مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر : (The Capital سرمایہ)

2023-01-16
داخلا نمبر 843
عنوان مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
شاخ مشینری اور جدید صنعت
پڑھا گیا 241101
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر کے بنیاد
مشینری اور جدید صنعت / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر - کی دوسری شاخیں-

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر


شاخ مشینری اور جدید صنعت
ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ2
اگلہ صفحہ-0--1--2-گذشتہ صفحہ

ُس سے کم محن خرچ ہونا چاہئے جتنا اس مشینری کو استعمال میں لانے سے معطل ہوتا ہے۔ تاہم سرمایہ دار کے لئے یہ استعمال مزید محدود ہے۔ محن کی ادائیگی کرنے کے بجائے وہ صرف اس پر لگائی جانے والی قوتِ محن کی قدر ہی کی ادائیگی کرتا ہے؛ پس اس کے لئے مشین کے استعمال کی حد مشین کی قدر اور اُس محن کی قدر کے مابین پائے جانے والے فرق سے متعین ہوتا ہے جس کی یہ جگہ حاصل کرتی ہے۔چونکہ ایک دن کے کام کی محنِ لازم اور محنِ زائد میں تقسیم مختلف ممالک میں مختلف ہے، بلکہ ایک ہی ملک میں مختلف ادوار ، یا صنعت کی مختلف ساخوں میں ایک جیسی نہیں رہتی؛ اور اس کے علاوہ چونکہ ایک وقت میں ایک مزدور کی حقیقی اُجرت اُس کی قوتِ محن کی قدر سے نیچے اور دوسرے وقت میں اُس سے اوپر چلی جاتی ہے ، اس لئے مشینری کی قیمت اور مشینری سے بدلی جانے والی قوتِ محن کی قیمت کا فرق ممکن ہے کہ بہت حد تک بدلتا رہے، چاہے مشین کی تیاری میں خرچ ہونے والی محنت اور اس سے بدلی جانے والی محنت کی کُل مقدار کا فرق مستقل ہی رہے۔33؂ لیکن یہ تو محض ماقبل کا فرق ہی ہے جوسرمایہ دار کے لئے ایک شے کی پیداوار کے سلسلے میں آنے والی لاگت کی تعیین کرتا ہے، اور مقابلے کے دباؤ کے ذریعے اُس کے عمل[شے کی پیداوار کے عمل] پر اثر انداز ہوتا ہے۔پس انگلستان میں آج کل ہونے والی مشینوں کی ایجادات ، جن کو صرف شمالی امریکہ ہی میں زیرِ استعمال لایا جا رہا ہے؛ جیسے سولہویں اور سرھویں صدی میں مشینیں صرف ہالینڈ میں استعمال ہونے کے لئے جرمنی میں ایجاد کی جاتی تھیں، اور جیسے اٹھاوھویں صدی کی فرانس کی بہت ساری ایجادات صرف انگلستان ہی کے استعمال میں آتی تھیں۔ پرانے ممالک میں مشینری کو جب صنعت کی کسی شاخ میں استعمال کیا جاتا تھا، تو یہ دوسری شاخوں میں محن کی اس قدر فراوانی کر دیتی کہ آخرالذکر میں قوتِ محن کی قدر سے گری ہوئی اُجرت مشینری کی راہ میں حائل ہو جاتی ہے، اور اُس سرمایہ دار کے نقطۂ نظر سے جس کا منافع، لگائے جانے والے مزدوروں کی کمی سے نہیں بلکہ اُن مزدوروں سے حاصل ہوتا ہے جن کی ادائیگی کی ہوتی ہے، اس قسم کے استعمال کو بے کار اور اکثر ناممکن قرار دیتا ہے۔ انگلستان میں اون کی مینوفیکچر کی کچھ شاخوں میں حالیہ برسوں میں بچوں کی ملازمت خاصی کم ہو رہی ہے، اور بعض صورتوں میں تو قریب قریب ختم ہو چکی ہے۔ کیوں؟ وہ اس لئے کہ قوانینِ کارخانہ نے بچوں کے دو سیٹ لازمی قرار دے دئے ہیں، ان میں سے ایک چھ گھنٹے کام کرے گا اور دوسرا چار گھنٹے۔ لیکن والدین نے‘‘ آدھا وقت کام کرنے والوں کو‘‘ پورا وقت کام کرنے والوں سے سستا بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔ پس‘‘ آدھا وقت کام کرنے والوں سے مشینری کی تبدیلی سے بھی34؂۔ جب ابھی عورتوں اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو کان کُنی کی اجازت نہیں تھی، اس وقت سرمایہ دار عریاں عورتوں اور لڑکیوں کو اکثر مردوں کے ساتھ عریاں کام کروانے پر غور کرتے۔ Yankeesنے پتھر توڑنے والی مشین ایجاد کی۔ انگلستان نے اسے استعمال نہ کیا، کیونکہ‘‘ پیسنے والا35؂ جو یہ کام کرتا ہے اُسے اپنے محن کے اتنے کم حصے کا معاوضہ ملتا ہے کہ ممکن تھا کہ مشینری سرمایہ دار کے لئے پیداواری لاگت میں اضافہ کر دے۔36؂ انگلستان میں اب بھی کہیں کہیں نہری کشتیوں کو کھینے کے لئے گھوڑوں کی جگہ عورتوں کو استعمال کیا جاتا تھا، 37؂کیونکہ گھوڑے اور مشینوں کی پیداوار کے لئے درکار محن ایک جانی پہچانی مقدار ہے، جبکہ زائد آبادی کی عورتوں کی بحالی کے لئے درکار محن تمام اعدادوشمار سے کم ہے۔ پس ہمیں انسانی قوتِ محن کا شرم ناک حد تک استعمال مشینری کی سرزمین ، انگلستان سے بڑھ کر اور کہیں نہیں ملتا۔




ٹوٹل صفحے3
موجودہ صفحہ2
اڳيون صفحو-0--1--2-گذريل صفحو

مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر ان داشلائوں میں استعمال ھے
مشینری کے ذریعے مصنوعہ میں منتقل ہونے والی قدر
مشینری اور جدید صنعت - موضوع کے دوسرے داخلے