موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔ : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 824
عنوان موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 224612
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔ کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔ - کی دوسری شاخیں-

موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4-گذشتہ صفحہ

؂ اس مقصد کے حصول کے لئے اور تساہل پسندی، عیاشی،اور تعیش مزاجی کو ختم کرنے کے لئےصنعتی جذبات کو ابھارنے کے لئے اپنے کارخانوں میں محن کی اُجرت کم کرنے کے لئے اور ملک پر غریبوں کے لئے کی گئی بھاری ادائیگیوں کوکم کرنےکے لئے سرمائے کے ہمارے مخلص ایکارٹمندرجہ بالا آزمودہ نسخہ پیش کرتے ہیں تا کہ ایسے مزدوروں کو جو رعایا کی امداد پر انحصار کرنے لگتے ہیں ، یا دوسرے لفظوں میں جو بالکل کنگال ہو جاتے ہیں اُنہیں کسی آئیڈیل ورک ہاؤسمیں بند کر دیا جائے۔ ضروری ہے کہ ایسے آئیڈیل ورک ہاؤس دہشت کدے بنا دیے جائیں نہ کہ غریبوں کی پناہ گاہیں،جہاں پر ان کو وافر مقدار میں خوراک مہیا کی جائے اور عمدہ قسم کے لباس بھی بہم پہنچائے جائیں اور جہاں وہ کوئی بھی کام نہ کریں۔94؂ اس دہشت کدے میں یعنی اس آئیڈیل ورک ہاؤس میں غریبوں کو چاہیے کہ وہ دن میں 14گھنٹے کام کریں جس میں واجبی سا وقت کھانے کے لئے ہو ، اور اسے ایسے انداز میں منظم کیا جائے کہ صافی محن کے لئے پورے 12گھنٹے بچ رہیں۔95؂

محن کے 12گھنٹے روزانہ ایک آئیڈیل ورک ہاؤس میں 1770کے دہشت کدےمیں !اس سے 63سال بعد یعنی 1833میں انگلستان کی پارلیمنٹ نے 13سے 18سال کے بچوں کے لئے صنعت کی 4شاخوں میں دیہاڑی کوگھٹاتے ہوئے پورے 12گھنٹے کر دیاتو انگلستانی صنعت کا یومِ حساب طلوع ہو گیا! 1852میں جب Louis Bonaparteنے بورژوازی سماج میں اپنی ساکھ بنانے کے لئے قانونی طور پر مقرر کردہ دیہاڑی کے اوقات میں مداخلت کی تو فرانسیسی مزدور طبقہ یک زبان ہو کر چلا اُٹھا : ہمارے لئے وہی قانون اچھا ہے جو جمہوریہ کی قانون سازی کے مطابق دیہاڑی کو 12گھنٹے تک محدود رکھتا ہے !96؂ Zurichکے مقام پر دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے کام کی معیاد 12گھنٹے روزانہ ہے؛ Aarguaمیں سال 1862میں 13سے 16سال کی عمرتک کے بچوں کے لئے کام کا دورانیہ -03گھنٹے سے کم کر کے 12گھنٹے کر دیا گیا؛ اور آسٹریلیا میں 1860میں کام کا یہی دورانیہ 14 سے 16سال کی عمرکے بچوں کے لئے مقرر کیا گیا۔97؂ سال 1770سے اب تک یہ کیسی ترقی ہوئی ہے !میکالے تو بڑا تحسین آمیز نعرہ لگاتا ہے!

کنگالوں کے لئے دہشت کدہ جس کے بارے ،میں 1770کا ہر سرمایہ دار محض روحانی خواب دیکھ سکتا ہے؛ چند سال گزرنے کے بعد ایک عظیم محنت کدے کی صورت میں خود صنعتی مزدور کے لئے نمودار ہوا۔ اس کو فیکٹری کہا جاتا ہے۔اور اس اب کے بارحقیقت کے سامنے تخیل ہوا ہو جاتا ہے۔






ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ4
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4-گذريل صفحو

موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔ ان داشلائوں میں استعمال ھے
موزوں دیہاڑی کے حصول کے لیے جد وجہد۔
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے