14حوالہ جات و حواشی : (The Capital سرمایہ)

2023-01-14
داخلا نمبر 840
عنوان 14حوالہ جات و حواشی
شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
پڑھا گیا 234584
داخلا کا حوالا: fahad

داخلا کے حوالے موجہد نھیں

تصاویر نھیں ملیں

14حوالہ جات و حواشی کے بنیاد
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر / سرمایہ / کارل مارکس / سوشلسٹ لٹریچر / انقلاب /

14حوالہ جات و حواشی - کی دوسری شاخیں-

14حوالہ جات و حواشی


شاخ محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر
ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ1
اگلہ صفحہ-0--1--2--3--4-گذشتہ صفحہ

کہ یہ پیداواری عمل کی کیمیاوی اور طبعی صورتِ احوال کو منضبط کرنے سے بے بحرا ہوتا ہے۔

14؂۔‘‘ جب( ہر مینوفیکچری کی مصنوعات کی مخصوص نوعیت کے مطابق )امور کی مخصوص تعداد میں تقسیم طے ہو جاتی ہے ، ساتھ یہ بھی حساب لگ جاتا ہے کہ کتنے آدمیوں کو ملازم رکھنا ہے، تو باقی کی تمام مینوفیکچریز جو اسی تناسب سے ملازم نہ رکھیں ، شے کو مہنگی قیمت پر بنائیں گے ۔یہی وجہ بڑے حجم کے مینوفیکچر اداروں کی ہے۔

15؂۔ انگلستان میں ڈھلائی والی بھٹی شیشے کی بھٹی سے مختلف ہوتی ہے جس میں شیشے کا کام ہوتا ہے۔ بلجیم میں ایک ہی بھٹی سے دونوں کام لئے جاتے ہیں۔

16؂۔اس بات کا مطالعہ ولیم پیٹی، جان بلر، اور اینڈریو یارنٹن سے کیا جا سکتا ہے ، کتابThe Advantages of the East India Trade,اور جان ونڈرلنٹ ، دوسروں کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

17؂۔ سولھویں صدی کے اختتام تک فرانس میں کچ دھاتوں کا سفوف بنانے اور دھونے کے لئے ابھی تک اوکھلیاں اور چھلنیاں استعمال ہوتی رہیں۔

18؂۔ مشینری کے ارتقا کی ساری کی ساری تاریخ کو غلہ کی مِلوں کی تاریخ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انگلستان میں فیکٹری کو ابھی تک‘‘ مِل کہا جاتا ہے۔ جرمنی میں اس صدی کے پہلے عشرے میں تکنیکی کاموں کے لئےmuhleکی اصطلاح ابھی تک نہ صرف اس مشینری کے لئے مستعمل ہے جسے فطرت کی قوتوں سے چلایا جاتا ہے بلکہ اُن تمام مینو فیکچریوں سے بھی جن میں مشینری کی طرز کے آلات استعمال ہوتے ہیں۔

19؂۔اس بات کی تفصیل اس کتاب کے چوتھے حصے میں آئے گی کہ آدم سمتھ نے محن کی تقسیم سے متعلقہ ایک بھی نیانظریہ نہیں پیش کیا۔ لیکن جو چیز اُسے مینوفیکچر کے عہد کا ایک عظیم سیاسی معاشیات دان بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اُس نے محن کی تقسیمِ کار پر زور دیا ہے۔وہ واجبی سا حصہ جسے وہ [یعنی آدم سمتھ ] مشینری کو تفویض کرتا ہے ، جدید میکانکی صنعت کے ابتدائی ایام میں Lauderdale کے بحث مباحثے کی وجہ بنا ،اور بعد ازاں یورے کے اختلاف رائے کی وجہ بنا۔آدم سمتھ بھی آلاتِ محن میں فرق کو گڈ مڈ کر دیتا ہے، جس میں خود جزویاتی مزدوروں نے مشینری کی ایجاد کے ساتھ متحرک کردار ادا کیا۔آخرالذکر میں مینوفیکچریوں میں کام کرنے والے مزدور نہیں بلکہ پڑھے لکھے آدمی، دستکار، حتیٰ کہ کسان ہیں جو اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔(Brindley )

20؂۔ ماسٹر مینو فیکچرر کام کو مختلف مدارج میں تقسیم کرتے ہوئے کہ انہیں ایسے مختلف عملوں میں سر انجام دیا جائے جن میں ہر ایک کو قوت یا مہارت کا مختلف درجہ درکار ہوتا ہے ، ان دونوں کی ٹھیک ٹھیک مقدار خرید سکتا ہے جو ہر دو عملوں کے لئے ضروری ہے؛ جبکہ تمام کا تمام کام اگر ایک ہی کاریگر کو کرنا پڑے تو اُس کے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ اس کے پاس ہر مشکل عمل کی انجام دہی کے لئے معقول مہارت اور ہر کٹھن عمل کی انجام دہی کے لئے معقول قوت موجودہو جن میں اس چیز کو منقسم کیا گیا ہے۔( Ch. Babbage, l. c., ch. xix.)

21؂۔ مثال کے طور پر کسی پٹھے کی غیر متوازن افزائش، یا کسی ہڈی کی ٹیڑھی بڑھوتری۔

22؂۔ تفتیشی کمشنروں میں سے ایک نے سوال کیا کہ چھوٹے بچوں کو کس طرح مسلسل کام پر لگائے رکھا جاتا ہے؛ اور شیشے کی ایک مینوفیکچری کے جنرل منیجر نے اس کا بڑا معقول جواب دیا کہ:‘‘ جب وہ ایک بار کام شروع کر دیں تو اپنے کام سے غفلت نہیں کرتے، اُن کے لئے ضروری ہے کہ لگے رہیں؛ اُن کی مثال ایسے ہی ہے جیسے مشین کے پُرزے۔(Children s Empl. Comm.., 4th Rep., 1865, p.247.)

23؂۔ ڈاکٹر یورے اپنی جدید میکانکی صنعت کی تقریظ میں پچھلے معیشت دانوں کی نسبت مینوفیکچر کے مخصوص خاصے کو زیادہ چابکدستی کے ساتھ بیان کرتا ہے جن کے پاس اس سلسلے میں اس جیسی اختلافی رائے نہ تھی۔ وہ اس امر کو اپنے مخالفین جیسے Babbage سے بھی زیادہ بہتر انداز میں بیان کرتا ہے جو اگرچہ ریاضی اور میکانیات کے معاملے میں اس سے بہت بڑھیا ہے لیکن میکانکی صنعت کو مینو فیکچر کے نقطہ ٔ نظر ہی سے دیکھ پاتا ہے۔ یورے کہتا ہے کہ‘‘ یہ حصول .... فطرتی بات ہے ہر [کام] کے لئے ایک مناسب قدر اور لاگت کا محن کار مخصوص کر دیا جاتا ہے۔ یہ محن کی تقسیم کار کی روح ہے۔ دوسری طرف وہ اس تقسیم کو‘‘ محن کا انسان کی مختلف صلاحیتوں کے مطابق ڈھل جانا کہتا ہے اور آخر میں تمام کے تمام مینوفیکچر نظام کو‘‘ محن کی تقسیم یا درجہ بدرجہ ترتیب کا نظامکہتا ہے یعنی بطور‘‘ محن کی تقسیم کار مہارت کے درجوں کے مطابق۔( Ure, I. c., pp 19- 23 passim)

24؂۔‘‘ جب ہر دستکار ... صرف ایک خاص امر میں مہارت حاصل کر لیتا ہے تو وہ... ایک سستا مزدور بن جاتا ہے۔( Ure, l. c., p. 19. )

25؂۔‘‘ محن کی تقسیمِ کار شعبوں کی علیحدگی سے جنم لیتی ہے جو اس تقسیم سے بہت زیادہ مختلف ہوتے ہیں، جہاں بہت سارے مزدور ایک مصنوعہ کی تکمیل کو مینوفیکچر کی طرح آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں۔( Storch:Cours d Econ. Pol.,Paris Edn. t. I., p. 173.)‘‘ جو لوگ تہذیب کے ایک خاص درجے پر پہنچ چکے ہیں ان میں ہمیں محن کی تقسیم کی تین اقسام ملتی ہیں: پہلی، وہ جسے ہم عمومی کہیں گے اس میں پیداکاروں کو زراعت دانوں، مینوفیکچروں اور تاجروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ ایک قوم کے محن کو تین بڑی شاخوں میں تقسیم کرتی ہے۔ دوسری وہ جسے خاص تقسیمِ کار کہا جا سکتا ہے،اورجس میں محن کی ہر شاخ کو مختلف انواع میں تقسیم کیا جاتا ہے...۔ محن کی تیسری تقسیم وہ ہے جسے ہم امور کی تقسیم کہہ سکتے ہیں یا پھر محن کی وہ تقسیم جس کا ارتقا انفرادی دستکاریوں اور پیشوں میں ہوتا ہے...۔ محن کی یہ تقسیم بہت ساری مینوفیکچریوں اور کارگاہوں میں مروج ہے۔( Skarbek, l. c., pp. 84, 85.)

26؂۔ تیسری اشاعت کا نوٹ__ اسی طرح انسان کی قدیمی صورتِ حال کے دقیق مطالعے سے مولف اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ خاندان نہ تھا جس نے ارتقا پا کر قبیلے کی شکل اختیار کی، بلکہ اس سے برخلاف قبیلہ انسانی روابط کی قدیم اور خود سے وجود آنے والی بُنتر تھا جو کہ خون کے رشتے کی بنیاد پر [قائم تھی] ، اور قبائلی بندھنوں کے اولین طور پر ٹوٹنے سے بعد ازاں خاندان کی مختلف بُنتریں وجود میں آئیں__فریڈرک اینگلز۔

27؂۔ سر جیمز سٹیورٹ وہ معیشت دان ہے جس کی اس موضوع پر جس کی سب سے زیادہ گرفت ہے۔ اس کی کتابWealth of Nations جو دس سال بعد منظرِ عام پر آئی کتنی کم جانی جاتی ہے حتیٰ کہ آج بھی ، اس کا اندازہ اس حقیقت سے کیا جا سکتا ہے کہ Malthus کے معترفین بھی یہ بات نہیں جانتے کہ مالتھس کی کتاب کی پہلی اشاعت میں ، جس کا موضوع آبادی تھا ، خالصتاً مقررانہ حصوں کے علاوہ ، بہت کم ایسا ہے جو سٹیورٹ سے لئے گئے اقتباسات پر مبنی نہیں ہے ۔ یہ کتاب اس سے کچھ کم والیسWallace اور ٹاؤنسیڈTownsend سے اخذ کی گئی ہے۔

28؂۔‘‘ آبادی کی کچھ گنجانیت ایسی بھی ہوتی ہے جو سماجی میل ملاپ اور قوتوں کے اُس اشتراک کے لئے موزوں ہوتی ہے جس کے نتیجے میں محن کی مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے۔( James Mill, l. c., p. 50.)‘‘ جس تناسب سے مزدوروں کی تعد




ٹوٹل صفحے5
موجودہ صفحہ1
اڳيون صفحو-0--1--2--3--4-گذريل صفحو

No Article found
محن کی تقسیمِ کار اور مینوفیکچر - موضوع کے دوسرے داخلے