مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 837
عنوان مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 226020
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر - کی دوسری شاخیں-

مینوفیکچر کی دو اساسی بُنتریں: غیر متجانس مینوفیکچر ، مسلسل مینوفیکچر


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2--3-گذشتہ صفحہ

یکے بعد دیگرے آتے تھے ، اب بیک وقت ہو چکے ہیں، اور ایک جگہ میں ایک ساتھ چلتے ہیں۔ پس مخصوص وقت میں تیار شدہ اشیاء کی زیادہ مقدار دیتے ہیں۔11؂ یہ سچ ہے کہ اس طرح بیک وقت کام کرنا مجموعی طور پر اس پیداوارمیں عمومی اشتراکِ عمل کی وجہ سے ہے۔ لیکن مینوفیکچر کواشتراکِ عمل کے سلسلے میں نہ صرف بنے بنائے حالات میسر ہوتے ہیں بلکہ یہ کسی حد تک ایسے حالات دستکار محن کی مزید تقسیم سے پیدا بھی کرتا ہے، دوسری طرف یہ عملِ محن کی اس سماجی تنظیم کو ،ہر مزدور کو محض ایک جزوکے ساتھ باندھ کرہی سر انجام دیتا ہے۔

چونکہ ہر جزویاتی مزدور کی جزوی مصنوعہ صرف ایک ہی تکمیل شدہ چیز کی تشکیل میں ایک مخصوص درجہ ہے [چنانچہ] ہر مزدور یا مزدوروں کا ایک گروہ ایک دوسرے مزدور یا مزدوروں کے ایک دوسرے گروہ کے لئے خام مال تیار کرتا ہے۔ ایک کے محن کا نتیجہ کسی دوسرے کے محن کا نقطۂ آغاز ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک مزدور ہر دوسرے کو براہِ راست کام مہیا کرتا ہے۔ہر جز وی عمل میں مطلوبہ اثر حاصل کرنے کے لئے درکار ضروری عرصۂ محن کا تجربے سے پتا چلتا ہے،اور مجموعی طور پر مینوفیکچر کے میکانزم کی بنیاد اس مفروضے پر استوار ہوتی ہے کہ مخصوص وقت میں مخصوص نتیجہ حاصل کیا جائے گا۔ ایسا اس مفروضے کی وجہ ہی سے ممکن ہوتا ہے کہ مختلف معاون امورِ محن بے روک ، بیک وقت اور ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ امور کا ایک دوسرے پر اور نتیجتاً مزدور پر براہِ راست انحصار اُن [مزدوروں] میں سے ہر ایک کو اس بات پر مجبور کرتا ہے کہ وہ کام کے لئے درکار ضروری وقت سے زیادہ صَرف نہ کریں۔ پس یہاں ایک ایسا تسلسل، ہم آہنگی، باقاعدگی، ارتباط 12؂اور ایک مختلف نوعیت کا ارتکازِ محن پایا جاتا ہے جو آزاد دستکاری یا محض سادہ اشتراکِ عمل میں بھی نہیں ملتا۔ یہ قانون __ایک شے پر خرچ کیا جانے والا عرصۂ محن اُس سے متجاوز نہیں ہونا چاہیے جو اُس کی پیداوارکے لئے سماجی طور پر ضروری ہے__اشیاء کی پیداوار میں عموماً محض مقابلے کے اثر سے قائم ہوا ہوالگتا ہے چونکہ اگر ہم اس بات کو لگے بندھے الفاظ میں بیان کریں توہر انفرادی پیداکار اپنی شے کواس کی منڈی کی قیمت پر بیچنے پر مجبور ہے۔ اس کے برخلاف مینوفیکچر میں ایک خاص وقت میں مصنوعہ کی خاص مقدار کا حصول خود پیداو اری عمل ہی کا تکنیکی اصول ہے۔13؂

تاہم مختلف امور کے لئے[وقت کے ] غیر مساوی دورانئے درکار ہوتے ہیں، چنانچہ مساوی وقفوں میں ان سے جزویاتی مصنوعات کی غیر مساوی مقداریں حاصل ہوتی ہیں۔ اب اگر کسی مزدور کو ہر روز اُنہی امور کی انجام دہی کرنی پڑے تو ہر امر کی انجام دہی کے لئے مزدوروں کی مختلف تعداد کا موجود ہونا لازمی ہے ۔ مثال کے طور پر ٹائپtype کی مینوفیکچر میں چار founders ، اور دو rubberکو توڑنے والے ہوتے ہیں۔ founderایک گھنٹے میں 2,000کی تعداد میں typeلگاتا ہے، بریکر 4,000کو توڑتا ہے، اور ربڑ کا صیقل گر 8,000۔ یہاں بھی ہمیں اشتراکِ عمل کا اصول اپنی سادہ ترین صورت میں نظر آتا ہے؛ یعنی ایک ہی قسم کا کام کرنے والوں کو بیک وقت کام پر لگا دینا۔ صرف اب ہی یہ اصول ایک کُلی organicتعلق کا اظہار بنتا ہے۔ محن کی تقسیمِ کار__جیسی مینوفیکچر میں اختیار کی جاتی ہے__نہ صرف سماجی اجتماعی محن کے مختلف حصوں کو خواصی طور پر سادہ بناتی ہے اور اس کی تضریب کرتی ہے بلکہ یہ ایک طے شدہ ریاضیاتی تعلق یا تناسب کی بھی تخلیق کرتی ہے جو ان حصوں کے مقداری تناسب کو منظم کرتا ہے۔ مطلب یہ کہ ہر جزویاتی امر کے لئے مزدوروں کی متعلقاتی تعداد یا مزدوروں کے ایک جتھے کا متعلقاتی حجم ۔ سماجی عملِ محن کی خواصی ذیلی تقسیم کے ساتھ ساتھ یہ اُس عمل کے لئے مقداری اصول اور تناسب بھی قائم کرتی ہے۔

مختلف گروہوں میں کام کرنے والے جزویاتی مزدوروں کے لئے _جب کہ وہ بڑے پیمانے پر پیدا وار کر رہے ہوں_ تجربے کی رو سے جب ایک بارموزوں ترین تناسب قائم ہو جائے ، تو اس پیمانے میں صرف گروہوں کی تعداد بڑھانے ہی سے وسعت لائی جا سکتی ہے۔14؂بہتری پیدا کرنے کی صورت یہ ہے کہ ایک ہی مزدور مختلف کام بڑے پیمانے پر بھی اتنے اچھے انداز سے سر انجام دے سکتا ہے جتنا چھوٹے پیمانے پر: مثال کے طور پر نگہبانی کا محن، جزوی مصنوعہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانا، وغیرہ ۔ایسے امور کو الگ الگ کر دینا ، اور اُنہیں ایک خاص مزدور کے سپرد کر دینا اُس وقت تک سود مند ثابت نہیں ہو سکتا جب تک کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔ لیکن یہ اضافہ ہر گروہ میں ایک خاص تناسب کے تحت ہونا چاہئے۔

مزدوروں کا وہ الگ تھلگ گروہ جسے کوئی بھی خاص جزوی منصب سونپا گیا ہو متجانس عناصر سے تشکیل پاتا ہے، اوریہ[پیداواری ڈھانچے ] میکانزم کے اجزائے ترکیبی میں سے ایک ہوتا ہے۔ تاہم مینوفیکچرکی بہت ساری جگہوں میں یہ جتھہ خود بھی محن کی ایک منضبط شکل ہوتا ہے اور کُل میکانزم اسی ابتدائی organism کی تکرار یا تضریب ہی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پرشیشے کی بوتلوں کی مینوفیکچر ہی کو لیتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر مختلف تین مراحل میں منقسم ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے ابتدائی مرحلہ ہے، جس میں چونے اور ریت کے ذرات کو ملاتے ہوئے شیشے کے اجزاء تیار کئے جاتے ہیں۔15؂ پھر اُنہیں مائع شیشے کی شکل دے دی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے پر مختلف تفصیلی مزدور کام پر لگائے جاتے ہیں۔ اسی طرح آخری مرحلے میں سُکھانے والے بھٹی سے تیار شدہ بوتلیں ہٹانے، ترتیب دینے اور پیک کرنے میں بھی تفصیلی مزدوروں سے کام لیا جاتا ہے۔ ان دونوں مراحل کے درمیان شیشے کو پگھلانے کا مرحلہ آتا ہے، یعنی مائع حجم کی کارپردازی۔ بھٹی کے ہر دھانے پرThe Whole نام کا ایک جتھہ کام کرتا ہے، جس میں ایک بوتل ساز یا فنشر، ایک ہوا مارنے والا، ایک سمیٹنے والا، ایک putter up(اٹھا کر اوپر رکھنے والا)یا whetter outاور ایک taker inشامل ہوتے ہیں۔ یہ پانچ تفصیلی مزدور ایک واحد فعال میکانزم کے اس قدر اہم اجزاء ہوتے ہیں جو محض ایک کُلیت ہی کی صورت میں کام کر سکتے ہیں، چنانچہ پانچوں کے باہم اشتراک میں آنے پر ہی کوئی فعل سر انجام دے سکتے ہیں۔ اگر ان میں سے ایک رُکن بھی کم ہو جائے تو سارا جتھہ ہی مفلوج ہو کر رہ جائے۔ لیکن شیشے کی ایک بھٹی کے کئی دہانے ہوتے ہیں(انگلستان کی بھٹیوں میں 4سے لے کر 6تک )اور ہر دھانے پر مٹی کا بنا ہوا پگھلانے والا بڑا سا برتن ہوتا ہے، جو مائع شیشے سے لبریز ہوتا ہے اور ان پر مزدوروں کے اسی طرح کے پانچ رُکنی جتھے مستعد ہوتے ہیں۔ ہر جتھے کا انتظام محن کی تقسیمِ کار پر مبنی ہوتا ہے، لیکن مختلف جتھوں کے درمیان ربط سادہ اشتراکِ عمل سے بنتا ہے جو ذرائع پیداوار م




ٹوٹل صفحے4
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2--3-گذريل صفحو

No Article found
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے