نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر : (The Capital سرمایہ)

2022-12-23
داخلا نمبر 826
عنوان نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر
شاخ دیہاڑی
پڑھا گیا 178784
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر کے بنیاد
دیہاڑی / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر - کی دوسری شاخیں-

نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر


شاخ دیہاڑی
ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1-گذشتہ صفحہ

اڑی مقرر کی جائے۔ جب تک یہ شاندار مقصد حاصل نہیں ہو جاتا ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک تحریک چلانا ہو گی۔ 161؂اس اثنا میں بین الاقوامی مزدور طبقے کی تنظیم نے جنیوا میں لندن جنرل کونسل کے مشورے پر یہ قرار داد منظور کی کہدیہاڑی کی حد بندی ایک ایسی ابتدائی شرط ہے جس کے بغیر اصلاح اور مزدور کی آزادی کی ہر کوشش رائیگاں ہی رہے گی......کانگرس دیہاڑی کے لئے قانونی حد آٹھ گھنٹے تجویز کرتی ہے۔

اس طرح سے اوقیانوس کی دونوں جانب مزدور طبقے کی تحریک جس نے پیداوار کی صورت احوال سے خود بخود نشوونما پائی تھی؛ انگلستانی فیکٹری معائنہ کار R. J. Saundersکے ان الفاظ کی تصدیق کرتی ہے: سماج کی اصلاح کے لئے اٹھائے جانے والے مزید اقدامات سے اس وقت تک کامیابی کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی جب تک محن کے گھنٹے متعین نہیں ہوتے، اور اس متعینہ حد پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہوتا۔162؂

یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ہمارا مزدور جب پیداواری عمل سے باہر آتا ہے تو وہ وہ نہیں ہوتا جو اس عمل میں داخل ہوا تھا۔منڈی میں وہ شے کے مالک( یعنی قوتِ محن )کی حیثیت سے اسی شے کے دوسرے مالکان کے روبرو کھڑا ہوتا ہے، مطلب یہ کہ فروخت کنندہ بمقابلہ فروخت کنندہ۔ جس معاہدے کے تحت اس نے سرمایہ دار کے ہاتھوں اپنی قوتِ محن فروخت کو فروخت کیا اس سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ اس نے اپنے آپ کو آزادانہ فروخت کر ڈالا۔ان کی باہمی معاملت مکمل ہونے کے بعد یہ دریافت ہوا کہ وہ کبھی بھی آزاد فرد نہیں تھا_ جس وقت کے دوران وہ اپنی قوتِ محن کی فروخت میں آزاد ہے163؂ ، اسی وقت میں وہ اسے فروخت کرنے پر مجبور بھی ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ خون چوسنے والی بدروح مزدور پر اس وقت تک اپنی گرفت ڈھیلی نہیں کرے گیجب تک اس کے جسم کا ایک ایک پٹھہ، عصبیہ ،اور خون کا ایک ایک قطرہ بھی نچوڑ نہیں لیا جاتا۔ 164؂جو اژدہا ان کے دکھوں کی وجہ ہے اس کے خلاف تحفظ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مزدور سر جوڑ کر بیٹھ جائیں؛ اور ایک طبقے کی حیثیت سے قانون کی منظوری کے لئے دباؤ ڈالیں ۔ اور یہ قانون ایسی مضبوط ترین سماجی رکاوٹ بن جائے جو مزدور کوخود اپنی ذات اور اپنے کنبے کی،سرمائے کے ہاتھوں فروخت کے ذریعے موت اور غلامی کے غار میں دھکیلنے سے روک لے۔165؂انسان کے ناقابلِ بُعد حقوقکی پر شکوہ فہرست کی جگہ قانونی طور پر مقرر کردہ دیہاڑی کا سادہ سا منشور آتاہے جواس بات کی وضاحت کرے گا کہ مزدور کا فروخت کیا ہوا وقت کب ختم ہوتا ہے ، اور اس کا اپنا وقت کب شروع ہوتا ہے۔ 166؂یہ کیسی [عمدہ]تبدیلی ہے!




ٹوٹل صفحے2
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1-گذريل صفحو

نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر ان داشلائوں میں استعمال ھے
نارمل دیہاڑی کے حصول کی جدوجہد۔ انگلستانی قانونِ کارخانہ کا دوسرے ممالک پر اثر
دیہاڑی - موضوع کے دوسرے داخلے