مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 837
عنوان مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 225990
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر - کی دوسری شاخیں-

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ،

مسلسل مینوفیکچر

THE TWO FUNDAMENTAL FORMS OF MANUFACTURE: HETEROGENEOUS MANUFACTURE, SERIAL MANUFACTURE



مینوفیکچر کی تنظیم و ترتیب دو اساسی بُنتروں کی حامل ہوتی ہے جو اتفاقی طور پر مدغم ہونے کے باوجودبنیادی طور پر ہی دو مختلف اقسام ہیں، مزید برآں مشینری پر منحصر مینوفیکچر کی جدید صنعت میں ہونے والی تبدیلی کو پروان چڑھانے میں بہت واضح کردار ادا کرتی ہے ۔ یہ دوہرا خاصہ بنائی جانے والی چیز کی نوعیت سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ چیز یا تو الگ الگ بننے والی جزوی مصنوعات کو میکانکی انداز میں جوڑنے سے حاصل ہوتی ہے یا اپنی تیارشدہ ساخت کے لئے عوامل اور امور کے باہم مربوط سلسلے کی مرہون منت ہے۔

مثال کے طور پر ایک انجن( locomitive )0 5,00سے زائد مکمل حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم اسے مینوفیکچر کی پہلی مکمل مثال کے بطور نہیں لیا جا سکتاکیونکہ یہ جدید میکانکی صنعت کا ساختہ ہے۔ لیکن ایک گھڑی[ایسی مثال] بن سکتی ہے۔ اور ولیم پیٹی نے مینوفیکچر میں محن کی تقسیمِ کار کی وضاحت کے لئے اسے استعمال بھی کیا ہے۔ اگلے زمانے میں یہ نیورمبرگNurembergکے ایک دستکار کا انفرادی کام تھا، اب گھڑی سازی جزویاتی مزدوروں کی کثیر تعداد کی سماجی مصنوعہ بن چکی ہے۔ جیسے بڑا سپرنگ بنانے والے، ڈائل بنانے والے، چکر دار سپرنگ بنانے والے، جڑاؤں سراخ بنانے والے، یاقوتی لیور بنانے والے، سوئیاں بنانے والے، ڈبیہ بنانے والے، پیچ بنانے والے، ملمع کاری کرنے والے، اس کے علاوہ کئی ذیلی تقسیمیں بھی ہیں،چکر بنانے والے( تانبے اور فولاد کا الگ الگ)پِن بنانے والے، حرکت جاری کرنے والے،(جو پہیوں کو قبضوں پر لگاتے ہیں، پھَل کو صیقل کرتے ہیں)، محور یعنی چول بنانے والے(پہیوں اور سپرنگوں کو چالو کرتے ہیں )،(پہیوں میں نشان ڈالتا ہے، ٹھیک سائز کے سوراخ کرتا ہے)، ناب بنانے والے، نابوں کے لئے سلنڈر بنانے والے، ناب کے پہیے بنانے والے، متوازی پہیے بنانے والے، raquetteبنانے والے،( گھڑی کو چلانے کا سازوسامان )،(ناب کی چال درست کرنے والے)، پھر( سپرنگ کے لئے ڈبیہ کی تیاری کرتے ہیں )فولاد کو صیقل کرنے والے، پہیہ صیقل کرنے والے، پیچ صیقل کرنے والے، اشکال چھاپنے والے، ڈائل پر روغن چڑھانے والے،( روغن کو تانبے پر پگھلاتے ہیں)،( خول کو لٹکانے کے لئے چھلے بنانے والے )، (پیتل کے قبضے پر خول چڑھانے والے)،( خول کو کھولنے والے سپرنگ لگاتا ہے )وغیرہ وغیرہ۔ اور آخر میں repasseurکا کام ہے جو گھڑی کے تمام پرزہ جات کو باہم جوڑ دیتا ہے اور اسے تیار شدہ حالت میں آگے منتقل کر دیتا ہے۔ گھڑی کے تھوڑے سے پرزے ہی زیادہ ہاتھوں سے ہو گزرتے ہیں۔ یہ تمام کے تمام membra disjectaپہلی بار ایک ایسے ہاتھ میں چلے جاتے ہیں جو اُنہیں ایک میکانکی کُلیت میں مربوط کر دیتا ہے۔زیرِ نظر مسئلے کی مانند اسی طرح ہر تیار شدہ چیزکے سلسلے میں، تیار شدہ مصنوعہ اور اس کے مختلف اور الگ الگ نوعیت کے اجزاکے مابین یہ خارجی تعلق اِس بات کو محض اتفاقیہ امر بنا دیتا ہے آیا کہ جزویاتی مزدوروں کو ایک کارگاہ میں یکجا کیا گیا ہے یا نہیں۔ممکن ہے کہ یہ جزویاتی امور بہت سی آزاد دستکاریوں کی مانند جاری رہیں، جیسا کہ Country of Vaud and Neufchatel میں ہے، جبکہ جنیوا میں بہت سی مشینی گھڑی ساز صنعتیں ایسی ہیں جہاں جزویاتی مزدور صرف ایک سرمایہ دار کے کنٹرول براہِ راست اشتراک عمل کرتے ہیں۔ اور آخرالذکر معاملے میں تو یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ڈائیل، سپرنگ، اور خول caseخود فیکٹری میں کم ہی بنائے جاتے ہیں۔ گھڑیوں کے شعبے میں بطور پیداوار کنندہ کے گھڑیوں کے کام کو مشینی مینوفیکچر کی سطح پر اور مزدوروں کے ارتکاز کے ساتھ جاری رکھنا صرف مستثنیٰ حالات ہی میں منافع بخش ہے کیونکہ گھر پر کام کرنے کے خواہش مند مزدوروں کے درمیان مقابلہ زیادہ ہے۔اور چونکہ کام کو کثیر النوع امور کی شکل میں لخت لخت کر دینے سے آلاتِ محن کا مشترک استعمال نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے، اس لئے سرمایہ دار کام کو بکھیر کر محض کارگاہوں پر ہونے والا خرچ ہی بچا سکتا ہے۔7؂ تاہم سرمایہ دار کے لئے کام کرنے والے مزدور کی حیثیت __اگرچہ وہ اپنے گھر پر کام کرتا ہے__ایسے آزاد دستکار سے بہت مختلف ہے جو صرف اپنے گاہکوں کے لئے کام کرتا ہے۔8؂

مینوفیکچر کی دوسری قسم یعنی اس کی پختہ شکل ایسی چیزیں بناتی ہے جو تکمیل کے باہم مربوط مراحل سے گزرتی ہے، یعنی جو ایسے مراحل کے درجہ بدرجہ سلسلے ہیں ۔ جیسے سوئی کی مینوفیکچر میں وہ تار [جس سے سوئی بنتی ہے] تقریباً 72ہاتھوں سے گزرتی ہے اور بعض اوقات مختلف 92جزویاتی مزدوروں کے ہاتھوں سے ہو گزرتی ہے۔

جب اس قسم کی مینوفیکچر پہلی مرتبہ شروع ہوتے ہوئے بکھری ہوئی دستکاریوں کو یکجا کرتی ہے اس وقت یہ اُن خلاؤں میں کمی کر دیتی ہے جن کی بدولت پیداوار کے مختلف مراحل ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ ایک مرحلے سے گزر کر دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے، اسی طرح وہ محن بھی کم ہو جاتا ہے جو یہ منتقلی کرتا ہے۔9؂ ایک دستکار کی نسبت سے[اس میں] پیداواری قوت بھی حاصل ہوتی ہے اور[پیداواری قوت کا] ایسا حصول مینوفیکچر کے اشتراکِ عمل کے عمومی خاصے کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ دوسری طرف محن کی تقسیمِ کار ، جو مینوفیکچر کا تخصیصی اصول بھی ہے، پیداوار کے مختلف مراحل کی علیحدگی اور ایک دوسرے سے آزادی کا تقاضا کرتا ہے ۔ ان بکھرے ہوئے امور کے مابین ربط کا قیام اور اسے بنائے رکھنا چیزوں کی ایک سے دوسرے ہاتھ اورایک سے دوسرے عمل میں مربوط منتقلی کو لازمی بناتا ہے۔ جدید میکانکی صنعت کے نقطۂ نظر سے یہ لازمیت ایک خاصے کے بطور اور ایسے گھاٹے کی صورت میں سامنے آتی ہے جو بہت مہنگا پڑتا ہے، یہ ایک ایسی خاصیت ہے جو مینوفیکچر کے اصول میں چھپی ہوتی ہے۔10؂

اگر ہم اپنی توجہ خام موادوں کے مخصوص انبار کی طرف مرکوز کر دیں، مثال کے طورپر کاغذ کی مینوفیکچر میں چیتھڑوں پر ، یا سوئی کی مینوفیکچر کے سلسلے میں تار پر، تو ہمیں معلوم ہو گا کہ یہ اپنی تکمیل تک مختلف جزویاتی مزدوروں کے ہاتھوں میں مراحل کا ایک طویل سلسلہ طے کرتے ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم کارگاہ کا مجموعی طور پر جائزہ لیں تو ہمیں ایک ہی وقت میں پیداوار کے تمام مراحل کے لئے خام مال نظر آئے گا۔ کُلیاتی مزدور جو اپنے بہت سے کاموں کے ایک سیٹ میں ایک قسم کے اوزار لیتے ہوئے پہلے تار کو کھینچتا ہے، اوردوسرے سیٹ میں دوسری قسم کے اوزاروں کے ساتھ بیک وقت ہی اُسے سیدھا کرتا ہے، دوسرے ہاتھ اُسے کاٹتا ہے، اگلے ہاتھ نشان لگا تا ہے، وغیرہ وغیرہ۔مختلف تفصیلی امور جو وقت کے لحاظ س




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ0
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

No Article found
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے