٹے میں خرچ کرتے ہیں۔ اگر محنِ زائد کے ساتھ محنِ لازم کا تناسب 100%ہو، تو یہ 66آدمی ایک گھنٹے میں 30شلنگ کی قدر پیدا کریں ، اگرچہ اُن کی 15شلنگ کی اُجرت اُن کے صرف آدھے گھنٹے کے محن ہی کو بیان کرے گی۔ پھر یہ فرض کریں کہ ایک مشین پر اتنی لاگت آئی ہے جتنی 150مزدوروں کی سال بھر کی اُجرت دیتی ہے، فرض کریں یہ 3,000پونڈ ہے؛ یہ 3,000پونڈ کسی طرح کبھی اُس محن کا روپے میں اظہار نہیں ہے جو اُن چیزوں میں اِن 150 آدمیوں نے مشین کی ایجاد سے قبل داخل کئے تھے، بلکہ اُن کے سال بھر کے محن کا صرف وہی حصہ جو خود اُن پر خرچ کیا گیا تھا، اورجو اُن کی اُجرتوں کے ذریعے بیان ہوتا ہے۔ دوسری طرف 3,000پونڈ یعنی مشین کی قدرِ روپیہ، اس کی پیداوار میں خرچ ہونے والے تمام محن کو بیان کرتے ہیں، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ محن کس تناسب میں مزدوروں کے لئے اُجرت ، اور سرمایہ دار کے لئے قدرِ زائد تشکیل دیتا ہے۔ اس لئے ، اگرچہ ایک مشین اُتنی زیادہ قوتِ محن خرچ کرے جتنی لاگت میں ظاہر ہوئی ہے، لیکن اس میں مجتمع ہونے والا محن ، اس کے باوجود بھی اُس سے بہت کم ہے جتنا یہ زندہ محن کی جگہ حاصل کرتا ہے۔32؂

مصنوعات کو سستا کرنے کے خاص مقصد کے لئے مشینری کا استعمال اس طریقے سے محدود ہو جاتا ہے کہ مشینری کی تیاری میں ا




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے