مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 815
عنوان مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان
شاخ قدرِ زائد کی شرح
پڑھا گیا 225334
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان کے بنیاد
قدرِ زائد کی شرح / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان - کی دوسری شاخیں-

مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان


شاخ قدرِ زائد کی شرح
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

ہ -03پونڈ سوت ہے جو 12گھنٹے کے دوران میں خرچ ہونے والے آلاتِ محن کی قدر بیان کرتی ہے۔ اس سے اگلے 1گھنٹے اور12منٹ میں کاتنے والا 2پونڈ وزن کا سوت تیار کرتا ہے جس کی قدر 3شلنگ کے مساوی ہے، اور یہ قدر اس تمام قدر کے برابر ہے جو وہ 6گھنٹے کے محنِ لازم میں تیار کرتا ہے۔ اور آخری بات یہ کہ آخری 1گھنٹے اور12منٹ میں وہ مزید 2پونڈ وزن کا سوت تیار کرتا ہے جس کی قدر قدرِ زائد کے مساوی ہے اور یہ اُس کے محنِ زائد نے بقیہ آدھے دن میں تیار کی ہے۔حساب کتاب کا یہ طریقہ انگریز کارخانہ دار کے روزانہ کے استعمال میں آتا ہے۔ وہ کہے گا کہ پہلے 8گھنٹے یا دہاڑی کے -03حصے میں وہ اپنی روئی کی قدر کو واپس حاصل کرتا ہے اور اسی طرح باقی ماندہ گھنٹوں میں بھی۔ یہ محض اس فرق کے ساتھ مکمل طور پر ٹھیک طریقہ ہو گا اگر اس کو مکاں پر لاگو کرنے کے بجائے(جس میں مکمل شدہ مصنوعہ کے مختلف حصے ساتھ ساتھ رہتے ہیں) زماں کے ساتھ وابستہ کر دیا جائے(جس میں وہی حصے باری باری تیار کیے جاتے ہیں)۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں کے اذہان میں بہت ہی وحشیانہ نظریہ پک سکتا ہے ، بالخصوص ان کے ذہنوں میں جو اس مہیج میں عملی طور پر اتنی ہی دلچسپی رکھتے ہیں کہ اس میں قدر سے قدر پیدا ہوتا ہے جتنا کہ وہ نظریاتی طور پر اسے غلط سمجھ پاتے ہیں۔ یہ لوگ یہ سوچ بیٹھتے ہیں کہ ، مثال کے طور پر، ہمارا کاتنے والا اپنی دہاڑی کے پہلے 8گھنٹے میں روئی کی قدر کوپیدا کرتا ہے یا پھر بدلتا ہے۔ اس سے اگلے 1گھنٹے اور 36منٹ میں وہ گھسنے والے آلاتِ محن کی قدر پیدا کرتا ہے؛ اور اس سے اگلے 1گھنٹے اور 12منٹ میں مزدوری کی قدر پیدا کرتا ہے۔ اور یہ کہ وہ کارخانہ دار کے حضور قدرِصرف کی پیداوار کے لیے صرف وہی مشہورِ زمانہ آخری گھنٹہ وقف کرتا ہے۔ اس طریقے سے بے چارے کاتنے والے کو دوہرا معجزہ دکھانے پر مجبور کیا جاتا ہے یعنی نہ صرف اس کو روئی ، تکلا ، بھاپ کا انجن ، کوئلہ ، اور تیل وغیرہ پیدا کرنا اور ساتھ ساتھ ان سے کاتنابھی ہے ، بلکہ ایک دن کو پانچ دنوں میں بھی بدلنا ہے ۔ کیونکہ زیرِ بحث مثال میں خام مال اور آلاتِ محن کی تیاری پورے 12گھنٹے کی چارچار دہاڑیاں درکار ہیں اور ان کو کات کر سوت میں بدلنے کے لیے مزید ایک دن چاہیے۔ یہ کہ زر کی محبت ایسے معجزات کے لیے آسان بھروسہ پیدا کرتی ہے اور خوشامدیوں کے نظریات کی بھی کوئی کمی نہیں جو انہیں سچا ثابت کرنے کے لئے موجود ہیں، ذیل کے تاریخی واقعے کی عظمت سے عیاں ہے۔






ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

مصنوعہ کی قدر کے اجزا کا خود مصنوعہ کے متعلقہ اجزائے ترکیبی کے تناسبی حصوں کے ذریعے بیان ان داشلائوں میں استعمال ھے
قدرِ زائد کی شرح
قدرِ زائد کی شرح - موضوع کے دوسرے داخلے