مینوفیکچر کادو رُخا آغاز : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 835
عنوان مینوفیکچر کادو رُخا آغاز
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 242113
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مینوفیکچر کادو رُخا آغاز کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مینوفیکچر کادو رُخا آغاز - کی دوسری شاخیں-

مینوفیکچر کادو رُخا آغاز


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

ی تقسیمِ کار کی زیادہ واضح تفہیم کے لئے مندرجہ ذیل نکات کی مضبوط گرفت ضروری ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ یہاں پر ایک پیداواری عمل کی اس کے یکے بعد دیگرے آنے والے مختلف مدارج میں تقسیم، ایک دستکاری میں ہاتھ سے سرانجام دئے جانے والے یکے بعد دیگرے آنے والے مراحل سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ضروری ہے کہ ہر امر کو،چاہے یہ پیچیدہ ہو یا سادہ ، ہاتھ سے سرانجام دیا جائے ۔اس سے دستکاری کے خاصے کو برقرار رکھاجا تاہے۔ اس وجہ سے یہ اوزاروں کے استعمال کے سلسلے میں مزدور کی قوت، مہارت، سُرعت اور اعتماد کا مرہونِ منت ہوتا ہے۔ دستکاری بدستور بنیاد ہی رہتی ہے۔ یہ مختصرسی تکنیکی بنیاد کسی صنعتی پیداوار کے مخصوص عمل کے سائنسی تجزئے کے امکانات خارج کر دیتی ہے کیونکہ اب بھی یہ شرط موجود ہے کہ ہر جزئیاتی کام جس میں سے مصنوعہ گذرتی ہے ، کے لئے لازمی ہے کہ یہ ہاتھوں سے سر انجام دیے جانے اور اس وجہ سے اس قابل ہو کہ یہ ایک الگ دستکاری کی تشکیل کر سکے۔ وجہ اس کی صرف یہ ہے کہ اس طریقے سے دستکاری اب بھی پیداواری عمل کی بنیاد تشکیل دے رہی ہے اور یہ کہ ہر مزدور کے لئے ایک خاص امر کی انجام دہی مخصوص ہو چکی ہے، اور باقی ساری عمر کے لئے اس کی قوتِ محن اس مفصل عمل کے ایک جزو میں بدل چکی ہے۔

دوسری بات یہ کہ، محن کی یہ تقسیمِ کار مخصوص نوع کا اشتراکِ عمل ہے، اور اس کے بہت سارے نقائص اشتراکِ عمل کے عمومی خاصے سے برآمد ہوتے ہیں نہ کہ اُس کی اپنی مخصوص بنتر سے۔




ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

مینوفیکچر کادو رُخا آغاز ان داشلائوں میں استعمال ھے
مینوفیکچر کادو رُخا آغاز
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے